ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

چلیں حسن ظن رکھتے ہیں کہ آپ نے دیکھ ہی لی ہو گی ، :rolleyes:
ایک اور کلام حاضر خدمت ہے ۔ اور التجا ہے کہ اب کہ بغیر دیکھے ریٹنگ نہ دیجئے گا۔ خاکسار شرمندہ ہوتا ہے :)
دیکھیں تو کیا فرماتے ہیں شیخ
:oops::oops::oops::oops:
کوڈ:
http://www.youtube.com/watch?v=X_-piDMgRfY
 
http://tune.pk/video/26413/Media-Briefing-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri19-Jan-2013
اس میڈیا بریفنگ کے آخری 25 منٹ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔مزیداری کی بات یہ ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو جسطرح جوتے لگے ہیں، کسی کی جراٰت نہیں ہوئی کہ ان باتوں کو چیلنج کرکے غلط ثابت کرسکے۔۔
وہ مشہورِ زمانہ یزیدیت اور حسینیت کے مذاکرات کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا ہے۔۔۔
وہ شکور قادری کے نام سے پیش کئے گئے جعلی ٹکٹ کا پردہ بھی فاش کیا گیا ہے۔۔۔۔
وہ ڈینش کارٹونسٹ سے ملاقات کے بعد سیاسی پناہ حاصل کرنے کے الزام کی بھی دھجیاں بکھیری گئی ہیں۔۔۔
مختصر یہ کہ مختصر ہی بھلی۔۔۔اب بار بار ایک ہی بھیرویں کا راگ الاپنے والوں سے گذارش ہے کہ کوئی نیا شوشہ ڈھونڈ کر لائیے اور اسی طرح کی درگت مزید بنوائیے ;):laughing::rollingonthefloor:
 

یوسف-2

محفلین
بٹ میں لا لیا حساب۔۔۔ تسی نئیوں سدھرنا۔۔۔ ۔۔ :p
تے فیر بٹ بھرا دے نال نال وے میں وی رہنا :p

story3.gif
 

لالہ رخ

محفلین
موصوف کنویں کے مینڈک کی طرح بار بار ٹرا رہے ہیں کہ" غمزدہ اور افسردہ طاہر القادری"، حالانکہ حقیقت ِ حال یہ ہے کہ وہی طاہر القادری انکو سرِ عام جوتے لگا رہا ہے، ببانگِ دہل انکی منافقتوں کا پردہ چاک کر رہا ہے۔۔یقین نہ آئے تو ابھی کل کی یہ میڈیا بریفنگ از اول تا آخر دیکھ لیں، جس شاندار اور مدلل انداز میں ان گِدھوں اور گدھوں کو جوتے لگ رہے ہیں ، اسکا ان بونوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔۔۔ آزمائش شرط ہے ;)۔۔۔
http://tune.pk/video/26413/Media-Briefing-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri19-Jan-2013
:laughing::laughing::laughing:[/quot
محترم !! ابھی کل ہی ایک دھاگے پر ایک صاحب کو من پسند القابات دینے پر خوب کھری کھری سنا رہے تھے لیکن آج آُپ خود بھی یہی کر رہے ہیں آپ بونے، گدھے، گدھ کس کو فرما رہے ہیں؟ یقینا یہ آپ انسانوں کی شان میں ہی رطب السان ہیں ۔ اگر کوئی قادری صاحب کے لیے ایسے القابات کا استعمال کرے تو یقینا آپ حد میں رہتے ہوئے بھی انتہائی سخت الفاظ کا ستعمال کرنے سے بھی گریز نہیں فرمائیں گے۔
 

