ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

ادھر حضرت طاہر القادری اسلام آباد آ رہے ہیں ، ادھر ہندوسادھوؤں نے الہ آباد میں مہا کمبھ میلہ شروع کر دیا ہے ۔
طاہر القادری کے ساتھ ۲۰ ہزار افراد لاہور سے چلے ہیں ۔
کمبھ میلے میں لاکھوں یاتری آ رہے ہیں ۔ شرکاء کے تعداد کروڑوں میں ہوتی ہے۔
مارچ کے ’انقلابی شرکاء‘ گرم کمبل اور لحاف لے کر آ رہے ہیں ۔
کمبھ میلے کے یاتری اس سردی میں گنگا اشنان کریں گے ۔
ام صاحبہ آپ سے اس کمنٹ کی توقع ہر گز ہرگز نہیں تھی۔ میں آپ کو کافی پڑھی لکھی اور سمجھدار خاتوں سمجھتا ہوں:cool: ۔ یہ تو جاہلانہ بات ہوئی۔
 

عسکری

معطل
سر جی اگر کوے شاہینوں پہ جھپٹنے کے لیے تیار ہیں تو آپ لوگوں کو کس لیے رکھا ہے؟ :cool: پانڈے جی کیا بات کرتے ہو؟
اندر باہر ہر جگہ پر محاذ کھول کر دانشمندی کریں گے ہم ؟ اسلام آباد لاہور کراچی پشاور کوئٹہ بلکہ قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان اگر بالکل ٹھنڈے ہوں تو باہر والے آ کر جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لیں مسئلہ تو اندر کا ہے نا بھائی سمجھا کریں بیک وقت اتنے محاذ کھولنا اور اتنی زیادہ انگیجمنٹ کا نتائج مطلوبہ نکل سکتے ہیں؟
 

عسکری

معطل
بالکل درست فرمایا۔ جب اور جہاں پاکستان کا ذکر آتا ہے، آپ انتہائی دانشمندی سے گفتگو اور تجزیہ کرنے لگ جاتے ہیں۔:p اگر آپ صرف اور صرف پاکستان اور پاکستانیت پر ہی لب کشائی کیا کریں تو آپ کی دانشمندی کا یہ ”بھرم“ سدا قائم بھی رہ سکتا ہے :D
ہم نے کچھ بھرم رکھوانا ہے نا ثابت کرانا ہے ہم یہی ہیں جو ہیں آپ کے سامنے ہیں :(
 
ابھی ابھی کسی نے خبر دی ہے کہ راجہ رینٹل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے سپریم کورٹ نے۔۔۔اور یہ کہ لانگ مارچ کے شرکاء اس خبر کے بعد سجدے میں ہیں اور سب رو رہے ہیں (خوشی سے)۔۔کیا یہ درست ہے؟
 

شیزان

لائبریرین
ابھی ابھی کسی نے خبر دی ہے کہ راجہ رینٹل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے سپریم کورٹ نے۔۔۔ اور یہ کہ لانگ مارچ کے شرکاء اس خبر کے بعد سجدے میں ہیں اور سب رو رہے ہیں (خوشی سے)۔۔کیا یہ درست ہے؟
کنفرم خبر ہے یہ۔۔
یہ تو ہونا ہی تھا۔۔ لیکن سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ایسے وقت دے ڈالا۔۔ دال میں کچھ نہیں ساری دال ہی کالی ہے بھائیو;)
 
طاہر القادری بہت سارے لوگوں کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے لیکن افسوس کہ وہ بے چارے سوائے برابھلا کہنے کے اور کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ قادری بازی لے جائے گا اگر مارا نہ گیا تو کیونکہ کچھ باتیں لکھی نہیں جاسکتی ہیں
 
مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ طاہر القادری کے مارچ اور کمبھ کے میلے کو ملا کر کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہیں؟
بعض لوگ اس مارچ کو تاریخ اسلام بلکہ اقوام عالم کا عظیم وااقعہ قرار دے رہے ہیں ، بلکہ ’امیر انقلاب ‘ نے بنفس نفیس اس کو ایسا کہا ہے ۔ ان کی اطلاع کے لیے عرض کیا تھا کہ اقوام عالم تو کیا پڑوسیوں کے ہاں اس سے بڑا مجمع لگا ہے اور وہ بلٹ پروف لینڈ کروزر اور رضائیاں لے کر انقلاب لانے نہیں نکلے ۔ ان کی مذہبی کنوکشن اتنی پختہ ہے کہ اس سردی میں گنگا اشنان کریں گے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
طاہر القادری بہت سارے لوگوں کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے لیکن افسوس کہ وہ بے چارے سوائے برابھلا کہنے کے اور کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ قادری بازی لے جائے گا اگر مارا نہ گیا تو کیونکہ کچھ باتیں لکھی نہیں جاسکتی ہیں
شہادت پروف کنٹینر کس دن کام آئے گا :)
 
