کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
نماز دینِ اسلام کے ارکان ِخمسہ میں ایک اہم اور بنیادی رکن ہونے کے علاوہ قرب الٰہی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے پیارے نبی ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک او رمومن کو دکھوں اور تکلیفوں سے نجات دینے والی ہے ۔پریشانیوں اور مصائب میں مومن کاہتھیار اورکامیاب وکامران ہونے والوں کےلیے جنت کی کنجی ہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ''اللہ سے صبراور نماز کےساتھ مدد مانگو''نماز کے موضوع پر اردووعربی زبان میں بےشمار کتب موجود ہیں۔اردو زبان میں صفۃ صلاۃالنبی،مسنون نماز نبوی ، نماز محمد ی ،صلاۃالرسول وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔زیر نظر کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب ، شیخ ابن باز کے طریقہ طہارت و صلاۃکے موضوع پر مختصر کتابچے کا ترجمہ ہے جس میں خلیل احمد ملک صاحب نے مناسب اضافہ کر وا کر اس مختصر کتاب کو ترتیب دے کر شائع کیا ہے ۔جس میں صحیح احادیث کی روشنی میں تمام ضروری مسائل طہارت وصلاۃ جمع کردئیے ہیں۔ کتاب پر نظر ثانی واضافہ کا کام جید عالمِ دین مولانا محمد شفیق مدنی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ، بانی وشیخ الحدیث مسعود اسلامک سنٹر،وسینئر مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) نے کیا ہے ۔اللہ اس کتاب کو اہل اسلا م کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
نماز کی شرائط
غسل
غسل کا طریقہ
وضو
وضو کا طریقہ
نماز باجماعت
نماز کے فرائض و واجبات
نماز نبوی
سنتوں کی اہمیت
خواتین کی نماز
مریض کی نماز کا طریقہ
سجدہ سہو کے احکام
تہجد قیام اللیل
نماز وتر اور وتر کا طریقہ
اشراق یا چاشت کی نماز
مسافر کی نماز
نماز جمعہ
نماز عید
نماز تسبیح
نماز توبہ
نماز میں مکروہ چیزیں
نماز کو باطل کرنے والی چیزیں
نماز جنازہ کا طریقہ
اللہ تعالیٰ سے مناجات
 

عبد المعز

محفلین
شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ او رباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعدر رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے ۔ زیر نطر کتاب فتاویٰ ابن تیمیہ کی جلد 19،20 کاترجمہ ہے جو کہ اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب کے اصول پرمبنی ان فتاوی جات کا مجموعہ ہے جو شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے قرآن وسنت سے اعراض برتنے والوں اور مبتدعین کے رد میں تحریر فرمائے۔فتاوی ابن تیمیہ کی ان دو جلدوں کا ترجمہ مولانا حافظ عبدالغفور (بانی جامعہ علوم اثریہ ،جہلم اور ان کے صاحبزدگان علامہ محمد مدنی  ،حافظ عبد الحمید عامر﷾ او رجامعہ علوم اثریہ کے دیگر ذمہ داران کی کوششوں او رکاوشوں کی بدولت پایۂ تکمیل کوپہنچا ہے ۔اللہ تعالی مترجمین ،ناشرین او رتمام معاونین کی کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست حصہ اول
کتاب ، سنت اور اجماع
کلامی اور فلسفیانہ موشگافیاں
پہلا اصول
اسرائیلی روایات
فلاسفہ اور اکابرین امت کے اقوال
عقلی قیاسات
رسول اللہ ﷺ پر ایمان
جنوں کا انسانوں پرغلبہ
تلبیس شیطان
مظلوم کی مدافعت
دروزہ کی تکلیف میں کمی کی دعا
معیار ہدایت اتباع رسول ہی ہے
تاریخ اسلام کی سب سے پہلی بدعت
حکمت سے مراد سنت رسول ہے
معاش اور معاد کی اصلاح کیسے ممکن ہے؟
وحدت ملت اور شریعتوں کا تنوع
کتاب وسنت کے ذریعے سے ہی اتحاد امت ہوسکتا ہے
اولو الامر کی اطاعت مقید ہے
اجتہادی مسائل میں اختلاف
سوفسطائی کی حقیقت
اعتقادات کی قسمیں
رفع حدود اور رفع عذاب میں اعتقادات کی تاثیر
اعتقادات احکام شرعیہ میں موثر ہوتے ہیں
مسالک اقوال مجتہد سے اخذ کیے جاتے ہیں یا اعمال سے؟
علم کی اقسام
انتہائی جامع ومفید
عورت کے ایام مخصوصہ سے متعلق مباحث
موزوں پر مسح کرنے کا حکم
سفر میں نماز قصر کرنا اور روزہ افطار کرنا
وسق صاع اوردراہم کے بارے میں مباحث
جزیہ کا معنی و مفہوم
آداب مباشرت
دیت عاقلہ کے ذمے ہے
صدقات و خیرات کن کے لیے ہیں
اطاعت رسول ﷺ کا وجوب اور مخالفت کی حرمت
علم شرعی کی اقسام
فہرست مضامین حصہ دوم
مجتہد سے اختلاف
طلاق کے واقع ہونے کے صیغے
اجتہاد ، استدلال ، تقلید اور اتباع کی بحث
اجتہادی خطا اور اس کا حکم
عہد رسالت سے پہلے اور بعد والے امور میں فرق
نیکیوں یا برائیوں میں تعارض
حسنات اور عبادات کی اقسام
ایک جامع قاعدہ
شرعی طاعات میں فقہاء کا کلام
صدق نیکی کا اصل ہے اور کذب برائی کی جڑ ہے
نیکیاں عدل ہیں اور برائیاں ظلم
عدل قولی اور صدق
فقہاء کے نزدیک ایک حکم کی دو علتیں جائز ہیں
ائمہ کے بگڑے ہوئے پیروکاروں کی تحریفات
عام و خاص سے متعلق بحث
حسنات اور سیئات دو دو علتوں پر مشتمل ہوتی ہیں
قاعدہ شرعیہ
رفع الملام عن الائمۃ الاعلام
صحۃ مذہب اہل المدینۃ
سنت سے قرآن کا نسخ
حقیقت اور مجاز کی بحث
اصول علم اور اصول دین
کیا حوالہ خلاف قیاس ہے؟
فرض خلاف قیاس ہے؟
نکاح اور نجاستوں کا زائل کرنا خلاف قیاس ہے؟
کیا پانی کی طہارت خلاف قیاس ہے؟
اونٹ کے گوشت سے وضو
سینگی لگوانے سے روزے کا ٹوٹ جانا
بیع سلم خلاف قیاس ہے
غلام کی آزادی کی قیمت کی قسطیں مقرر کرنا
اجارہ خلاف قیاس ہے
کیا دیت خلاف عقل ہے؟
خلاف قیاس احکام کی تقسیم
خلفائے راشدین کا عمل حجت ہے .
 