لالہ رخ

محفلین
محترم !! ابھی کل ہی ایک دھاگے پر ایک صاحب کو من پسند القابات دینے پر خوب کھری کھری سنا رہے تھے لیکن آج آُپ خود بھی یہی کر رہے ہیں آپ بونے، گدھے، گدھ کس کو فرما رہے ہیں؟ یقینا یہ آپ انسانوں کی شان میں ہی رطب السان ہیں ۔ اگر کوئی قادری صاحب کے لیے ایسے القابات کا استعمال کرے تو یقینا آپ حد میں رہتے ہوئے بھی انتہائی سخت الفاظ کا ستعمال کرنے سے بھی گریز نہیں فرمائیں گے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
محترم !! ابھی کل ہی ایک دھاگے پر ایک صاحب کو من پسند القابات دینے پر خوب کھری کھری سنا رہے تھے لیکن آج آُپ خود بھی یہی کر رہے ہیں آپ بونے، گدھے، گدھ کس کو فرما رہے ہیں؟ یقینا یہ آپ انسانوں کی شان میں ہی رطب السان ہیں ۔ اگر کوئی قادری صاحب کے لیے ایسے القابات کا استعمال کرے تو یقینا آپ حد میں رہتے ہوئے بھی انتہائی سخت الفاظ کا ستعمال کرنے سے بھی گریز نہیں فرمائیں گے۔
محمود غزنوی صاحب اپنی انہی جلالی و جمالی صفات کی وجہ سے محفل کو رونق بخشتے ہیں ۔۔۔ امید ہے وہ اپنے یہ الفاظ واپس لے لیں گے ۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
قادری آیا اور ایسا چھایا کہ " کرپشن " کے حامی " زرد صحافت " سے روٹی کمانے والوں کے اعصاب بکھر کر رہ گئے ۔
کبھی اک آواز اٹھی تھی پاکستان سے کہ " ظالمو قاضی آ رہا ہے " قاضی صاحب جانے کب آئے کب چلے گئے ۔ کسی کو یاد بھی نہ رہا ۔
قادری صاحب بنا کسی نعرے کے آئے اور " ظلم و فساد " سے بھرے کرپٹ نظام پر " پر امن مذاکرات " سے وہ ضرب لگائی کہ
کرپشن کے عادی نیندیں گنوا بیٹھے ۔ اور اک ہی سوچ ہے ان کی کہ ہر صورت " قادری " صاحب کو اپنے خودساختہ الزامات سے اتنا معطون کرو
کہ کوئی بھی حق کی صدا بلند کرنے سے پہلے لاکھ بار سوچے ۔ مگر یہ ذرد صحافت کے علمبردار کیا جانیں کہ " حق کے دیوانے سود و زیاں " سے بے پرواہ ہوتے ہیں ۔
 
محترم !! ابھی کل ہی ایک دھاگے پر ایک صاحب کو من پسند القابات دینے پر خوب کھری کھری سنا رہے تھے لیکن آج آُپ خود بھی یہی کر رہے ہیں آپ بونے، گدھے، گدھ کس کو فرما رہے ہیں؟ یقینا یہ آپ انسانوں کی شان میں ہی رطب السان ہیں ۔ اگر کوئی قادری صاحب کے لیے ایسے القابات کا استعمال کرے تو یقینا آپ حد میں رہتے ہوئے بھی انتہائی سخت الفاظ کا ستعمال کرنے سے بھی گریز نہیں فرمائیں گے۔
دیکھئیے میں کسی شخص کو معین کرکے یہ سب القابات نہیں دے رہا۔۔۔جن صاحب سے کل بحث ہورہی تھی، اسی بات پر تھی کہ کسی شخص کو معین کرکے برے القابات دینا فساد کو دعوت دینا ہے اور ایک اشتعال انگیز کاروائی ہے۔۔۔جبکہ یہاں گِدھ، گدھے اور بونے ان لوگوں کو کہا ہے جو بلاتحقیق کسی پر الزام لگاتے ہیں، اور سنی سنائی بات کو بلا تحقیق آگے بڑھاتے ہیں ۔احادیث میں غیبت کرنے والے کے عمل کو مردار گوشت کھانے سے تشبیہہ دی گئی ہے اور آپ بھی اتفاق کریں گی کہ گِدھ بھی یہی کچھ کرتے ہیں۔ گدھے وہ ہیں جن پر کوئی بھی کچھ بھی لاد کر کہیں بھی ہانک کر لے جاتا ہے اور اگر وہ کسی بات پر ضد کر بیٹھیں تو ڈنڈے کھانے کے بعد ہی اپنی جگہ چھوڑتے ہیں۔ بونے وہی ہیں جو اپنے قدو قامت سے تو درست طور پر آگاہ نہیں ہوتے، لیکن بلند قامت شخصیات کو اپنی پست ذہنی سطح کے مطابق تشکیل پائے ہوئے پیمانوں سے پرکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔ کسی خاص شخص کا نام نہیں لیا ۔ ایک جنرل بات کی ہے۔امید ہے میری ان گذارشات پر آپ ٹھنڈے مزاج کے ساتھ غور فرمائیں گئ۔ :)
 

