استاد: الجھن کسے کہتے ہیں؟
شاگرد: دانت میں پھنس جانے والا گوشت کا ٹکڑا جب باوجود کوشش اور تین خلال تڑوانے کے بعد بھی نہ نکلے اسے الجھن کہتے ہیں۔
استاد: اور خوشی؟
شاگرد: جب دانت میں پھنسا وہ ٹکڑا اچانک نکل آئے جبکہ آپ ناامید ہو چکے ہوں اس کیفیت کا نام خوشی ہے۔
استاد: اور غم و غصہ کی ملی جلی کیفیت؟
شاگرد: ایک دانت سے گوشت کا ٹکڑا نکلنے کے بعد اچانک آپ کو معلوم ہو کہ دوسری طرف بھی پھنسا ہے۔
استاد: اور جدوجہد؟
شاگرد: جب آپ دوسرے دانت سے ٹکڑا نکالنے کے لئے خلال یا ماچس کی تیلی اٹھا کر آپریشن شروع کرتے ہیں۔
استاد نے ایک زور کی چپیڑ لگائی اور کہا؛ ابے او قصائی کی اولاد! یہ دانت اور گوشت سے نکلے گا یا نہیں؟۔۔۔