عبد المعز

محفلین
سورۂ اخلاص قرآن کریم کی مختصر اور اہم ترین سورتوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایک تہائی قرآنی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے اور توحید کا محکم انداز میں اثبات کرتی ہے۔ اس کےشان نزول کے سلسلے میں مسنداحمدمیں روایت ہے کہ مشرکین نے حضورﷺ سے کہا اپنے رب کے اوصاف بیان کرو، اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی ۔اور اس سورۃسے محبت جنت میں جانے کا باعث ہے اسی لیے بعض ائمہ کرام نماز میں کوئی سورۃ پڑھ کر اس کے ساتھ سورۃ اخلاص کو ملاکرپڑھتے ہیں صحیح بخاری میں ہے کہ حضورﷺنے ایک لشکر کو کہیں بھیجا جس وقت وہ پلٹے تو انہوں نے آپ ﷺ سے کہا کہ آپ نے ہم پر جسے سردار بنایا تھا وہ ہر نماز کی قرات کے خاتمہ پر سورۃ قل ھواللہ پڑھا کرتے تھے، آپ نے فرمایا ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ پوچھنے پر انہوں نے کہا یہ سورۃ اللہ کی صفت ہے مجھے اس کا پڑھنا بہت ہی پسند ہے ،حضورﷺنے فرمایا انہیں خبر دو کہ خدابھی اس سے محبت رکھتا ہے۔اور اسی طر ح ایک دوسری روایت میں ہے کہ ایک انصاری مسجد قبا کے امام تھے،ان کی عادت تھی کہ الحمد ختم کرکے پھر اس سورۃ کو پڑھتے، پھر جونسی سورۃ پڑھنی ہوتی یا جہاں سے چاہتے قرآن پڑھتے۔ایک دن مقتدیوں نے کہا آپ اس سورۃ کو پڑھتے ہیں پھر دوسری سورۃ ملاتے ہیں یہ کیا ہے؟ یاتو آپ صرف اسی کو پڑھئے یا چھوڑ دیجئے دوسری سورۃ ہی پڑھ لیاکریں ،انہوں نے جواب دیا کہ میں تو جس طرح کرتا ہوں کرتا رہوں گا تم چاہو مجھے امام رکھو، کہو تو میں تمہاری امامت چھوڑ دوں..۔ ایک دن حضورﷺان کے پاس تشریف لائے تو ان لوگو ں نے آپ سے یہ واقعہ بیان کیا۔ آپ نے امام صاحب سے کہا تم کیوں اپنے ساتھیوں کی بات نہیں مانتے اور ہر رکعت میں اس سورت کو کیوں پڑھتے ہو؟ وہ کہنے لگے یا رسول اللہﷺمجھے اس سورت سے بڑی محبت ہے۔آپ نے فرمایا اس کی محبت نے تجھے جنت میں پہنچا دیا۔اور یہ سورت ایک تہائی قرآن کی تلاوت کے برابر ہے جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ ﷺنے اپنے اصحاب﷢ سے فرمایا کیا تم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لو... تو صحابہ کہنے لگے بھلا اتنی طاقت تو ہر ایک میں نہیں آپ نے فرمایا قل ھو اللہ احد تہائی قرآن ہے۔اور اسی طرح جامع ترمذی میں ہے کہ رسول مقبول ﷺنے صحابہ سے فرمایا جمع ہو جاؤ میں تمہیں آج تہائی قرآن سناؤں گا، لوگ جمع ہو کر بیٹھ گئے آپ گھر سے آئے سورۃ قل اللہ احد پڑھی اور پھر گھر چلے گئے اب صحابہ میں باتیں ہونے لگیں کہ وعدہ تو حضورﷺکا یہ تھا کہ تہائی قرآن سنائیں گے شاید آسمان سے کوئی وحی آگئی ہو اتنے میں آپ پھر واپس آئے اور فرمایا میں نے تم سے تہائی قرآن سنانے کا وعدہ کیا تھا، سنو یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے۔ سورۂ اخلاص کی تفسیر متعدد علماء نے کی ہے ان میں سب سے عمدہ تفسیرشیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی تفسیر سورۃ اخلاص ہے۔زیر نظر کتاب ''تفسیر سورہ اخلاص'' مولانا جلال الدین قاسمی﷾ کی تصنیف ہے مولانا نے انوکھے اور اچھوتے انداز میں میں آیات کےہر ٹکڑےکی علمی وفکر ی تشریح کی ہے موصوف نےبہت سی تفاسیرکے اہم اجزاء کو اس میں جمع کردیا ہے اور اس کتاب کو ترتیب دینے میں بہت محنت کی ہے اللہ تعالی مصنف ومعاونین ومحسنین کے حسنات کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
تقریظ
پیش لفظ
تمہید سورہ اخلاص
اخلاص فی العقیدہ
اخلاص فی العمل
شان نزول سورہ اخلاص
قل کا مفہوم
تعقل اور تصور کی تفصیل
اللہ
اسماء وصفات
احد اور واحد میں فرق
لفظ احد سے ثنویت کا رد
تفسیر الصمد
الصمد سے الوہیت مسیح کا رد
حیوان متولد اور حیوان متوالد
خروج کلاح کی تصریح
انبیت اور مولودیت کا رد
خدا کی تین بڑی صفتیں
جسم باری تعالیٰ پر بحث
انا ونحن کی بحث
حلول و اتحاد اور تصور اوتار کا رد
رویت باری
توحید اور شرک
امکان کذب باری محال
وجود باری پر بحث
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تفسیر احسن البیان ( تفسیر مکی)
مصنف
حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر
نا معلوم

