کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

الفرقان (اردو)

مصنف

شیخ الاسلام احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ

مترجم

مولانا غلام ربانی مرحوم

ناشر

المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ لاہور


تبصرہ

نبی کریمﷺ اور آپ کی امت کے بہت زیادہ فضائل و خصائص ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو دوستوں اور دشمنوں کے درمیان فرق بتانے کا ذمہ دار ٹھیرایا۔ اس لیے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ حضورﷺ پر اور جو کچھ وہ لائے ہیں اس پر ایمان نہ لائے اور ظاہر و باطن ان کا اتباع نہ کرے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کی محبت اور ولایت کا دعویٰ کرے اور حضور نبی کریمﷺ کی پیروی نہ کرے وہ اولیاء اللہ میں سے نہیں ہے۔ بلکہ جو ان سے مخالف ہو تو وہ اولیاء الشیطان میں سے ہےنہ کہ اولیاء الرحمٰن میں سے۔ اس موضوع پر شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ نے 'الفرقان' کے نام سے زیر نظر شاندار کتاب تالیف کی۔ جس میں اللہ کے دوستوں اور شیطان کے دوستوں کے مابین حقیقی فرق کو واضح کیا گیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے لوگوں کو اولیاء اللہ کا درجہ دے دیا جاتا ہے جو دین کی مبادیات تک سے واقف نہیں ہوتے اور تو اور ایسے لوگ بھی ولی کے خطاب سے سرفراز ہوتے ہیں جنھیں زندگی میں کبھی نہانا بھی نصیب نہیں ہوا۔ ایسے میں شیخ الاسلام کی یہ کتاب ان جیسے خانہ زاد اولیاء کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔ جس میں اولیاء اللہ کی پہچان کے ساتھ ساتھ بہت سارے اولیاء اللہ کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ مولانا غلام ربانی مرحوم نے کیا ہے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حمد ونعت
سچے اور جھوٹے اولیاء میں تمیز آیات شریعہ سے
فصل
اولیاء اللہ کے اوصاف احادیث سے
ولی کے لغوی اور اصطلاحی معنی
افضل اولیاء اللہ کون ہیں؟
ولی کی تعریف حسن بصری کی زبان سے
اطاعت رسول سے کوئی شخص مستثنٰے نہیں
اصحاب صفہ کے متعلق غلط فہمیاں
انصار اہل صفہ میں سے نہیں تھے
ایمان کی شرطیں
توسل رسول کی حدود
شیطانی شعبدے
ذکر الہیٰ کی تعریف
اولیاء اللہ کے دو طبقے
مقربین
مقتصدین
انبیاء کی دو قسمیں
اولیاء اللہ کے درجے
حقیقت ایمان وکفر
مجنون ولی نہیں ہوسکتا
اتباع رسول سے کوئی شخص مستثنیٰ نہیں
فضیلت کا معیار تقویٰ ہے
جہاد اصغر وجہاد اکبر
اولیاء اللہ معصوم نہیں ہوسکتے
الہام کی صحت کا معیار
انبیاء اور اولیا ء میں فرق
حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ کا قول
تمام انبیاء کا دین واحد ہے
خاتم النبیین اور خاتم اولیاء
انبیاء اولیاء سے افضل ہیں
مسئلہ شفاعت
شیطانی وحی
ابن عربی اور حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ
معصیت کی غلط تعریف
معصیت کی صحیح تعریف
لفظ مع کا منطوق
مسئلہ تقدیر
مجسٹریٹوں کی تین قسمیں
ائمہ کی تقلید واجب ہے نہ حرام
اولیاء اللہ اور اعدا اللہ میں فرق
معجزات نبی ﷺ
کرامات صحابہ وتابعین
انفرادی کرامات نقص ولایت کی علامت ہیں
چند جھوٹے نبیوں کی کرامتیں
شیطان کو بھگانے والی آیت
شیطانی شعبدات
کرامات اولیاء اور احوال شیطانی میں فرق
قوالی
ان وجن سب پر حضور کی رسالت تسلیم کرنا فرض ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

