کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
قرآن مجید اہل اسلام کے دلوں کاسرور اوراہل دل کی آنکھوں کانور ہے آئمہ مجتہدین او رعلماء اسلام نے اس کتابِ دستور ومنشور کی تفسیر کے میدان میں فقید المثال کارنامے سرانجام دیے ہیں ۔مگر ہردو ر میں علمائے کرام نے اس میدان میں مزید کام کی گنجائش کو محسوس کیا اور مبسوط ومختصر تفاسیر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔زیر نظر کتاب '' قرآنی احکام ومسائل ''الشیخ عبد الرحمن بن ناصر بن عبد اللہ السعدی  کی عربی تصنیف بعنوان'' فتح الرحيم الملك العلام فى علم العقائد والتوحيد والأخلاق والأحكام المستنبطة من القرآن'' کااردو ترجمہ ہے جس میں فاضل مؤلف نے علوم قرآن سے تین اہم علوم علم التوحید والعقائد،علم اخلاق واوصاف حمیدہ ،عبادات اور معاملات کے احکام کا علم پر اختصارکے ساتھ بحث کی ہے یہ کتاب طالبانِ علوم نبوت کے لیے گراں قدر علمی تحفہ ہے اللہ تعالی فاضل مصنف کے درجات بلند فرمائے اور ناشرین کتاب کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
پہلی قسم علم توحید و عقائد دینیہ
عبادالرحمن کے ا وصاف
رسولوں پر ایمان
یوم آخرت پر ایمان
پسینہ
روز قیامت ترازو قائم ہوں گے
پل صراط
جنت کے دریا
توحید الوہیت اور عبادات کے قرآنی ثبوت اور دلائل
توحید کے مزید ثبوت
آمد خاتم الانبیاءﷺ
اہل جنت اور اہل دوزخ کا مکالمہ
دوسری قسم علم اخلاق و اوصاف حمیدہ
اللہ پر توکل اور اس سے معاونت طلب کرنا
شجاعت
عفو و احسان
تیسری فصل عبادات اور معاملات کے احکام کا علم
نماز کے احکام
زکوۃ کے احکام
روزوں اور اعتکاف کے احکام
احکام حج وعمرہ و قربانی
جہاد اور اس کے متعلقات کے احکام
شرعی محصولات کی تین اقسام
خرید وفروخت اور معاملات کے احکام
سود کی اقسام
میراث کے احکام
مہر کے مسائل
لعان کے بیان
حدود کے بیان
زنا کی حد کا بیان
حد قذف کا بیان
آداب ضیافت
آداب سلام و درود
 
عبد المعز

محفلین
علمائے اسلام نے دینِ اسلام او رعقیدۂ توحید کی ترویج دعوت وتبلیغ ،درس وتدریس ، تصنیف وتالیف ،مضامین ومقالات کے ذریعہ کی ہے بعض علماء نے مختلف موضوعات پر ضخیم کتب او رچھوٹے رسائل و کتا بچہ جات تحریر کئے ہیں۔ قارئین کے لیے بڑی ضخیم کتب کی بنسبت ان چھوٹے رسائل ،کتابچہ جات اور مضامین ومقالات سے استفادہ کرنا آسان ہے ۔بعض ناشرین کتب نے ان رسائل کو افادۂ عام کے لیے یکجا کر کے شائع کیا ہے جیسے کہ مقالات شبلی، مقالات راشدیہ ،مقالات محدث گوندلوی ، مقالات مولانا محمد اسماعیل سلفی،مقالات شاغف ،مقالات اثری، مقالات پر وفیسر عبد القیو م وغیرہ یہ مذکورہ تمام مقالات تقریبا کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔زیر نظر کتاب اسی سلسلے میں جید عرب علماء ومشائخ (شیخ ابن باز، شیخ صالح بن فوزان ، شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین ،شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل وغیر ہ) کے مختلف موضوعات پر مشتمل مقالات ومحاضرات کا مجموعہ ہے جسے الفرقان ٹرسٹ نے ترجمہ کرواکربڑے عمدہ انداز میں شائع کیا ہے یہ مجموعہ درج ذیل اہم موضوعات پر مشتمل ہے ۔اسلام میں سنت کا مقام،ممنوع ومشروع تبرک،برکات کا حصول،تعویذاورعقیدۂتوحید،جشن عیدمیلادالنبی کی شرعی حیثیت،جشن اسراء ومعراج کی شرعی حیثیت،پندرہویں شعبان کی شب میں عبادتوں کا حکم،نبی کریم ﷺ سے استغاثہ کا حکم ،جادو او رکہانت کی مشروعیت؟عشرۂ ذی الحجہ کی فضیلت او راس کے اعمال،زندہ انسان کےعمل سے میت کو فائدہ پہنچنے کا حکم؟ رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب جھوٹا خواب وغیرہ اللہ تعالی الفرقان ٹرسٹ کی اس کوکاوش کو قبول فرمائے او راسے تمام لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