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Tafseer-Ahsanul-Bayan-Tafseer-Makki.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
امت مسلمہ کی ذلت ورسوائی کا ایک بڑا سبب ،صب تصریح حدیث پاک ،قرآن حکیم سے منہ موڑنا ہے ۔اگر کچھ لوگ قرآن پڑھتے بھی ہیں تو اس کے معانی ومفاہیم سے بے خبر ہیں۔ضرورت ہے کہ ہر مسلمان خدا کی آخری کتاب کو سمجھنے کو شش کرے ۔اس کے لیے کسی ایسی مختصر تفسیر کی ضرورت تھی جس کا مطالعہ آسان ہو اور اس کی عبارت عام فہم ہو۔اس ضرورت کو 'تفسیر احسن البیان'نے بہ خوبی پورا کیا ہے ۔یہ معروف عالم دین جناب حافظ صلاح الدین یوسف کی تفسیر ہے۔جس میں منہج سلف کے مطابق قرآنی مطالب کی تشریح کی گئی ہے۔اسی بناء پر سعودی حکومت اسے شائع کر کے حجاج کرام میں تقسیم کرتی ہے ۔زیر نظر نسخہ بھی سعودیہ کا چھپا ہوا ہے ۔خدا کرے کہ مسلمان قرآن کی طرف لوٹ آئیں تاکہ فلاح وکامرانی ان کا مقدر بن سکے۔(ط۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
سورہ الفاتحہ
سورہ البقرہ
سورہ آل عمران
سورہ النساء
سورہ المائدہ
سورہ الانعام
سورہ الاعراف
سورہ الانفال
سورہ التوبہ
سورہ یونس
سورہ ہود
سورہ یوسف
سورہ الرعد
سورہ ابراہیم
سورہ الحجر
سورہ النحل
سورہ بنی اسرائیل
سورہ الکہف
سورہ مریم
سورہ طہ
سورہ الانبیاء
سورہ الحج
سورہ المومنون
سورہ النور
سورہ الفرقان
سورہ الشعراء
سورہ النمل
سورہ القصص
سورہ العنکبوت
سورہ الروم
سورہ لقمان
سورہ السجدہ
سورہ الاحزاب
سورہ سبا
سورہ فاطر
سورہ یس
سورہ الصافات
سورہ ص
سورہ الزمر
سورہ المومن
سورہ حم السجدہ
سورہ الشوری
سورہ الزخرف
سورہ الدخان
سورہ الجاثیہ
سورہ الاحقاف
سورہ محمد
سورہ الفتح
سورہ الحجرات
سورہ ق
سورہ الذاریات
سورہ الطور
سورہ النجم
سورہ القمر
سورہ الرحمن
سورہ الواقعہ
سورہ الحدید
سورہ المجادلہ
سورہ الحشر
سورہ الممتحنہ
سورہ الصف
سورہ الجمعۃ
سورہ المنافقون
سورہ التغابن
سورہ الطلاق
سورہ التحریم
سورہ الملک
سورہ القلم
سورہ الحاقۃ
سورہ المعارج
سورہ نوح
سورہ الجن
سورہ المزمل
سورہ المدثر
سورہ القیامۃ
سورہ الدھر
سورہ المرسلات
سورہ النباء
سورہ النازعات
سورہ عبس
سورہ التکویر
سورہ الانفطار
سورہ المطففین
سورہ الانشقاق
سورہ البروج
سورہ الطارق
سورہ الاعلی
سورہ الغاشیہ
سورہ الفجر
سورہ البلد
سورہ الشمس
سورہ اللیل
سورہ الضحی
سورہ الشرح
سورہ التین
سورہ العلق
سورہ القدر
سورہ البینۃ
سورہ الزلزال
سورہ العادیات
سورہ القارعۃ
سورہ التکاثر
سورہ العصر
سورہ الھمزۃ
سورہ الفیل
سورہ قریش
سورہ الماعون
سورہ الکوثر
سورہ الکافرون
سورہ النصر
سورہ تبت
سورہ الاخلاص
سورہ الفلق
سورہ الناس
 