انمول موتی

مصنف

محمد طاہر نقاش

ناشر

دار الابلاغ پبلشرز،لاہور


تبصرہ

بڑے لوگوں کی بعض باتیں ان کے تجربے کی ترجمان اور ان کی زندگی کا نچوڑ ہوتی ہیں۔ زیر نظر کتاب 'انمول موتی' میں ایسے لوگوں کی ان قیمتی باتوں کو جمع کیا گیا ہے جو ہماری زندگیوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مشہور کہاوتیں، ضرب الامثال اور اقوال زریں کو بھی کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جن لوگوں کے اقوال و ارشادات کو اس کتاب میں جگہ دی گئی ہے ان میں نبی کریمﷺ، صحابہ کرام، مسلم دانشور، سیاستدان اور بہت سارے مغربی مفکرین وغیرہ شامل ہیں۔ مغرب کی ایسی مثبت چیزیں جو اسلام سے متصادم نہیں ہیں ان کو لینے سے اسلام ہمیں منع نہیں کرتا۔ کیونکہ حکمت ایک مومن کی گمشدہ متاع ہے وہ جہاں سے بھی ملے اسے لے لینا چاہیے۔ محمد طاہر نقاش صاحب وقتاً فوقتاً بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کتب شائع کرتے رہتے ہیں یہ کتاب بھی ان کتب میں ایک اچھا اضافہ ہے جو بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
آزادی
آنسو
اتحاد واتفاق
احسان
اخلاص
ارادہ
استاد
اطمینان ، بے اطمینانی
اعتماد
اعمال
امن
انتقام
اندیشہ
انسانیت
انقلاب
اہمیت
ایمان یا ایمان داری
سلوک
برداشت
بہادری
بھوک
بھیک
پاکیزگی
پچھتاوا یا ندامت
پیٹ
تاریخ
تجربہ
تخیل
ترقی
تعلیم وتربیت
تکلیف
تنہائی
ٹھوکر
جدوجہد
جذبات
جمہوریت
جنت
جنگ
جہنم
جھوٹ یا جھوٹا
چاپلوسی
چالاکی
چہرہ
حسد
حفاظت
حق
حماقت یا بے وقوفی
حوصلہ
خاموشی
خدمت
خوداعتمادی
خودغرضی
خیالات
خیرات یادان
درویش
دعا
دکھ
دماغ
دنیا
دوستی
دولت
دھوکہ
ڈریا خوف
راستہ
رائے
رشوت
روایت
زبان
زندگی
سختی
سماج یامعاشرہ
سوچنا
شاعر اور شاعری
شرم
شک وشبہ
شخص
شیطان
صداقت
طاقت یا قوت
ظلم یا ظالم
عزت واحترام
عدل
یاد
یکسوئی
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

ایمان کی روشنی

مصنف

آصف خورشید

ناشر

دار الابلاغ پبلشرز،لاہور


تبصرہ

بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ ادارہ دار الابلاغ نے اس سلسلہ میں بہت اہم قدم اٹھایا ہے اور بچوں کےلیے بہت ساری کہانیاں مرتب کر کے شائع کی ہیں۔ 'ایمان کی روشنی' بھی اس سلسلہ میں آصف خورشید صاحب کی ایک دلکش کاوش ہے۔ جس میں صحابہ کرام کی زندگی کے واقعات کو قلمبند کیا گیا ہے۔ ان واقعات میں کھجوروں کی سرزمین، روشنی، سچا رب، امانت، انوکھی حکمت عملی، مدینے کا قیدی اور جھوٹا خدا شامل ہیں۔ یہ ایمان افرو زواقعات حقیقت میں ایمان کی تقویت کا باعث بنیں گے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف تمنا
کھجور کی سرزمین
روشنی
سچا رب
امانت
انوکھی حکمت عملی
مدینے کا قیدی
جھوٹا خدا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