اسلام میں سنت رسول ﷺ کا مقام
سنت کا لغوی معنی اور اس کی اصطلاحی تعریف
اسلام میں سنت کی اہمیت
حجیت حدیث اور خوارج
قرآن مجید میں اطاعت رسولﷺ کا حکم
رجوع الی اللہ والرسول کا مفہوم
سنت رسول اللہ ﷺ سے اعراض پر وعید وعقوبت
سنت رسول اللہ ﷺ پر عمل کی کیفیت
مراحل وتدوین سنت
منکرین سنت اور ان کے باطل شبہات
ایک عظیم معجزہ
اسلام میں منکرین سنت کا مقام
ممنوع و مشروع تبرک
تبرک کا معنی اور اس کی حقیقت
پہلی فصل رسول اللہ ﷺ کی ذات اور آثار سے تبرک حاصل کرنا
دوسری فصل اقوال و افعال سے تبرک حاصل کرنا
تیسری فصل جگہوں سے برکت حاصل کرنا
چوتھی فصل زمان و اوقات سے تبرک حاصل کرنا
پانچویں فصل کھانے کی چیزوں سے تبرک حاصل کرنا
حصہ دوم ممنوع تبرک
زمانہ جاہلیت میں تبرک
پہلی فصل اماکن اور جمادات سے تبرک حاصل کرنا
دوسری فصل زمان و اوقات سے تبرک حاصل کرنا
تیسری فصل صالحین کی ذات اور ان کے آثار سے تبرک حاصل کرنا
برکات کا حصول
پہلی فصل رزق اسلامی نقطہ نظر سے
دوسری فصل قرآن کریم میں برکت
تیسری فصل کون سی چیزیں برکت لاتی ہیں اور کس چیز میں برکت ہے؟
بعض کھانوں کی فضیلت
کھانے کی عزت کرنا
مساوات میں برکت
زمزم کے پانی میں برکت
جگہوں میں برکت
شب قدر اور روزہ کی برکت
شہر رمضان کی برکت
صدقہ اور خرچ کرنے کے آداب
طلب علم و رزق کے لیے صبح سویرے نکلنا
بیع میں سچ بولنا
بغیر لالچ کے مال لینا برکت کا سبب ہے
گھوڑے کی برکت
جماعت میں برکت
تمام مواقع پر برکت کی دعا کرنا
وقت کی برکت
وقت کی خاصیت یہ ہے
چوتھی فصل برکت سے محرومی کے اسباب
تعویذ اور عقیدہ توحید
پہلی فصل تعویذ کی حرمت اور اس کے دلائل
دوسری فصل تعویذ لٹکانا شرک اکبر ہے یا شرک اصغر؟
تیسری فصل قرآنی آیات اور ماثور دعاؤں سے بنے تعویذ اور ان کا حکم
چوتھی فصل زمانہ ماضی اور حاضر میں تعویذ کا رواج
جشن عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت
جشن اسراء و معراج کی شرعی حیثیت
پندرہویں شعبان کی شب میں عبادتوں کا حکم
نبی کریم ﷺ سے استغاثہ کا حکم
ماہ محرم فرعونی ظلم سے نجات کا مہینا
ماہ سفر منحوس نہیں
صوفیاء کو پہچانیے
جادو اور کہانت کی مشروعیت
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت اور اس کے اعمال
ایام تشریق کے فضائل
زندہ انسان کے عمل سے میت کو فائدہ پہنچنے کا حکم
رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب جھوٹا خواب
 
عبد المعز

محفلین
علمائے اسلام نے دینِ اسلام او رعقیدۂ توحید کی ترویج دعوت وتبلیغ ،درس وتدریس ، تصنیف وتالیف ،مضامین ومقالات کے ذریعہ کی ہے بعض علماء نے مختلف موضوعات پر ضخیم کتب او رچھوٹے رسائل و کتا بچہ جات تحریر کئے ہیں۔ قارئین کے لیے بڑی ضخیم کتب کی بنسبت ان چھوٹے رسائل ،کتابچہ جات اور مضامین ومقالات سے استفادہ کرنا آسان ہے ۔