عبد المعز

محفلین
اہلِ اسلام کے لیے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن پاک میں غور وفکر کریں اورسمجھیں او ررسول اکرم ﷺ کی سنت کو سیکھیں اور پھر ان دونوں پر قائم رہیں ۔ اللہ رب العزت کی کتاب او رسول اللہ ﷺ کی احادیث میں اوامر ونواہی اور مومن مردوں اور عورتوں کی ان صفات وعادات او راعمال کابیان بھی موجود ہے جس کی بنا پر اللہ تعالی نے ان کی مدح وتعریف کی ہے ۔زیر نظر کتابچہ صفات المومنین شیخ ابن باز ﷫ کے خطاب پر مشتمل ہے جس میں شیخ ابن باز مرحوم نے سورۃ فرقان اور قرآن مجید کی دیگر آیات او راحادیث کی روشنی میں مومنین کی 30 صفا ت کو بیان کیا ہے اور اس کتابچہ کے دوسرے حصہ میں اختصارکے ساتھ کے نماز اور طہارت کے مسائل بیان ہوئے ہیں ۔مولانا قاری سیف اللہ ساجدقصور ی﷾ (فاضل جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد ) نے اس کا آسان وسلیس ترجمہ کرکے خوبصورت انداز میں طبع کیا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مؤلف ومترجم کی اس کاوش کوقبول فرمائے او ر اس کے ذریعہ سے امت مسلمہ کوصراط مستقیم پر چلنے کی توفیق مرحمت فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
کلمہ تشکر
منظوم اظہار عقیدت بنام مترجم از عبدالرشید اصغر اللہ والے
صفات المومنین کی خصوصیات اور عرض مترجم
ابتدائیہ
پروفیسر مزمل احسن شیخ کے تاثرات
مولف کتاب کا مختصر تعارف
مقدمہ
خطبۃ الکتاب
جن وانس کا مقصد تخلیق
صراط مستقیم
مومن مردوں اور عورتوں کی صفات
پہلی صفت پروقار عاجزانہ چال
شرک سے مکمل اجتناب کرنا
توبہ کا دورازہ ہر وقت کھلا ہے
لغویات سے پرہیز
صفات مذکورہ کے حاملین کا اجر و ثواب
اللہ تعالیٰ پر ایمان
آخرت پر ایمان
فرشتوں پر ایمان
آسمانی کتب پر ایمان
تمام انبیاء پر ایمان
مصائب اور لڑائی کے وقت صبر
اہل ایمان سے دوستی
نماز کی پابندی کرنا
خشوع اور امام کی متابعت ضروری ہے
علم کی راہ پر چلنا
زکوۃ ادا کرنا
رسائل فی الطہارۃ والصلوۃ
صلاۃ النبی ﷺ کی کیفیت
قبلہ کی طرف متوجہ ہونا
نمازی کے لیے سترہ کا اہتمام کرنا
تکبیر تحریمہ
سجدہ اور اس کی دعائیں
امام سے آگے نہ بڑھنے کا بیان
سلام کے بعد کی دعائیں
باجماعت نماز پڑھنا فرض ہے
دعائے خیر
 