شہادت پروف کنٹینر کس دن کام آئے گا :)
میں تو آپ کو بہت ہوشیار بندہ سمجھتا تھا لیکن آپ تو ۔۔۔۔۔۔ خیر بہرحال۔۔۔۔ ایک بندہ افغانسان کا ایک وار لارڈ میرے سامنے مارا گیا تھا۔۔۔۔ وہ بلٹ پروف گاڑی میں جارہا تھا اس پر اچانک فائرنگ ہوگئی لیکن گولیاں اس پر اثر نہیں کررہی تھیں پھر راکٹ لانچر سے گاڑی کو اڑا دیا گیا ۔۔۔لیکن بہرحال یہ اشارے سمجھداروں کی عقل میں آسکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں تو آپ کو بہت ہوشیار بندہ سمجھتا تھا لیکن آپ تو ۔۔۔ ۔۔۔ خیر بہرحال۔۔۔ ۔ ایک بندہ افغانسان کا ایک وار لارڈ میرے سامنے مارا گیا تھا۔۔۔ ۔ وہ بلٹ پروف گاڑی میں جارہا تھا اس پر اچانک فائرنگ ہوگئی لیکن گولیاں اس پر اثر نہیں کررہی تھیں پھر راکٹ لانچر سے گاڑی کو اڑا دیا گیا ۔۔۔ لیکن بہرحال یہ اشارے سمجھداروں کی عقل میں آسکتے ہیں۔
میں نے مزاح کے رنگ میں بات کی تھی۔ ورنہ تو دنیا کی کون سی گاڑی ایسی ہے جو تباہ نہ کی جا سکے۔ ایک کار بھر کر بارودی مواد لے آئیں تو ٹینک بھی اس کے سامنے کچھ نہ کر سکے گا۔ کینٹینر تو بہت دور کی بات ہے :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اس موقع پر مجھے ایک تاریخی لطیفہ یاد آ رہا ہے۔ بظاہر پوری طرح سے یاد نہیں۔
1507122.GIF


ایک بار خالصہ تحریک کے رہنما بیٹھے ایک پروگرام طے کر رہے تھے کہ ایسا کرتے ہیں کہ امریکہ سے جنگ شروع کرتے ہیں۔ چونکہ ہم جنگ ہار جائیں گے اور امریکہ ہمارے علاقوں پر قبضہ کرے گا اور پھر ہم جاپان کی طرح دن دگنی رات چگنی ترقی کریں گے اور جاپان کی طرح کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ سب خوش ہوکر تائید میں سر ہلا رہے تھے۔ ان میں سے ایک سردار جی کسی گہری سوچ میں گم سر جھکائے بیٹھا تھا۔ اچانک ایک کی نظر اس پر پڑا اور دوسروں کو بھی اشارہ کیا۔ بانی نے اس سے پوچھا کہ او جی! خیر تو ہے۔ تم کیا سوچ رہے ہو؟ (سوری خالص پنجابی میں کنورٹ نہیں کر سکا)
سردار جی نے سوچتے ہوئے جواب دیا۔ یہ سب تو ٹھیک ہے جی لیکن اگر ہم جنگ جیت گئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1514025.gif
 

عمراعظم

محفلین
اہلِ پاکستان گزشتہ کئی دھائیوں سے ایسے ہی دلفریب نعروں کا شکار ہوتے رہے ہیں۔تبدیلی آتی بھی ہے،،،،،مگر مختلف انداز میں۔ یعنی لیڈروں کی زندگیوں میں مزید آسائیشیں اورغریب کی بھوک میں ا ضافہ ۔۔۔۔البتہ چونکہ مایوسی کو کفر کا درجہ دیا جاتا ہے لہذا ہم پھر آس لئے ایک اورمسیحا کی تلاش میں ہیں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔(آمین)
 
Top