بعض ناشرین کتب نے ان رسائل کو افادۂ عام کے لیے یکجا کر کے شائع کیا ہے جیسے کہ مقالات شبلی، مقالات راشدیہ ،مقالات محدث گوندلوی ، مقالات مولانا محمد اسماعیل سلفی،مقالات شاغف ،مقالات اثری، مقالات پر وفیسر عبد القیو م وغیرہ یہ مذکورہ تمام مقالات تقریبا کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔زیر نظر کتاب اسی سلسلے میں جید عرب علماء ومشائخ (شیخ ابن باز، شیخ صالح بن فوزان ، شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین ،شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل وغیر ہ) کے مختلف موضوعات پر مشتمل مقالات ومحاضرات کا مجموعہ ہے جسے الفرقان ٹرسٹ نے ترجمہ کرواکربڑے عمدہ انداز میں شائع کیا ہے یہ مجموعہ درج ذیل اہم موضوعات پر مشتمل ہے ۔اسلام میں سنت کا مقام،ممنوع ومشروع تبرک،برکات کا حصول،تعویذاورعقیدۂتوحید،جشن عیدمیلادالنبی کی شرعی حیثیت،جشن اسراء ومعراج کی شرعی حیثیت،پندرہویں شعبان کی شب میں عبادتوں کا حکم،نبی کریم ﷺ سے استغاثہ کا حکم ،جادو او رکہانت کی مشروعیت؟عشرۂ ذی الحجہ کی فضیلت او راس کے اعمال،زندہ انسان کےعمل سے میت کو فائدہ پہنچنے کا حکم؟ رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب جھوٹا خواب وغیرہ اللہ تعالی الفرقان ٹرسٹ کی اس کوکاوش کو قبول فرمائے او راسے تمام لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
علمائے اسلام نے دینِ اسلام او رعقیدۂ توحید کی ترویج دعوت وتبلیغ ،درس وتدریس ، تصنیف وتالیف ،مضامین ومقالات کے ذریعہ کی ہے بعض علماء نے مختلف موضوعات پر ضخیم کتب او رچھوٹے رسائل و کتا بچہ جات تحریر کئے ہیں۔ قارئین کے لیے بڑی ضخیم کتب کی بنسبت ان چھوٹے رسائل ،کتابچہ جات اور مضامین ومقالات سے استفادہ کرنا آسان ہے ۔بعض ناشرین کتب نے ان رسائل کو افادۂ عام کے لیے یکجا کر کے شائع کیا ہے جیسے کہ مقالات شبلی، مقالات راشدیہ ،مقالات محدث گوندلوی ، مقالات مولانا محمد اسماعیل سلفی،مقالات شاغف ،مقالات اثری، مقالات پر وفیسر عبد القیو م وغیرہ یہ مذکورہ تمام مقالات تقریبا کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔زیر نظر کتاب اسی سلسلے میں جید عرب علماء ومشائخ (شیخ ابن باز، شیخ صالح بن فوزان ، شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین ،شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل وغیر ہ) کے مختلف موضوعات پر مشتمل مقالات ومحاضرات کا مجموعہ ہے جسے الفرقان ٹرسٹ نے ترجمہ کرواکربڑے عمدہ انداز میں شائع کیا ہے یہ مجموعہ درج ذیل اہم موضوعات پر مشتمل ہے ۔اسلام میں سنت کا مقام،ممنوع ومشروع تبرک،برکات کا حصول،تعویذاورعقیدۂتوحید،جشن عیدمیلادالنبی کی شرعی حیثیت،جشن اسراء ومعراج کی شرعی حیثیت،پندرہویں شعبان کی شب میں عبادتوں کا حکم،نبی کریم ﷺ سے استغاثہ کا حکم ،جادو او رکہانت کی مشروعیت؟عشرۂ ذی الحجہ کی فضیلت او راس کے اعمال،زندہ انسان کےعمل سے میت کو فائدہ پہنچنے کا حکم؟ رسول اللہ ﷺ کی جانب منسوب جھوٹا خواب وغیرہ اللہ تعالی الفرقان ٹرسٹ کی اس کوکاوش کو قبول فرمائے او راسے تمام لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
اللہ تعالی کا ہم پریہ احسان ہے اللہ تعالیٰ نے ہماری آسانی کے لیے زمانے کو بارہ مہینوں میں تقسیم فرمادیاہے اور ان میں سے چار مہینوں محرم، رجب، دوالقعدہ اور ذو الحج کو حرمت کے مہینے قرار دیا محسن انسانیت حضرت محمدﷺ نے بعض مخصوص مہینوں کے لیے کچھ اعمال او ران کے عظیم فضائل وبرکات بیان فرمائے ۔قمری سال اور اس کے مہینوں کے تعارف کے سلسلے میں عربی اوراردومیں مختصر اور مفصل بہت کتب ترتیب دگی ہیں جن میں ان مہینوں کی تاریخ اور ان میں سر انجام دی جانے والی عبادت کا تذکرہ کیا گیا ہے لیکن ان میں اکثر کتب غیر مستند اور ناقابل اعتماد ہیں ۔