سیرت حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ

مصنف

طالب ہاشمی

ناشر

قومی کتب خانہ لاہور


تبصرہ

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ تاریخ اسلام کی نہایت اہم اور قدآور شخصیت ہیں۔اگرچہ سرور کائنات کی رحلت کےوقت ان کی عمر نودس برس سے زیادہ نہ تھی ،تاہم اپنےشرف خاندانی فضل وکمال ،زہدوتقوی ،حق گوئی ،شجاعت اور دوسری متعدد خصوصیات کی بناپران کاشمار اکابرصحابہ میں ہوتاہے۔اسلام کی تاریخ مرتب کرتےوقت کسی مؤرخ کیلےیہ ممکن نہیں کہ وہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شخصیت کو نظر انداز کرسکے۔تاریخ اسلام یا صحابہ میں سے عبداللہ کےنام کی چار شخصیات ملتی ہیں ،عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ،عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ،عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اورعبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ۔ اگرچہ ان سب کے اپنے اپنے کارہائے نمایاں ہیں لیکن عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی اپنی شخصیت ہے۔یہ کتاب اسلام کےاسی فرزندجلیل کےحالات پر مشتمل ہے۔جناب طالب ہاشمی صاحب نےاسے مرتب کرتےوقت حتی المقدور کوشش کی ہےکہ اس رجل عظیم کی زندگی کا اہم واقعہ چھوٹنے نہ پائے۔اللہ انہیں جزائےخیر سے نوازے۔آمین۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دیباچہ
پہلا باب نام نسب اور خاندان
دوسرا باب ابوعبداللہ زبیر رضی اللہ عنہ بن العوام
تیسرا باب حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہ
چوتھا باب ولادت
پانچواں باب ابتدائی عمر
چھٹا باب جہاد طرابلس
ساتواں باب شہادت حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
آٹھواں باب جنگ جمل
نواں باب بیس سال کی غیر سیاسی زندگی
دسواں باب ابن زبیر رضی اللہ عنہ میدان عمل میں
گیارہواں باب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وصیت
بارہواں باب یزید سے کشمکش کا آغاز
تیرہواں باب سانحہ کربلا
چودھواں باب مکہ پر ابن زبیررضی اللہ عنہ کی سیادت
پندرواں باب واقعہ حرہ
سولہواں باب مکہ معظمہ پر یزید لشکر کی یلغار
سترہواں باب تعمیر کعبہ
اٹھارہواں باب ابن زبیر رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم
انیسواں باب توابین
بیسواں باب فتنہ خوارج
اکیسواں باب مختار بن ابی عبید ثقفی
بائیسواں باب صاعقہ انتقام کی کڑک
تئیسواں باب ابن زبیررضی اللہ عنہ اور محمد بن حنیفہ
چوبیسواں باب بصرہ میں مختار کی تحریک
پچیسواں باب مختار کا خاتمہ
چھبیسواں باب حالات کا نیا رخ
ستائیسواں باب عبدالملک اور مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
اٹھائیسواں باب مصعب بن زبیررضی اللہ عنہ کا قتل
انتیسواں باب عبدالملک اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ
تیسواں باب مکہ معظمہ کا محاصرہ
اکتیسواں باب ابن زبیررضی اللہ عنہ کی شہادت
بتیسواں باب ابن زبیر امیرالمومنین کی حیثیت سے
تینتیسواں باب فضل وکمال
چونتیسواں باب اخلاق وعادات
پینتیسواں باب سیرت ابن زبیررضی اللہ عنہ پر ایک عمومی تبصرہ
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

