تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

منیب الف

محفلین
جب میں اردو محفل میں نیا نیا آیا تھا تو فاتح تخلص کے ساتھ اپنی ٹوٹی پھوٹی شاعری اصلاح سخن میں شیئر کیا کرتا تھا۔
نایاب بھائی ان نایاب محفلین میں سے ایک تھے جو اس وقت میری بہت حوصلہ افزائی فرمایا کرتے تھے۔
آج یہ خبر سنی تو بہت افسوس ہوا!
ایسا لگا کہ محفل سے ایک کشادہ دل انسان رخصت ہو گیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون!
 

میر انیس

لائبریرین
ارے یہ کب ہوا مجھ کو تو یقین ہی نہیں آرہا ابھی چند دن پہلے ہی محفل میں دوبارہ آنا شروع کیا اور آتے ہی ایک مکالمے میں انکو شامل کیا اور آج بھی انکے جواب کا منتظر رہا ہوں۔ آج سے تقریبا سات آٹھ سال پہلے تک جب میں باقائدہ محفل میں آیا کرتا تھا تو سب سے زیادہ بات ان سے ہی ہوتی تھی۔ انکی کمی محفل میں ہمیشہ محسوس ہوگی۔ اللہ انکو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
 

الشفاء

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
بہت ہی دکھ بھری خبر۔۔۔ اللہ عزوجل ان کی مغفرت فرمائے، آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔
آخری مرتبہ 8 دسمبر کو ان سے رابطہ ہوا تو بتا رہے تھے کہ عمرہ کی سعادت ملی ہے اور اب واپس فراسان جا رہا ہوں۔۔۔

(30واں پارہ ہم پڑھ لیں گے)
 

جاسمن

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا،روشن، ہوادار اور کشادہ کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ انھیں قبر کی وحشت سے بچائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انھیں مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ لواحقین کو آسانیاں اور رزقِ حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!
ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
مجھے کل سے یقین ہی نہیں آرہا۔۔۔
نور کا مراسلہ پڑھتے یہی لگ رہا تھا کہ یہ کوئی اور نایاب ہیں۔۔۔۔
الفاظ نہیں دکھ کا اظہار کرنے کے لیے۔
 

فہیم

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
بہت ہی افسوسناک اور دکھ بھری خبر ہے
ذہن ماؤف سا ہوگیا نایاب بھائی کے بارے میں سن کر۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے۔ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!

انتہائی افسوسناک! آج تقریباً پندرہ بیس دن بعد محفل آیا۔ صبح سے دو چار بار شاید یہ موضوع دیکھا بھی ہو گا لیکن شاعری کی تھریڈ سمجھ کر نہیں دیکھا۔

بہت دکھ ہوا یہ سن کر کہ نایاب بھائی اب ہم میں نہیں رہے۔ نایاب بھائی ہمارے بہت پرانے ساتھی تھے اور اُن کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ یقین نہیں آیا یہ بات جاسمن بہن کی زبانی سن کر۔

اللہ رب العزت اُن کی مغفرت فرمائے۔ اور اُن پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔۔ نایاب چاچو۔۔ یقین نہیں ہو رہا ان کی دعاؤں سے محروم ہوگئی ہوں۔ وہ تمام الفاظ جو وہ مجھے حوصلہ دینے کے لیے کہا کرتے تھے، کانوں میں گونج رہے ہیں اور اب وہ خود ہی چلے گئے ہیں۔ اللہ رحمت فرمائے ان کی لحد پر۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top