لالہ رخ

محفلین
دیکھئیے میں کسی شخص کو معین کرکے یہ سب القابات نہیں دے رہا۔۔۔ جن صاحب سے کل بحث ہورہی تھی، اسی بات پر تھی کہ کسی شخص کو معین کرکے برے القابات دینا فساد کو دعوت دینا ہے اور ایک اشتعال انگیز کاروائی ہے۔۔۔ جبکہ یہاں گِدھ، گدھے اور بونے ان لوگوں کو کہا ہے جو بلاتحقیق کسی پر الزام لگاتے ہیں، اور سنی سنائی بات کو بلا تحقیق آگے بڑھاتے ہیں ۔احادیث میں غیبت کرنے والے کے عمل کو مردار گوشت کھانے سے تشبیہہ دی گئی ہے اور آپ بھی اتفاق کریں گی کہ گِدھ بھی یہی کچھ کرتے ہیں۔ گدھے وہ ہیں جن پر کوئی بھی کچھ بھی لاد کر کہیں بھی ہانک کر لے جاتا ہے اور اگر وہ کسی بات پر ضد کر بیٹھیں تو ڈنڈے کھانے کے بعد ہی اپنی جگہ چھوڑتے ہیں۔ بونے وہی ہیں جو اپنے قدو قامت سے تو درست طور پر آگاہ نہیں ہوتے، لیکن بلند قامت شخصیات کو اپنی پست ذہنی سطح کے مطابق تشکیل پائے ہوئے پیمانوں سے پرکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔ کسی خاص شخص کا نام نہیں لیا ۔ ایک جنرل بات کی ہے۔امید ہے میری ان گذارشات پر آپ ٹھنڈے مزاج کے ساتھ غور فرمائیں گئ۔ :)
اچھا!! میں کسی کی حمایت میں ہرگز نہیں ہوں لیکن چلیں آپ بالکل بجا فرما رہے ہیں ، آپ کی کل کی اور آج دونوں باتیں آپ کے اپنے خیال میں بالکل درست ہیں پر کل جو صاحب تھے وہ تو صرف ایک انسان کو ہی موضوع بنا رہے تھے آپ نے تو سب ہی کے لتے لے لیے۔ :)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
نہ جانے کس مہربان نے ہمیں ٹیگ کیا ہے، میرے اطلاع ناموں میں عاطف بٹ کانام ہے، لیکن یہاں آکر دیکھتا ہوں تو ایسا کچھ نہیں ۔۔۔ سو یہ شعر سنا کر روانہ ہوتا ہوں:
ایک لمحے کو زمانے نے رضا پوچھی تھی
گفتگوہونے لگی ظل الٰہی کی طرح
(پروین شاکر)
ایک دور تھا کہ ہم نے ایسی گفتگو خوب کی، بلکہ جاسوسی اور سسپنس ڈائجسٹ کے صفحات پر بھی کچھ مرتبہ نظر آئے اور اسی انداز میں گفتگو فرماتے ہوئے شائع بھی کیے گئے ۔۔۔ یہاں بھی وہی بات ہے۔ اصل میں سیاست ہو یا مرد و زن کی جنگ، اس کا فیصلہ کبھی کسی ایک فریق کے حق میں نہیں ہوتا۔۔۔ پہلے ہم مرد و زن کی جنگ میں مردوں کا ساتھ دیتے تھے خواتین کو ہرانے کے لیے ۔۔۔ اب سیاست پر بات کرنے کا موقع مل رہا ہے لیکن خوش
قسمتی سے ہمیں سیاست کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ، سوائے اس کے ، کہ اچھے سیاستدان نام کی جو مخلوق ہوا کرتی تھی کسی پرانے دور میں، وہ اب نایاب ہوچکی ۔۔۔ اس لیے ان اہل اقتدار یا حزب اختلاف سے متعلق افراد سے متعلق بات کرنا ہی فضول سمجھتے ہیں ۔۔۔۔ اس سے بہتر ہے کوئی مفید کتاب پڑھی جائے اور اپنی فکر اور علم کو جلا بخشنے کی فکر کی جائے ۔۔۔
 