وفود عرب بارگاہ نبوی میں

مصنف

طالب ہاشمی

ناشر

حرا پبلی کیشنز لاہور


تبصرہ

تاریخ اس امر پرشاہد عادل ہےکہ حضورﷺنےمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست کی تشکیل وتاسیس فرمائی تو اللہ تعالی کے فضل عمیم سے حضور کی تبلیغی مساعی کےنتیجےمیں آپ ﷺ کی حیات مبارکہ میں صرف دس برس کے قلیل عرصےمیں سلطنت اسلامی کا حصہ دس لاکھ مربع میل اور ایک رائے کے مطابق بارہ لاکھ مربع میل وسیع ہوگیا ۔اتنی تھوڑی سی مدت میں اتنی عظیم کامیابی کاراز آپﷺکا وہ تبلیغی نظام تھاجو رب کائنات نےآپ کو سجھایا تھا۔اس وسیع تبلیغی نظام میں وفود کاکردار بھی بیحد اہمیت کاحامل ہے کیونکہ ان لوگوں نےاپنے قبائل میں تبلیغ کا فریضہ بڑی سرگرمی سے انجام دیا۔یہ کہانابجاہوگا کہ وفود کا تذکرہ سیرت طیبہ کاایک اہم باب ہے۔یہ وفود مختلف النوع مقاصد کی حاطر آنحضرت کی خدمت میں آیاکرتےتھے۔ان مقاصدمیں سے تلاش حق،تفقہ فی الدین،مفاخرت،خوابوں کی تعبیر،صلح وامن کا پیغام اوربعض آپ کو شہید کرنےکے ناپاک عزائم کیلے آئے تھے۔زیر نظرکتاب میں ،محترم جناب طالب ہاشمی صاحب نےسیرت طیبہ کے اسی باب کو بڑے احسن اندازمیں بیان کرنےکی کوشش فرمائی ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

پیش لفظ

تمہید

قبائل عرب کی حالت

وفود

متفرق وفود

تعارف قبائل وشخصیات

متفرق وفود

فہرست مکمل نہیں ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

سرور کائنات کے پچاس صحابہ

مصنف

طالب ہاشمی

ناشر

البدر پبلیکیشنز لاہور


تبصرہ

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وہ نفوس قدسی ہیں جن کو خاتم الانبیاﷺکےجمال جہاں آراسے اپنی آنکھیں روشن کرنے اور آپ کی مجلس نشینی کی سعادت نصیب ہوئی۔محسن انسانیت کے فیض صحبت نے ان کے شرف انسانیت کو جیتی جاگتی تصویر بنادیا۔ ان کاہر فرد خشیت الہی ،حق گوئی،ایثار،قربانی ،تقوی ،دیانت ،عدل اوراحسان کاپیکرجمیل تھا۔تمام علمائے حق کا اس بات پرکامل اتفاق ہےکہ صحبت رسول ﷺسے بڑھ کرکوئی شرف اور بزرگی نہیں۔اس صحبت سےمتمتع ہونےوالےپاک نفس ہستیوں کی عظمت اور حسن کردار پراللہ تعالی نے قرآن حکیم میں جابجامہر ثبت فرمائی ہے۔ان عظیم ہستیوں کی سیرت کا ایک بہترین مرقع تیار کرکے جناب طالب ہاشمی صاحب نے ہمارے ہاتھوں میں تھمادیاہے۔تاکہ ہم اس ان نقوش سے راہ ہدایت پاسکیں۔اور اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بناسکیں۔اس سلسلے میں واضح رہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سیرت کے حوالے سے ایک نہایت اہم باب مشاجرات صحابہ ہے جوکہ ایک انتہائی نازک باب ہے ہاشمی صاحب نےاس میں اہل سنت کےطریقےپرچلتےہوئے کف لسان کامؤقف اختیار کیا ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
صحابہ رضی اللہ عنہم سے محبت کا تقاضا
اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تعارف
حرفے چند
قرآن حکیم اور عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم
اسمائے صحابہ کرام رضی اللہ عنہہم بلحاظ ترتیب کتاب
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
حضرت شجاع رضی اللہ عنہ بن وہب
حضرت عاقل رضی اللہ عنہ بن بکیرلیثی
حضرت واقد رضی اللہ عنہ بن عبداللہ الیربوعی
حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ
حضرت عبداللہ بن سہیل رضی اللہ عنہ
حضرت ابو جندل بن سہیل رضی اللہ عنہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ
حضرت ابوہریرہ ووسی رضی اللہ عنہ
حضرت شقران صالح رضی اللہ عنہ
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ
حضرت یسار نوبی رضی اللہ عنہ
حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ بن ابی فاطمۃ الدوسی
حضرت ذکوان رضی اللہ عنہ بن جندب
حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ بن اسید ثقفی
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ بن شعبہ ثقفی
حضرت ہشام رضی اللہ عنہ بن العاص سہمی
حضرت خالد رضی اللہ عنہ بن ولید
حضرت عمروبن العاص رضی اللہ عنہ
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ بن حارث
حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ بن ربیع
حضرت یزید رضی اللہ عنہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ
حضرت عبیداللہ رضی اللہ عنہ بن عباس رضی اللہ عنہ
حضرت زبرقان رضی اللہ عنہ بن بدر
حضرت جارود رضی اللہ عنہ بن عمر وعبدی
حضرت محمد رضی اللہ عنہ بن طلحہ رضی اللہ عنہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن بدیل رضی اللہ عنہ
حضرت حویطب رضی اللہ عنہ بن عبدالعزیٰ
حضرت عباس رضی اللہ عنہ بن مرداس
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عامر
حضرت عمر و رضی اللہ عنہ بن سعید اموی
حضرت سعید رضی اللہ عنہ بن العاص
حضرت عباس رضی اللہ عنہ بن عبادہ انصاری
حضرت حرام رضی اللہ عنہ بن ملحان انصاری
حضرت حسیل الیمان رضی اللہ عنہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن زید بن عاصم انصاری
حضرت سراقہ رضی اللہ عنہ بن عمروانصاری
حضرت زیاد رضی اللہ عنہ بن لبید انصاری
حضرت حسان رضی اللہ عنہ بن ثابت انصاری
حضرت ابو مسعود بدری انصاری رضی اللہ عنہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن انیس جہنی
حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ انصاری
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بن جبرانصاری
حضرت زید رضی اللہ عنہ بن ثابت انصاری
حضرت صرمہ رضی اللہ عنہ بن ابی انس انصاری
حضرت سہل رضی اللہ عنہ بن حنیف انصاری
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہ
حضرت یامین رضی اللہ عنہ بن عمیر
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

