چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

پہلے کہا حکومت چینی مافیا کو بچا رہی ہے۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ پبلک ہو گئی۔ پھر کہا فرانزک انکوائری کے نام پر ذمہ داروں کو بچایا جا رہا ہے۔ فرانزک رپورٹ بھی پبلک ہو گئی جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اب کھسیانی بلی کھنبا نوچے کے مصداق کہا جا رہا ہے آگے کچھ نہیں ہوگا :)
ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کی ٹرک کی بتی ہے۔ نیازی صاحب معاملہ نیب میں دے کر اپنے فرض سے بری الزمہ ہوگئے۔ نیب ان معاملوں پر سوجائے گا تو کہیں گے کہ نیب ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ نیب اس دوران 35 سال پہلے کے معاملات میں الجھا ہوا ہے۔

اللہ اللہ خیر صلا۔ اس دوران سب کچھ ایسے ہی چلتا رہے گا جیسے چل رہا ہے۔ خسرو بختیار، حفیظ شیخ، وسیم اکرم پلس، اسد عمر یوں ہی دندناتے پھریں گے۔ جہانگیر ترین یونہی وزیرِ بے محکمہ بنے راج کرتے رہیں گے۔ ہاں البتہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کاپتہ کاٹنے کی اس بہانے نیب کوششیں شروع کردے کام دیکھیے گورنر راج تک بات پہنچتی ہے یا کوئی اور صورت بن جاتی ہے۔ واہ عمران نیازی ( جو کرپٹ نہیں)!.
 
ایف آئی اے بھی اس پر کیس کرے گی۔ یہ ساری انکوائری ایف آئی اے کے زیر نگرانی ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کا باس کون ہے؟ وہی سلیکٹڈ نیازی
ے این ایف کا باس عمران سیلیکٹڈ نیازی نہیں ؟ اسے بھی تو جھوٹا کیس بنانے کے لیے استعمال کیا!!!
 

جاسم محمد

محفلین
گویا ڈیڑھ سو ارب یومیہ؟
واہ عمران نیازی صاحب۔ پیسے بھی جیب میں اور کرپٹ نہ ہونے کا تمغہ بھی؟ بلکہ اسے تو عرفِ عام میں تغما کہا جاسکتا ہے۔
واہ رے نیازی پیسا بھی جیب میں اور انکوائری بھی خود ہی کروا دی۔ ایسا کرپٹ انسان آج تک پیدا نہیں ہوا
 

ابن آدم

محفلین
EYinbBfWAAAUYyE
 

جاسم محمد

محفلین
آج ہی شام سے پہلے ان تمام افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ہے نا!!! ہے نا!!!
اب یہاں بھی اعتراض ہوگا کہ ایف آئی اے کیس دیر سے دائر کرکے شوگر مافیا کو بچا رہی ہے اسے نیب میں بھیجنا چاہیے تھا۔ اور اگر نیب میں بھیجا تو اعتراض ہوگا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے۔ یعنی کسی حال میں خوش نہیں
 

جاسم محمد

محفلین

جہانگیرترین گروپ کی شوگر ملز اوورانوائسنگ اور ڈبل بلنگ میں ملوث ہیں، شہزاد اکبر
ویب ڈیسک جمعرات 21 مئ 2020

2043505-shahzadakbar-1590063314-121-640x480.jpg

حکومت نے شوگر ملز مافیا کی لوٹ مار کی سنسنی خیز تفصیلات سے پردہ اٹھادیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر ملز مافیا کی ملک میں لوٹ مار کی سنسنی خیز تفصیلات سے پردہ اٹھادیا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم نے چینی بحران کی رپورٹ پر طویل پریس کانفرنس کرتے ہوئے روشنی ڈالی کہ کس طرح شوگر ملز مافیا نے ملی بھگت سے عوام سے لوٹ مار کی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی بحران رپورٹ کا فرانزک آڈٹ کروایا، ہم نے مافیاز کو بے نقاب کرنا ہے جس نے ملک میں غریب کا خون چوسا اور ملک کو نقصان پہنچایا۔

کسانوں کو شدید نقصان

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کاروبار کرنے والا سیاست میں بھی کاروبار کرے گا، وزیراعظم کی یہ بات سچ ثابت ہوگئی ہے، شوگر ملز نے کسانوں کے ساتھ زیادتی کی اور تسلسل کے ساتھ نقصان پہنچایا، کسان سے کٹوتی کے نام پر زیادتی کی گئی، شوگر ملیں 15 سے 30 فیصد تک گنے مقدار میں کم کرکے کسانوں کو نقصان پہنچاتی رہیں۔

سستا گنا خرید کر مہنگی لاگت ظاہر کی گئی

شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر ملز نے کسانوں سے سپورٹ پرائس سے کم دام پر اور کچی پرچیوں پر گنا خریدا، کسانوں کے ساتھ مل مالکان نان آفیشل بینکنگ بھی کرتے رہے، 2019 میں گنا 140 روپے سے بھی کم میں خریدا گیا، شوگر ملز نے2017-18 میں چینی کی 13 روپے زیادہ قیمت مقرر کی، 2017-18 میں مل مالکان نے 51 روپے چینی کی لاگت بتائی، حالانکہ کمیشن نے تعین کیا یہ لاگت 38 روپے ہے۔