عبد المعز

محفلین
دین ِ اسلام میں عقیدہ توحید بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔یہ عقیدہ توحید کی عظمت ہی کی دلیل کہ اس کی تبلیغ واشاعت کی خاطر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندون انبیاے کرام اور اسلافِ امت نے بڑی کٹھن تکالیف برداشت کیں اور اس راستے میں کسی قسم کی مداہنت ومصالحت کیے بغیر اس فریضے کی بجا آوری میں سرتوڑ کوششیں کیں۔او رعقیدہ توحید کی اسی قدر ومنزلت کے پیشِ نظر ہر دور میں علماے امت نے اس کی شرح وتوضیح کی اور اسے اپنی تصانیف میں سرفہرست رکھا اور اس موضوع پر مستقل کتب تالیف کیں۔ برصغیر میں علوم اسلامیہ اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاںکی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں اس سلسلے آپ نے بیسیوں کتب رقم فرمائیں او ردوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان﷫ نے علوم اسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو ۔جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی کو یت کے تعاون سے فضیلۃ الشیخ ابو خالد فلاح خالد المطیری﷾ اور محتر م عارف جاوید محمدی﷾ کی زیر پرستی میں نواب صدیق حسن  کی مؤلفات پر تحقیق وتخریج او رترجمہ وتسہیل کا آغاز کیا گیا ہے ۔زیر نظر کتاب'' مجموعہ رسائل عقیدہ''اسی سلسلہ کی کڑی ہے اس میں نواب صاحب  کی عقیدہ توحید سے متعلق پندرہ کتب کو تحقیق وتسہیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس پرتسہیل وتخریج کا کام حافظ عبد اللہ سلیم﷾ ، حافظ شاہد محمود﷾ نے کیا او ر دار ابی الطیب گوجرانوالہ نے اسے تین مجلدات میں پرنٹگ کے اعلی معیار پر طباعت سے آراستہ کیا ہے اللہ تعالی اس کتاب کو عوام الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے او راس پر کام کرنے والے تمام احباب کی جہود کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد اول
مقدمہ تحقیق
سوانح نواب سید محمد صدیق حسن خاں
تعلیم الایمان
محبت کی بنیاد
اللہ اور اس کے رسول سے محبت کا تقاضا
ایمان کے مزید درجات
دخول جنت کے اسباب و شرائط
ایمان کی تعریف
موحد یقینا جنتی ہے
ایمان کے کچھ مزید اجزاء
شفاعت سے بہرہ مند ہونے والے خوش نصیب
اللواء المعقود لتوحید الرب المعبود
دیباچہ
توحید کے مراتب و درجات
توحید کا پہلا درجہ
توحید کا دوسرا درجہ
توحید کا تیسرا درجہ
توحید کا چوتھا درجہ
توحید کا پانچواں درجہ
توحید کا چھٹا درجہ
توحید کا ساتواں درجہ
توحید کا آٹھواں درجہ
اخلاد الفؤاد الی توحید رب العباد
پیش لفظ
مقدمہ مولف
پہلی فصل شرک کا انتشار اور اس کے اسباب
دوسری فصل مسلمانوں کا باہمی اختلاف
النصح السدید لوجوب التوحید
ابتدائیہ
معرفت توحید وشرکت کی اہمیت
بحث اول دعا عبادت ہے
بحث دوم اثبات توحید اور ردشرک
بعض شرکیہ امور کا بیان
بحث سوم گذشتہ امتوں کے شرکیہ اقوال و افعال
بحث چہارم گمراہ فرقے اور ان کی گمراہی کے اسباب
اخلاص التوحید للحمید المجید
دیباچہ
مقدمہ
پہلی فصل توحید فی العبادۃ کا بیان اور شرک فی العبادۃ کی مختلف شکلیں
دوسری فصل عمل کے بغیر کلمہ توحید؟
تیسری فصل عقیدت میں غلو کے نقصانات
چوتھی فصل کفر عملی اور کفر اعتقادی
پانچویں فصل صاحب قبر کے توسل سے دعا کرنا
چھٹی فصل موحدین اور مشرکین کی زیارت قبول میں فرق
خاتمہ
ملات السعادۃ فی افراد اللہ تعالیٰ بالعبادۃ
ابتدائیہ
مقدمہ
پہلی فصل عبادت کی اقسام
دوسری فصل شرک فی العبادۃ کی صورتیں
تیسری فصل وسیلے کا شرک
چوتھی فصل مخلوق سے استغاثہ کرنا
پانچویں فصل غیراللہ کی عبادت کی مختلف صورتیں
چھٹی فصل کیا قبر پرستی کا عام ہونا اس کے حق ہونے کی دلیل ہے؟
ساتویں فصل گند حضرا کی شرعی حیثیت
آٹھویں فصل مجاذیب کے خوارق عادات امور کی حیثیت
فتح الباب العقائد اولی الباب
مقدمہ
پہلا باب رب العالمین کی معرفت
دوسرا باب اسمائے الٰہیہ اور رویت ربانی
تیسرا باب بندوں کے اعمال اللہ کے پیدا کردہ ہیں
چوتھا باب نبوبت ملائکہ کتب یوم آخرت اور رسول بھیجنے کی عظیم حکمت اور مصلحت ہے
پانچواں باب ایمانیات
چھٹا باب متفرق عقائد کا بیان
ساتواں باب امامت و خلافت
آٹھواں باب سیرت سلف
خاتمہ تالیف
فہرست مضامین جلد دوم
الانفاک عن مراسم الاشراک
آغاز کتاب
مقدمہ توحید و شرک کا بیان
پہلی فصل شرک کی برائی اور نحوست کا اجمالی تذکرہ
دوسری فصل شرک فی العلم کی خرابی کا تذکرہ
تیسری فصل اشراک فی التصرف کی خرابی کا تذکرہ
چوتھی فصل اشراک فی العبادۃ کی خرابی کا بیان
پانچویں فصل اشراک فی العادۃ کی خرابی کا ذکر
خاتمہ نجات اخروی کے حصول کا طریقہ
دعوۃ الداع الی ایثار الاتباع علی الابتداع
آغاز کتاب
پیش لفظ
مقدمہ
باب اول سنت کو مضبوط پکڑنے اور بدعت سے بچنے کا بیان
باب دوم حقیقت ایمان کا بیان
باب سوم ایمان بالقدر کا بیان
باب چہارم صحابہ و اہل بیت کا بیان
باب پنجم بدعات قبول کا بیان
باب ششم بدعت تقلید کی تردید
باب ہفتم رسوم و رواج کی تردید
سائق العباد الی صحۃ الاعتقاد
مقدمہ
پہلی فصل اسمائے حسنہ
دوسری فصل صفات باری تعالیٰ
تیسری فصل اللہ عزوجل کا ہر رات آسمان دنیا پر نزول
چوتھی فصل صفت کلام
پانچویں فصل تنزیہ باری تعالیٰ
چھٹی فصل رویت الہٰی
ساتویں فصل ذکر خیر وشر
آٹھویں فصل افعال الہٰیہ کی حقیقت
نویں فصل فرشتوں کا ذکر
دسویں فصل قضا و قدر کا بیان
گیارہویں فصل معراج کا ذکر
بارہویں فصل جسم کا انجام
تیرہوین فصل شفاعت
چودہویں فصل حوض کوثر قبر اور جنت و جہنم کا بیان
پندرہویں فصل عصمت کا بیان
سولہویں فصل اولیا ءاللہ کا تذکرہ
سترہویں فصل دجال کا ذکر
اٹھارویں فصل خاتمے کا بیان
انیسویں فصل خلفائے راشدین
بیسویں فصل صحابہ کرام کی تعظیم
اکیسویں فصل اہل قبلہ امر بالمعروف نہی عن المنکر اور ایمان کا ذکر
بائیسویں فصل میثاق انبیاء کی عصمت و متابعت اور مقرر رزق وموت کا بیان