سیرت خلیفۃ الرسول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

مصنف

طالب ہاشمی

ناشر

حسنات اکیڈمی لاہور


تبصرہ

انبیاءکےبعد اس دنیا میں سب افضل ہستی سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہیں ۔انہوں نے آنحضرتﷺکے لیے اور اللہ کے دین کیلے اپناتن من دھن، الغرض پورے اخلاص کے ساتھ سب کچھ قربان کردیا۔وہ رسول ہاشمی کے خلیفۃء بلافصل ہیں ۔ وہ آپﷺکےانتہائی جانثار ساتھیوں میں سے تھے۔سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ پرمختلف زبانوں میں اب تک ایک سو زیادہ کتابیں لکھی جاچکی ہیں اور ان شاءاللہ آئندہ بھی لکھی جائیں گی۔اس کتاب میں ہاشمی صاحب نے ہتی الوسع کوشش کی ہے کہ وہ صدیق اکبر کی زندگی کےتمام پہلو وں کااحاطہ کریں۔اور شعیہ وسنی اختلافات کے تناظرمیں اپنے قلم کو معتدل رکھیں۔اسی طرح انہوں نےجہاں تفصیل او روضاحت کی ضرورت تھی وہاں اسی کےمطابق قلم چلایاہے۔اور جہاں اختصا راور ادب کی ضرورت تھی وہاں اختصارکو ملحوظ خاطر رکھاہے۔زبان کو انتہائی سادہ او رسلیس رکھاہے۔کتاب پڑتے وقت محسوس ہوتاہےکہ مصنف نے بڑی عرق ریزی سے کام لیاہے۔اللہ انہوں جزئےخیر سےنوازے۔آمین۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
مقدمہ
حرفے چند
اصحاب میں نہیں کوئی صدیق رضی اللہ عنہ کا جواب
نام ونسب اور والدین
غزوات
الردۃ یا فتنہ ارتداد
فتوحات
فتوحات شام
علالت اور وفات
حصہ دوم
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ شخصیت اور کردار
ذاتی حالات
محاسن اخلاق
فضل وکمال
بکھرے موتی
نظام خلافت
مالی نظام
عسکری نظام
قریبی متعلقین
اولاد
مواخاتی بھائی
کتابیات
فہرست نامکمل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

