کافی ہاؤس

منشیات کا حیطۂ عمل تو بے حد وسیع ہے۔۔۔ کچھ وضاحت کرو کہ منشیات میں سے کس کا کھوکھا کھولوں
میرے خیال میں چرس بہترین رہے گی۔۔۔
انیس الرحمن بھائی، تھادل کے نام پر بھنگ گھوٹ کر بیچنے کے کاروبار کے متعلق کیا خیال ہے
یہ بھی اچھا ہے۔ اس کی پکڑ بھی نہیں۔۔:bighug:


یعنی آپ کافی ہاؤس کو بھی "کوچہ ء ملنگاں" بنانا چاہ رہے ہیں۔ :)
جنگل میں مور ناچا کسی نے نہ دیکھا
ہم جو تھوڑی سی پی کے ذرا جھومے
ہائے رے سب نے دیکھا۔۔۔۔:(
 

عینی شاہ

محفلین
اہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ اب تو دینے پڑیں گے عینی شاہ
بھئی میں تو دعوت پر آئی تھی ۔۔۔یہاں مجھے کیا پتہ تھا دعوت پر بلا کر آپ پیسے بھی لو گی ہی ہی ہی :D
میں تو نہیں دیتی پیسے اور ہیں بھی نہیں میرے پاس :p اپ اپنا کافی کا ہاؤس ایسے چلاؤ گی کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek: بلانا مفت اور جب پی لو تو نکالو پیسے :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
چلو تم بھی کیا یاد کرو گی، میں تمہیں دس کا ایک نوٹ دے دیتا ہوں۔ باقی پیسے خود ملا لو۔ دیکھ لو اس پر میرا نام بھی لکھا ہوا ہے۔

images
 

لالہ رخ

محفلین
بھئی میں تو دعوت پر آئی تھی ۔۔۔ یہاں مجھے کیا پتہ تھا دعوت پر بلا کر آپ پیسے بھی لو گی ہی ہی ہی :D
میں تو نہیں دیتی پیسے اور ہیں بھی نہیں میرے پاس :p اپ اپنا کافی کا ہاؤس ایسے چلاؤ گی کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:eek: بلانا مفت اور جب پی لو تو نکالو پیسے :rollingonthefloor:
میں نے تو کل اوپننگ پہ بلایا تھا
 

لالہ رخ

محفلین
چلیں آپ احباب نذر ایک غزل!!

جو قدم تک اٹھا نہیں سکتے
دل کے رستوں پہ آ نہیں سکتے

کیا ضروری ہے یہ بتانا اسے
ہم اسے گر بھلا نہیں سکتے

وہ جو کاغذ کے اک مکان میں ہیں
اک دیا تک جلا نہیں سکتے

وہ زمیں کو بہانہ کرتے ہیں
جو بلندی پہ جا نہیں سکتے

جو پرندے ہوا سے ڈرتے ہیں
وہ پروں کو بچا نہیں سکتے

جانتے ہیں ہم اس قدر، یعنی
حال اپنا سنا نہیں سکتے

سعد اپنا مزاج ایسا ہے
بارِ احساں اٹھا نہیں سکتے
 
Top