باباجی
محفلین
بالکل بجا فرمایا آپ نے جناباجی محمود احمد غزنوی صاحب طاہر القادری اور جاوید چوہدری تو بہت کم عقل لوگ ہیں وہ اس قوم کو ہوشیار اور بیدار کرنا چاہتے ہیں جن کو اپنی سمت کا علم ہی نہیں ہے دوسرا ہماری قوم میں تعصب کی بھی نجدی پٹیاں بہت ہیں بلکہ اب تو سنا ہے کہ میڈ ان نجد عینک ملتی ہے۔
صفائی اس قوم کا مقدر بن گئی ہے اس کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے سروں کی فصل پک کر تیار ہوگئی ہے کچھ ٹانٹے زیادہ ہی سرکش ہیں جو کہ کہتے ہیں کدھر ہے تیرا عذاب ۔۔۔ ۔ کج کلاہوں کو فراز کا شعر پیش کرتا ہوں
بتا رہا ہے فضا کا اٹوٹ سناٹا
افق سے پھر کوئی آندھی اترنے والی ہے
طاہر القادری کے جلسے نے نظم و ضبط کی مثال رقم کی ہے اور طاہر القادری کے پیروکار اس دوران صفائی بھی کرتے رہے ایسی مثال نہ کبھی کسی نے ہے اور نہ کبھی دے گا۔اس جلسے نے ایک بات اور بھی واضح کردی ہے جیسا کہ سنتے ہیں کہ سب کفر بوقت ضرورت ایک ہوجاتا ہے جیسا کہ آج کل اسلام کے خلاف سب طاغوتی قوتیں ایک ہوگئی ہیں۔ بعینہٍ سب چور لٹیرے یا پھر کسی کی ڈائریکشن پر چلنے والے سب بالوں والے گنجے کے جھنڈے تلے جمع ہوگئے ۔ شاباش طاہر القادری تونے ہم پر ان سب ی حقیقت طشت از بام بلکہ سبوتاژ کی۔
باباجی نایاب
اور عسکری بھائی کی بات بھی ٹھیک ہےکہ اب مستقبل میں جو بھی پارٹی لانگ مارچ یا کوئی جلسہ کرے گی اس پر لازم ہوگا کہ امن و امان قائم رکھے ۔
اور واقعی یہ بات میں مانتا ہوں اور سب لوگ مانتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا پر امن اور آرگنائزڈ لانگ مارچ نہیں ہوا ایثار ہی ایثار تھا
ملکِ پاکستان کی محبت تھی ، آپس کا اتفاق تھا اور فردِ واحد کی کمان تھی
بہت ہی خوب
میرا اس جلسے شرکت کرنے ً والوں کو سلام ہے