تاریخ اسلام کی چار سو باکمال خواتین

مصنف

طالب ہاشمی

ناشر

پین اسلامک پبلیشرز



تبصرہ

انسانیت کےسب سے بڑےمحسن اورمعلم حضور اکرمﷺکےظہورقدسی کے وقت عرب میں پڑےلکھے لوگوں کی تعداد کس قدر محدود تھی!لیکن یہ فیضان ہے رسولﷺکی تعلیم وتربیت کا جنہوں نے ہرمسلمان مرد اور عورت کو تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی او ریوں انہوں نے نہ صرف یہ کہ علم وفن میں کمال پیداکیابلکہ صدیوں تک اس وقت کی دنیا کے معلم ہونےخوشگوار فریضہ بھی اداکرتےرہے۔ان میں جہاں بے شمار باکمال مردوں کےنام آتےہیں وہاں باکمال عوتوں کے کارنامےبھی ناقابل فراموش ہیں۔زیرنظر کتاب میں محتر م طالب ہاشمی صاحب نے ان چارسو باکمال خو تین کے احول لکھے ہیں جنہوں نے تاریخ اسلام میں کسی ناکسی لحاظ سے اہم ترین کردار اداکیاہے۔اور اس کامقصد یہ ہےکہ آج کے اس گئے گزر ے دور میں خوتین کے اندر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسرکرنےکا جذبہ پیداہو۔اللہ ان کے سعی کو قبول فرمائے۔اور سعادت درین کاذریعہ بنائے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
سخنہائے گفتنی
پیش لفظ
پہلی صدی ہجری
دوسری صدی ہجری
تیسری صدی ہجری
چوتھی صدی ہجری
پانچویں صدی ہجری
چھٹی صدی ہجری
ساتویں صدی ہجری
آٹھویں صدی ہجری
نویں صدی ہجری
دسویں صدی ہجری
گیارہویں صدی ہجری
بارہویں صدی ہجری
تیرہویں صدی ہجری
چودہویں صدی ہجری
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

تیسیر مصطلح الحدیث اردو

مصنف

ڈاکٹر محمود الطحان

مترجم

مولانا عبدالرشید تونسوی

نظرثانی

محمد اسحاق بھٹی

ناشر

مکتبہ قدوسیہ،لاہور


تبصرہ

علم کی دوقسمیں ہوتی ہیں پہلا یہ کہ وہ علم استدلالی واستنباطی ہو دوسرا یہ کہ وہ علم خبرکے ذریعے حاصل کیا جائے۔خبری علم میں اذعان ویقین کی صرف یہ صورت ہےکہ خبردرست اور صدق پرمبنی ہو۔ محدثین نے اسی مقصد کو حاصل کرنےکےلیے خبر کی صداقت کے کڑےاصول وضع کیے ہیں۔ چنانچہ ایسے ہی علم کو محدثین کی اصطلاح میں اصول حدیث کےنام سےیاد کیاجاتا ہے۔ علم اصول حدیث وہ علم ہے جو محدثین نے صرف اس لئے وضع کیاتھا تاکہ احادیث رسولﷺ میں تحقیق کرسکیں۔ علما نے اس علم پرسینکڑوں کتابیں لکھی ہیں جوکہ اپنی الگ الگ خصوصیات کی حامل ہیں۔ تاہم مشکل اور ادق فنی اصطلاحات کی وجہ سے ایک عام قاری کےلیے ان کتابوں سے استفادہ کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف تھا۔ چنانچہ ڈاکٹر محمود الطحان نے اس کار عظیم کا بیڑا اٹھایا اور اس علم میں ایک آسان ترین کتاب آپ کے ہاتھوںمیں تھمادی۔ یہ کتاب نہ صرف آسان ہے بلکہ جامع بھی ہے اور اپنی جامعیت کے باوجود زیادہ طویل اورمختصربھی نہیں ۔ اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔آمین۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
فہرست
پیش لفظ
مقدمہ
علم مصطلح سےمتعلق مشہور تصانیف
بنیادی اصطلاحات
پہلا باب خبر کے متعلق
پہلی فصل ہم تک پہنچنے کے اعتبار سے خبر کی تقسیم
دوسری فصل خبر مقبول
تیسری فصل خبر مردود
چوتھی فصل مقبول اور مردود کے مابین مشترک خبر
دوسرا باب راوی پر جرح وتعدیل اور اس کی صفات کا بیان
تیسرا باب روایت ، اس کے آداب اور ضبط کی کیفیت
پہلی فصل ضبط روایت کی کیفیت اور حاصل کرنے اور سننے کا طریقہ کار
دوسری فصل روایت کے آداب
چوتھا باب اسناد اور اس کے متعلقات
پہلی فصل لطائف اسناد
دوسری فصل راویوں کی پہچان
مبہمات کی پہچان
القاب کی پہچان
ثقہ اور ضعیف راویوں کی پہچان
راویوں کے وطنوں اور شہروں کی پہچان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