چینی کی بے نامی فروخت دکھا کر ٹیکس چوری

شہزاد اکبر نے بتایا کہ اسی طرح 2018-19 میں ساڑھے بارہ روپے کا فرق پایا گیا، 2019-20 میں 16 روپے کا فرق پایا گیا، شوگر ملز نے2018-19 میں 12 اور 2019-20 میں 14 روپے زیادہ قیمت مقرر کی، ساری شوگر ملز نے دو کھاتے بنائے ہوئے ہیں، ایک کھاتا حکومت کو دوسرا سیٹھ کو دکھایا جاتا ہے، چینی کی بے نامی فروخت بھی دکھا کر ٹیکس چوری کی گئی، شوگر ملوں نے غیر قانونی طور پر کرشنگ یونٹس میں اضافہ کیا۔

ایک روپیہ اضافے پر 5.2 ارب روپے منافع اور ٹیکس چوری

معاون خصوصی نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اگر صرف ایک روپیہ اضافہ کرکے بھی 5.2 ارب روپے منافع کمایا جاتا ہے، پاکستان میں تقریباً 25 فیصد گنا ان رپورٹڈ (غیر دستاویزی شکل میں) ہے جس سے اس پر ٹیکس بھی نہیں دیا جاتا، پانچ برسوں میں 88 شوگر ملز کو 29 ارب کی سبسڈی دی گئی، ان شوگر ملز نے 22 ارب روپے کا انکم ٹیکس دیا اور 12 ارب کے انکم ٹیکس ریفنڈز واپس لئے یوں صرف 10 ارب روپے انکم ٹیکس دیا گیا۔

سندھ حکومت کی اومنی گروپ کو سبسڈی

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو سبسڈی دے کر بے تحاشا فائدہ پہنچایا، شہبازشریف فیملی کی شوگر ملز میں ڈبل رپورٹنگ کے شواہد ملے ہیں، العربیہ میں کچی پرچی کارواج بہت ملا ہے اور اس نے کسانوں کو40کروڑ روپے کم دیےگئے، جے ڈی ڈبلیو گروپ کی شوگر ملز کارپوریٹ فراڈ میں ملوث نکلی ہیں، جہانگیرترین گروپ کی شوگر ملز اوورانوائسنگ اور ڈبل بلنگ میں ملوث ہیں، شریف فیملی کی شوگر ملز میں ڈبل رپورٹنگ ثابت ہوئی۔

افغانستان کو برآمد کی گئی چینی مشکوک

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان کو برآمد کی گئی چینی مشکوک ہے، پاکستان کی برآمد اور افغانستان کے درآمد ڈیٹا میں فرق آیا، ایک ٹرک 15 سے 20 ٹن لے کر جاسکتے ہیں، لیکن ظاہر یہ کیا گیا کہ ایک ایک ٹرک پر 70 سے 80 ٹن چینی افغانستان لے کر گئے ہیں، یہ ایسا مذاق ہے جو آج تک کسی نے نوٹ نہیں کیا۔

چینی بحران کے ذمہ دار نگراں ادارے

شہزاد اکبر نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے چینی بحران کا ذمہ دار ریگولیٹرز کو قرار دے دیا جن کی غفلت کے باعث چینی بحران پیدا ہوا اور قیمت بڑھی، کین کمشنرز سے لیکر ایس ای سی پی، مسابقتی کمیشن،ایف بی آر، اسٹیٹ بنک سب نے غیر ذمہ داری دکھائی، وفاقی کابینہ نے دیگر ملوں کا بھی فرانزک آرڈر کرنے کی ہدایت دی اور ریکوری کرکے پیسے عوام کو دینے کی سفارش کی۔
 

ابن آدم

محفلین
اب ق لیگ خود کو بچانے کیلئے پنجاب سے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کی کوشش کرے گی اور قومی چور ن لیگ ان کا ساتھ دے گی۔
اور نیب ان کو کم از کم ٦ مہینہ تو جیل میں رکھے گی. ویسے ابھی تک تو ن لیگ نے ایک باری بھی تحریک انصاف کی حکومت کو نہ ہی اس دور میں نہ ہی پچھلے ٥ سال میں کے پی کے میں گرانے کی کوشش کی، جب کہ تحریک انصاف ضرور بلوچستان اور سینیٹ کے الیکشن میں ایسی حرکتیں کر چکی ہیں. باقی حقیقت کو کم ہی لوگ مانتے ہیں زیادہ اپنی خواہش نفس پر ہی چلتے ہیں
 

جاسم محمد

محفلین
پچھلی حکومتوں میں شوگر مافیا کے خلاف انکوائری رپورٹ تک نہ آئی۔ کوئی لفافہ یا رشوت خور صحافی اس پر بولا؟
 

جاسم محمد

محفلین
یہی سوال جب ن لیگ کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پوچھا گیا کہ آپ نے بھی تو ۲۰ ارب روپے کی سبسڈی دی تھی اور آپ کے دور میں چینی ۱۵۰ روپے کلو تک گئی تو ان کا معصومانہ سا جواب تھا: مارکیٹ فورسز کی وجہ سے ایسا ہوا :)
 
Top