تئیسویں فصل متفرق اعتقادات
خاتمہ
دعایۃ الایمان الی توحید الرحمان
عرض ناشر
طبع جدید
دیباچہ
مقدمہ
پہلا باب توحید اور شرک کی اقسام کا بیان
دوسرا باب موحد کے جنتی اور مشرک کے جہنمی ہونے کا بیان
تیسرا باب موحدین کے درجات اور مشرکین کے درکات کا بیان
چوتھا باب شرک کے بعض احوال اور عبادت کی اقسام کا بیان
پانچواں باب شرک سے متعلق دو آیات کی تفسیر
چھٹا باب انواع شرک کا بیان
ساتواں باب مسئلہ شفاعت وغیرہ کا بیان
خاتمہ
فہرست مضامین جلد سوم
التفکیک عن النحاء التشریک
آغاز کتاب
فصل اول شرک کی اقسام
فصل دوم مسئلہ شفاعت سے متعلق لوگوں کی غلط فہمیاں
عقیدۃ السنی
الاحتواء علی مسالۃ الاستواء
دیباچہ
پہلی فصل اللہ تعالیٰ کے عرش پر مستوی ہونے کے قرآنی دلائل
دوسری فصل ان حدیثوں کا بیان جن سے اللہ کا عرش پر استوا ثابت ہوتا ہے
تیسری فصل اللہ تعالیٰ کے عرش پر استوا سے متعلق اہل علم کے اقوال
چوتھی فصل ان آیتوں کا بیان جن سے جہت فوق اور اللہ تعالیٰ کا مخلوق پر علو ثابت ہوتا ہے
پانچویں فصل ان حدیثوں کا بیان جن سے اللہ تعالیٰ کےلیے جہت فوق اور علو ثابت ہوتا ہے
چھٹی فصل ان اقوال کا بیان جن سے اللہ تعالیٰ کےلیے جہت فوق اور علو ثابت ہوتا ہے
ساتویں فصل ادلہ اربعہ شرعیہ سے مسئلہ استوا فوق اور علو کا ثبوت
آٹھویں فصل مذکورہ بالا آیات واحادیث محکم ہیں متشابہ نہیں
نویں فصل کتاب وسنت کی نصوص کے ظاہر پر محمول ہونے اور موؤل نہ ہونے کا بیان
دسویں فصل صفات الہیہ ظاہر پرجاری کرنے کے سبب کا بیان
گیارہویں فصل صفت استواء وغیرہ کی نفی جہمیہ اور معتزلہ کا عقیدہ ہے
بارہویں فصل عقائد اہل حدیث کا بیان
المعتقد المنتقد
تمہید
مقدمہ
پہلی فصل اہل امصار کے مذاہب کا بیان
دوسری فصل راہ ہدایت سے گمراہ ہونے والے فرقوں کا بیان
تیسری فصل امام ابو حنیفہ کی طرف منسوب کتاب ’’ فقہ اکبر‘‘ کا بیان
چوتھی فصل مقریزی کی کتاب کا بیان
پانچویں فصل امام احمد بن حسین بیہقی کے عقائد کا بیان
چھٹی فصل امام محمد تستری کی کتاب کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
شریعت کا مزاج یہ ہے کہ جو بھی معاملہ کیا جائے ،خواہ وہ قریب ترین رشتہ داروں کے درمیان ہو لیکن اسے واضح ہونا چاہیے،اس میں ایسا ابہام نہیں ہونا چاہیے جو آئندہ نزاع کا باعث بن سکتا ہو۔فقہ میں تجارت کے بہت سے احکام اسی اصول پر مبنی ہیں کہ جو معاملات کسی پہلومیں ابہام کی وجہ سے آئندہ نزاع کاسبب بن سکتے ہیں وہ درست نہیں ہوں گے ۔کاروباری اورتجارت کے مسائل میں ایک اہم مسئلہ کاروبار میں میں اولاد کی شرکت کا ہے کہ کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کس حیثیت سے ہے ؟ کیا وہ اس میں پارٹنر ہیں ؟ یا ان کی حیثت ملازم کی ہے ؟یا وہ محض اپنے والد کے معاون ومددگار ہیں ۔زیرنظرکتاب'' کاروبار میں اولاد کی شرکت'' معاشرے میں پائے جانے والے مذکورہ کاروباری معاملات ومسائل کے حوالے ایک اہم کتاب ہے ۔جوکہ اسلامک فقہ اکیڈمی کے زیر اہتمام انیسویں فقہی سیمنیار منعقدہ فروری 2010ءمیں پیش کئے گئے علمی،فقہی اورتحقیقی مقالات ومقاقشات کا مجموعہ ہے جس میں تقرییا 31 ممتاز اہل علم او رارباب افتاء نے اس موضوع پراپنے مقالات پیش کئے ۔ سیمینار میں ان مقالات پر کیے جانے والے مناقشات او رتجاویز وغیر ہ اور ان مقالات کاجامع خلاصہ بھی اس کتاب میں شامل اشاعت ہے۔ اسلامک فقہ اکیڈمی ( انڈیا) مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کی کوششوں سے 1989ء میں قائم ہوئی ۔مختلف موضوعات پر اب تک بیسیوں کتب شائع کرچکی ہے بالخصوص جدیدفقہی مسائل (کلوننگ،انشورنش، اعضاء کی پیوندکاری ،انٹرنیٹ،مشینی ذبیحہ وغیرہ ) پر کتب کی اشاعت اورموسوعہ فقہیہ کویتیہ کااردو ترجمہ لائق تحسین ہے۔ موسوعہ کی بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پرموجود ہیں ۔ ایفا پبلی کیشنز (اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا) اگرچہ مسلکِ احناف کا ترجمان ادارہ ہے لیکن علمی افادیت کے پیشِ نظر اور کچھ احباب کی فرمائش پرجدید فقہی موضوعا ت پرمشتمل اکیڈمی کی بعض مطبوعات کو کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا جا رہا ہے جن کےساتھ ادارہ کا کلّی اتفاق ضروری نہیں۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
باب اول تمہیدی امور
سوالنامہ
اکیڈمی کا فیصلہ
تلخیص
عرض مسئلہ
باب دوم تفصیلی مقالات
کاروباری دنیا میں والد کے ساتھ اولاد کا تعاون
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کے مسائل
مسائل کاروبار
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کی مختلف نوعیتیں
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت وتعاون
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
اولاد کی کمائی سے متعلق خلاصہ
والد کی کمائی میں اولاد کی شرکت
مسائل شرکت
باب سوم مختصر تحریریں
والد کے کاروبار میں بچوں کی شرکت کا ایک تجزیاتی مطالعہ
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
اولاد کی والد کے ساتھ تجارت میں شرکت کے مسائل
کاروباری معاملات میں والد اور اولاد کی شرکت کا اسلامی نقطہ نظر
کاروباری لین دین میں والد اور اولاد کی شرکت
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
بزنس میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
کاروبار میں تعاون اور شرکت کی مختلف صورتیں
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کے مسائل
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
کاروباری معاملات میں باپ اور بیٹوں کی شرکت کا تعین
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت اسلامی نقطہ نظر
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
مسائل شرکت فقہی نقطہ نظر سے
مناقشہ
 

