ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

سویدا

محفلین
اللہ نہ کرے کہ زرداری یا رحمان ملک جائیں
دونوں اس طرح اپنے عہدوں پر دائم وقائم رہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
لاہور: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئینی اصلاحات اور انتخابی شرائط پر عملدرآمد کے جامع حل کے لئے تھنک ٹینک تشکیل دے دیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے تشکیل کردہ تھنک ٹینک میں ایس ایم ظفر، اکرم ذکی اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد سمیت کئی آئینی اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔ تھنک ٹینک نگران سیٹ اپ اور انتخابات میں آئین کی دفعہ 62،63 پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع پلان پیش کرے گا۔، تھنک ٹینک کی تشکیل کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ طاہر القادری ملک میں انتخابی اصلاحات کے لئے 13 جنوری سے لانگ مارچ کا آغاز کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کے لئے آئین میں ترامیم کی ضرورت نہیں۔
 

arifkarim

معطل
مجھے اُمید ہے کہ اس تھنک ٹینک کے ’’ماہرین‘‘ علامہ صاحب کو نگران وزیر اعظم تجویز نہیں کریں گے!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھا ہے کہ کچھ تو عملی جامہ پہنایا گیا منہاج القران کی طرف سے۔
دیکھتے ہیں یہ اور اگلا ہفتہ ملک میں کن سیاسی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مشمولات

مہلک قومی امراض
  • کیا پاکستان آزاد ملک ہے؟
  • مہلک قومی اَمراض کی شناخت
  • جمہوریت اور عدلیہ
  • مختلف ممالک میں عدلیہ کی برتری اور اس کی امتیازی حیثیت
  • آزاد میڈیا کی بے توقیری
  • کرپشن اور پاکستان
  • اِفراطِ زر اور پاکستان
  • پاکستان میں GDP کی شرحِ نمو
  • قرضہ جات کا حجم
  • بیروز گاری اور پاکستان
  • پاکستان کا تعلیمی بجٹ
  • قومی بجٹ اور صحت
  • غربت
  • لمحہ فکریہ!
قوم دشمن نظام کے اجزائے ترکیبی

  • نظامِ سیاست اور دجالی پنجہ اِستبداد
  • سیاسی اِجارہ داریاں
  • Status quo کے مختلف مہرے
  • مختلف نعروں کی سیاست
  • حقِ نمائندگی یا کاروبار؟
  • انتخابی ڈرامہ عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے
نام نہاد پاکستانی جمہوریت کا بدنما چہرہ

  • حقیقی جمہوریت اور اُس کے تقاضے
  • ’جمہوریت‘ یا ’مجبوریت‘
  • جمہوریت کی مضبوطی کے تین طریقے
  • ترقی یافتہ ممالک میں جمہوریت کا سفر
  • جمہوریت کی ضروری شرائط
  • جمہوریت یا طاقت ور گھوڑوں کا مقابلہ؟
  • اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی
  • Split مینڈیٹ اور حکومتی پارٹیوں کا مفاداتی ایجنڈا
تبدیلی کے ممکنہ راستے

  • تبدیلی لانے کے تین ممکنہ راستے
  • جمہوریت کی گاڑی
  • تبدیلی کا عمل کہاں سے شروع ہو؟
  • اگر یہ نظام ہے تو پھر بد نظمی کیا ہوتی ہے؟
موجودہ نظام سیاست و انتخابات کے خلاف جدوجہد کی ناگزیریت

  • کرپٹ نظامِ اِنتخابات اور اس کے بھیانک نتائج
  • آئندہ اِنتخابات کا متوقع نقشہ
  • تبدیلی کا صرف ایک راستہ ہے
  • ابھی وقت ہے!
  • فساد کہاں سے جنم لیتا ہے
  • اِجتماعی اِصلاح کی ناگزیریت
  • اِجتماعی اِصلاح کو نظر انداز کرنے کے نقصانات
  • عذابِ اِلٰہی کا نزول
سیاست یا ریاست؟

میں نے یہ کتاب پڑھنی شروع کر دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ تو کافی لمبی کتاب ہے۔ یہ کب لکھی گئی ہے؟ اس کا سال سن پتہ چل سکتا ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
تحریک منہاج القرآن کی جانب سے 13 جنوری کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کو اسلام آباد پہنچانے کے لئے 40 ہزار چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بکنگ کرائی گئی ہے جبکہ دیگر جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے آنے والی ٹرانسپورٹ اس کے علاوہ ہوگی اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے تحریک منہاج القرآن کے دس ہزار کارکن اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں 13 جنوری کو لانگ مارچ کے شرکا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، ان کے ساتھ تحریک منہاج القرآن کے علاوہ ایم کیوایم اور مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہوں گے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
یہ تو اربوں روپے کا معاملہ ہے، ہم کیا بولیں ۔۔۔ کیلکولیٹر جواب دے گیا! اللہ رحم فرمائے ۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے گھر کے سامنے سے گزر کر ہی اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ ٹول پلازہ پر رہائش گاہ کا یہ تو فائدہ ہے۔ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔ :whistle:
 

فلک شیر

محفلین
میرے گھر کے سامنے سے گزر کر ہی اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ ٹول پلازہ پر رہائش گاہ کا یہ تو فائدہ ہے۔ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔ :whistle:
نین بھا جی........میں بھی آ جاؤں ؟؟
اکٹھے گرج چمک دیکھیں گے........اگر لازم ہے تو!!
"جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی"
:)
 
Top