عورت کا زیور پردہ

مصنف

قاری صہیب احمد میرمحمدی

ناشر

مکتبہ بیت الاسلام الریاض


تبصرہ

کسی بھی عبادت کے لیے پاکیزگی کا ہونا جزوِ لا ینفک ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ خود بھی پاک ہیں چنانچہ مرد و زن کی روحانی پاکیزگی نظر کے جھکانے اور پردے میں مضمر ہے، جس کے بارے میں یہ کتابچہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کی عزت و عفت کا ضامن اور فضیلت کا تاج و زیور 'پردہ' اور اس کی ذلت و خواری اور جہنم کے ایندھین کا موجب 'بے پردگی' کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتابچے کے مصنف قاری صہیب احمد میر محمدی ہیں جن کی متعدد کتب شائع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ کتابچے کی فہرست پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اگرچہ یہ 136 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہے لیکن اس میں تمام وہ بنیادی ابحاث شامل ہیں جن کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے پہلے پردے کے عمومی فضائل رقم کیے گئے ہیں اس کے بعد پردے کی فرضیت پر قرآنی اور احادیث نبوی سے دلائل، پردے کی قسمیں اور پردے کی شروط بیان کی گئی ہیں۔ بعض لوگ چہرے کو پردے میں شامل نہیں کرتے کچھ اہل حدیث علما بھی چہرے کے پردے کواستحباب کا درجہ دیتے ہیں قاری صہیب صاحب نے ایسے تمام دلائل کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور بڑے اچھے انداز میں ان کا رد کیا ہے۔ اس موضوع پر پہلے بھی اردو میں کتب موجود ہیں یہ کتابچہ ان میں ایک اور اضافہ ہے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
المقدمہ
کتابچہ لکھنے کا مقصد
الحجاب(پردہ) کا لغوی اور شرعی معنی
پردے کے فضائل
پردہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے
پردہ پاکدامنی کی علامت ہے
پردہ طہارت وپاکیزگی ہے
پردہ ایمان اور شرم وحیا کی دلیل ہے
پردہ غیرت مندی کی دلیل ہے
پردے کی فرضیت کے قرآنی دلائل
پردے کی فرضیت کے حدیث نبوی سے دلائل
پردے کی فرضیت کے قیاس جلی سے دلائل
پردے کی قسمیں
پردہ کیسے کریں؟
پردے کی شروط
پردہ کن سے کریں؟
التبرج (بے پردگی) کا لغوی وشرعی معنی
بے پردگی کی قباحتیں
بے پردگی ابلیس کی سنت ہے
بے پردگی یہودیوں کا طریقہ ہے
عورت کی مسجد میں جانے کی شرائط
بے پردگی کبیرہ اور مہلک گناہ ہے
بے پردگی اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کی رحمت سے دوری کا سبب ہے
بے پردگی منافقت کی نشانی ہے
بے پردگی بدنامی اور بے عزتی کا سبب ہے
بے پردگی فحاشی وعریانی کا جھنڈا ہے
بے پردگی بدبودار جاہلیت ہے
بے پردگی برائی کا دروازہ ہے
چہرے اور ہاتھوں کےننگے رکھنے کے بودے دلائل اور ان کے جوابات
بے پردگی کی قسمیں
بے پردگی کے طریقے
الخلاصۃ والخاتمۃ
فہرس المصادر والمراجع
فہرس العناوین
 
Top