عبد المعز

محفلین

تبصرہ

آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو قیامت کے تک لیے زند ہ معجزہ قرآن مجید عطا فرمایا اور اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا بھی بندوبست فرمایا اور اس کے لیے ایسے رجال کار پید ا فرمائے جنہوں نے علوم قرآن سے متعلق تفاصیل اور تفاسیر مرتب کرتے ہوئے اپنی جانیں کھپادیں۔انہی میں سے ایک شعبہ علوم تفسیر،کتب تفسیر ،اور مفسرین کے حالات کا جاننا بھی ہے اپنے اپنے ادوار میں علماء کرام نے اس میدان میں خوب کام کیا او رخدمات انجام دیں۔زیر نظر کتاب''تذکرۃ المفسرین''اسی موضوع پر اردو زبان میں ایک جامع کتاب ہے جس میں فاضل مؤلف نے 626 مفسرین کرام کے مختصر احوال کو اصل مصادر ومآخذ سے جمع کردیا ہے یہ کتاب اہل علم او رطالبان علوم نبوت کے لیے مفسرین اور کتب تفاسیر کے تعارف کے حوالے سے قیمتی تحفہ ہے اللہ تعالی مؤلف اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)


 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ماخذ کتاب
مقدمہ طبع دوم
مقدمہ برائے تعارف علم تفسیر
تدبر فی القرآن تفسیر
پہلی اور دوسری صدی ہجری کے مفسرین
تیسری صدی ہجری کے مفسرین
چوتھی صدی ہجری کے مفسرین
پانچویں صدی ہجری کے مفسرین
چھٹی صدی ہجری کے مفسرین
ساتویں صدی ہجری کے مفسرین
آٹھویں صدی ہجری کے مفسرین
نویں صدی ہجری کے مفسرین
دسویں صدی ہجری کے مفسرین
گیارہویں صدی ہجری کے مفسرین
بارہویں صدی ہجری کے مفسرین
تیرہویں صدی ہجری کے مفسرین
چودھویں صدی ہجری کے مفسرین
چودہویں صدی ہجری کے وہ مفسرین حضرات جن کی تاریخ وفات نامعلوم ہے
قرآن عزیز کے وہ مفسرین کرام جو تاحال حیات ہیں
مختصر فہرست مفسرین قرآن کریم
 