بنیادی طور پر تو قادری صاحب ہی کاف ہیں اپنے معاملات میں۔ بہت سارے لوگ ان معاملات کو شاید ابھی تک فرقہ ورانہ تناظر بشکل دیوبندی بریلوی یا اہل حدیث بریلوی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں حالانکہ بات اس سے بہت مختلف ہے۔ان حضرت کی آرسی مصحف کا سب سے پہلے کریڈٹ علمائے اہل سنت بریلوی حضرات کو ہی جاتا ہے، لہذا حضرت طاہر کا درجہ درحقیقت چاہے دیوبندی ہوں یا بریلوی یا اہل حدیث ان سب کے مابین متفق علیہ بیزاری کا ہے۔طاہر صاحب کا درجہ تو اتنا اونچا ہے ،میدان سیاست کے وہ ایسے طائر بلند پرواز ہیں کہ ہما شما تو ان کے حظیرہ قدس کی پیش گاہ کے نزدیک بھی نہیں پھٹک سکتے، اور تو اور وہ زرداری ٹائپ سیاستدانوں کے لیے بھی ”مرۃ العروس“ کا درجہ رکھتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ سیاست تا مذہب ان کی فتوحات کی بکھری ہوئی داستانیں آئندہ آنے والے ان کے پیروکاران نقوش قدم کے لیے بائبل قرار پائیں گی۔لہذا میرے خیال میں یہ زیادتی ہو گی کہ اتنی عظیم شخصیت کا مطالعہ اوروں کی زبانی کیا جائے بلکہ خود ان کی شخصیت کا ہی مطالعہ خود ان کی زبانی زیادہ موزوں، مجرب و تیر بہدف ہو گا، بطور خاص ان نوآموزگان و پر ازا جذبات حمیت اسلام حضرات کے لئے جو تازہ تازہ ان کو سیاست کا امام مہدی سمجھ بیٹھے ہیں۔
میں یہاں دو ویڈیوز شیئر کر رہا ہوں لیکن یہ ان حضرات کے لیے نہیں جو حضرت صاحب کی محبت میں ساحلوں سے کوسوں دور بحر اوقیانوس کی تند و تیز موجوں سے کھلینے میں مصروف ہیں بلکہ ان کا ہدف اول الذکر حضرات ہیں۔
میرے خیال میں ان ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد اگر آپ کے ذہن میں حضرت کی سیاسی ریفارمز میں سے اولیں نکتہ آئین کی دفعات ۶۲ ۶۳ کا خیال اگر آجائے تو فورا آپ حضرات آب زم زم سے وضو کر لیجے گا کہ ایسے خیال سے بھی حضرت کے تقدس و خیال کرنے والے کی عزت دونوں خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ پہلی چیز کی تو خیر ہے کہ حضرت بدنام گر ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا کہ مقولے پر عمل پیرا ہیں لیکن عام آدمی ابھی بھی اس فرسودہ شے جس کو عزت کہتے ہیں کو عزیز از جان جانتا ہے۔

Embedded media from this media site is no longer available

۲

Embedded media from this media site is no longer available
 

نایاب

لائبریرین
یہ " طوطا مینا کی کہانی اب پرانی ہو گئی "
قادری صاحب کی " آرسی مصحف " کا کریڈٹ حاصل کرنے والے ذرا یہ معلومات بھی فراہم کر دیں کہ " سرزمین پاک و ہند " پر وہ کون سی ہستی ہے جس پر وقت کے سیاسی و مذہبی ٹھیکیداروں نے " فتاوی " اور " بے بنیاد الزامات نہ لگائے ہوں ۔ " قائد اعظم " جیسی انسان دوست ہستی بھی ان " سیاسی مذہبی پنڈتوں " کے ہاتھوں " مہر کفر " کی حقدار ٹھہری ۔ کیسے کیسے اکابر علماء حق " دشناموں و فتاوؤں " کے سزاوار ٹھہرے ۔ آج قادری صاحب بھی صرف اس لیئے " معتوب " ٹھہرے ہیں کہ انہوں نے ان سیاسی و مذہبی پنڈتوں کے قائم کردہ " کرپٹ نظام " کو للکارہ ہے ۔ اور ان پٹھروں کے حقدار ٹھہرے ہیں ۔
قادری صاحب کی شخصیت میں ہزار نقص نکالو محترم دانشورو مگر ساتھ ان کا جرم بھی بیان کرو کہ " آئینے بانٹ رہا ہے اندھوں کے شہر میں "
 
Top