عبد المعز

محفلین
کسی بھی مذاکرہ ،مباحثہ ومناظرہ اور علمی گفتگو میں اصول وضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے بات کرنا آداب ِگفتگو کاحصہ ہے لیکن عموما مختلف مسالک کے حاملین اہل علم اور علماء علمی گفتگو ،مباحثہ ومناظرہ کے موقع پر اصول وضوابط کو سامنے نہیں رکھتے جس کے نتیجے میں اکثر مباحثے ومذاکرے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتے ۔زیر نظر کتا ب ''آئینہ دیوبندیت'' اسی لیے مرتب کی گئی ہےکہ جب کوئی اہل حدیث کسی دیوبندی سے کوئی حدیث بیان کرتا ہے یاپھر کوئی دیوبندی کسی اہلِ حدیث کو تقلید کی دعوت دیتا ہے تو عام طور پر دیوبندیوں کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اصل موضوع کو چھوڑ کر طرح طرح کی دوسر ی باتیں شروع کردیتے ہیں ۔اورکبھی خود ساختہ اصول بنا کر اہل حدیث پر طعن کرتے ہیں۔آل دیوبند کےاس قسم کے اعتراضات کے جواب میں محترم ابو نعمان محمد زبیر صادق آباد ی ﷾ نے یہ کتاب مرتب کی جس میں علامہ حافظ زبیرعلی زئی﷫ کے بھی بعض مضامین بھی شامل ہیں اللہ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
تقدیم
آل دیوبند اور موقوفات صحابہ رضی اللہ عنہم
آثار صحابہ اور آل تقلید
آل دیوبند اور تنقیص صحابہ رضی اللہ عنہم
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کوئی صحیفہ نہیں جلایا تھا
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کوئی صحیفہ نہیں جلایا تھا قسط2
سیدنا ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ کی حدیث اور مسئلہ رفع ا لیدین
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب حدیث
آل دیوبند اور رفع یدین کا جواز
امام نسائی  کے ترک یا رخصت کے ابواب کا مطلب
رسول اللہ ﷺ کی آخری زندگی کا عمل رفع یدین
محدثین کے ابواب پہلے اور بعد؟
سیدن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فاتحہ خلف الامام کے متعلق دوسری روایت
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ اور مسئلہ فاتح خلف الامام
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا سورہ فاتحہ کے متعلق ایک اثر
مسئلہ تراویح اور الیاس گھمن کا تعاقب
مسئلہ تراویح اور الیاس گھمن کا تعاقب قسط 2
تقلید شخصی کی حقیقت آل دیوبند کے اصولوں کی نظر میں
نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کا شرعی حکم
علمائے اہل حدیث کے شاذ اقوال کا حکم
حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ پر بہت بڑا بہتان
حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ پر بہت بڑا بہتان قسط2
آل دیوبند آل بریلی نے بھی امام ابو حنیفہ کو چھوڑا ہے
اہل حدیث کی صداقت اور رضوان عزیز کی حماقت
آل دیوبند اپنے خود ساختہ اصولوں کی زد میں
آل دیوبند کے غلط حوالے
آل دیوبند کے مجروح راوی اور دوغلی پالیسیاں
آل دیوبند اور صحیح بخاری
آل دیوبند اور بے سند بات
آل دیوبند اور وہابی
آل دیوبند اور ننگے سر نماز
آل دیوبند اور گھوڑا
آل دیوبند اور کوا
غسل ، وضو اور نماز کے متعلق آل دیوبند کے متضاد فتوے
امام اعظم کون؟
فقہاء احناف کی غلطی
جرح و تعدیل جمہور کی معتبر ہوتی ہے
حدیث کو صحیح یا ضعیف کہنے کے بارے میں امین اوکاڑوی کا باطل اصول
ماسٹر امین اوکاڑوی کے سو ( 100) جھوٹ
عبدالغفار دیوبندی کے سو ( 100) جھوٹ
پگڑی کس کی اچھلی
کیا اہل حدیث صرف محدثین کا لقب ہے؟
اسماء الرجال
اشاریہ
کتاب کا اختتام
 

عبد المعز

محفلین
مسلمان کو سب سےزیادہ جس چیز کا اہتمام کرنا چاہیے او رجس چیز پر اسے سب سے زیادہ حریص ہونا چاہیے وہ وہ چیز ہے جس کا تعلق امو رِعقیدہ اوراصولِ عبادت سے ہے کیونکہ عقیدے کی سلامتی اور نبی کریمﷺ کی اتباع یہی دو ایسی چیزیں ہیں کہ جن پر اعمال کی قبولیت کا دارمدار ہے اور یہی بندۂ مومن کے لیے نفع بخش ہیں ۔ زیر نظر کتاب ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے جوکہ امورِ عقیدہ سے متعلق اس عظیم کلمہ کی وضاحت پر مشتمل ہے جس کے لیے مخلوق کو پید اکیا گیا ،رسولوں کو مبعوث کیا گیا، کتابیں نازل کی گئیں اور جس کی بنا پر لوگ مومنوں اور کافروں میں تقسیم ہوگئے اورخوش نصیب اہل جنت اور بد نصیب اہل جہنم میں بٹ گئے اس کتاب میں اسی کلمۂ توحید کے فضائل ،معانی ،ارکان ، شروط اور نواقض اور اسی طرح اس کلمۂ طیبہ کے دوسرے جزء محمد رسول اللہﷺ کی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے ۔کتاب کے ترجمےکا کام '' زاد الخطیب'' کے مؤلف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے حافظ صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد کتب کے مترجم ومؤلف بھی ہیں اللہ تعالیٰ اشاعت دین کے سلسلے میں مصنف ومترجم کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اس کتاب کواپنے بندوں کے لیے نفع مند بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مختلف علمائے کرام کے تاثرات
مقدمہ
تمہید
دین اسلام کس چیز کا نام ہے؟
عقیدہ بنیاد اور جڑ ہے
علم عقیدہ کیا ہے
اسلامی عقیدہ کے مقاصد و فوائد
علم عقیدہ کے موضوعات
سب سے پہلے توحید
توحید کی تعریف اور اقسام
پہلی قسم توحید ربوبیت
دوسری قسم توحید الوہیت
تیسری قسم توحید اسماء وصفات
توحید کو دلوں میں پختہ کرنے کے ا سباب
فصل اول لا الہ الا اللہ کے فضائل
الہ کا مفہوم
لفظ ’’ اللہ ‘‘ کا مفہوم
فصل دوم لا الہ الا اللہ کے دو رکن
فصل سوم لا الہ الا اللہ کی شروط
فصل چہارم نواقض اسلام
فصل پنجم محمد رسول اللہ ﷺ کی گواہی کی حقیقت
فصل ششم لا الہ الا اللہ کے ثمرات
کلم طیبہ لا الہ الا اللہ کے فوائد
خاتمہ
 
Top