زیر نظر کتاب ''اسلامی مہینے اور ان کا تعارف'' اسی موضوع پر مولانا ارشد کمال ﷾ کی جامع اور مستند کتاب ہے جس میں قمری سال اوراس کے تمام مہینوں سے متعلق ہر مہینے کا نام ، اس کی وجہ تسمیہ، تاریخی حیثیت، اور اس میں سرانجام دیئے جانے والے اعمال وعبادات اور بدعات ورسومات کی شرعی حیثت کے متعلق بڑی تحقیقی اور مستند معلومات جمع کردی گئی ہیں اللہ تعالی مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
مقدمہ
ماہ محرم
ماہ محرم کی وجہ تسمیہ
ماہ محرم کی فضیلت
ماہ محرم کے روزوں کی فضیلت
یوم عاشوراء کی فضیلت
بدعات محرم
ماہ صفر
ماہ صفر کی وجہ تسمیہ
ماہ صفر کے دیگر نام
ماہ صفر سے متعلق توہم پرستیاں
ماہ ربیع الاول
ربیع الاول کی وجہ تسمیہ
ربیع الاول کے دیگر نام
جشن میلاد کی حقیقت
جشن میلاد پر ہونے والی بدعات و خرافات
ماہ ربیع الاخر
ماہ ربیع الاخر کی وجہ تسمیہ
ماہ ربیع الاخر کے دیگر نام
ماہ ربیع الاخر کی جعلی اور بناوٹی نمازیں
ماہ جمادی الاولیٰ
ماہ جمادی الاولیٰ کی وجہ تسمیہ
ماہ جمادی الاولیٰ کے دیگر نام
ماہ جمادی الاولیٰ کی جعلی اور بناوٹی نمازیں
ماہ جمادی الاخریٰ
ماہ جمادی الاخری کے دیگر نام
ماہ جمادی الاخریٰ کی جعلی اور بناوٹی نمازیں
ماہ رجب
ماہ رجب کی وجہ تسمیہ
ماہ رجب کے دیگر نام
ماہ رجب کی فضیلت
رجبی کونڈے
ماہ شعبان
ماہ شعبان کی وجہ تسمیہ
ماہ شعبان کے دیگر نام
ماہ شعبان اور شب براءت
بدعات شب براءت
ماہ رمضان
ماہ رمضان کی وجہ تسمیہ
ماہ رمضان کے دیگر نام
ماہ رمضان کے فضائل
ماہ رمضان میں کرنے والے اعمال
شب قدر
ماہ شوال
ماہ شوال کی وجہ تسمیہ
ماہ شوال کے دیگر نام
ماہ شوال میں عمرہ کرنا
ماہ ذی القعدہ
ماہ ذی القعدہ کی وجہ تسمیہ
ماہ ذی القعدہ کی مخصوص نمازوں اورروزوں کی حقیقت
ماہ ذی الحجہ
ماہ ذی الحجہ کی وجہ تسمیہ
ماہ ذی الحجہ کے دیگر نام
ماہ ذی الحجہ کی فضیلت
مصادر و مراجع
 
عبد المعز

محفلین
مساجد روئے زمین پر زمین کا سب سےبہتر حصہ ہیں احتراما انہیں بیت اللہ یعنی اللہ کاگھر بھی کہا جاتاہے اسلا م اور مسلمانوں کامرکزی مقام یہی مسجدیں ہیں اور مسجد اللہ کا وہ گھر ہے جس میں مسلمان دن اوررات میں کم ازکم پانچ مرتبہ جمع ہوتےہیں اوراسلام کا سب سے اہم فریضہ ادا کرکے اپنے دلو ں کوسکون پہنچاتے ہیں ،مسجد وہ جگہ ہے جہاں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر ایک ہی قبلہ کی طرف رخ کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کااظہار کرتے ہیں،او رمسجد ہی زمین پر اللہ کے نزدیک سب سے پاکیزہ متبرک اوربہترین جگہ ہے ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ ﷺ میں بے شمار مقامات پر مسجد کی اہمیت اور قدر منزلت کوبے بیان کیا ہے۔او ر کئی اہل علم نے مسجد کی فضیلت اور احکام ومسائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔زیرنظر کتاب '' مساجد کابیان '' محمد اقبال کیلانی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں موصوف نے مساجد کی تعمیر کے مقاصد اور ان کی تعمیر پر اجروثواب ،مسجدکی فضیلت، مسجدِ حرام ،مسجد اقضیٰ، مسجدنبوی ﷺ مسجد قبا کی فضیلت بیان کرنے بعد کے مسجد کےحوالے سے جملہ احکام ومسائل کو قرآن واحادیث کی روشنی میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے کتاب کے شروع میں مساجد کے حوالے سے مصنف کا طویل مقدمہ بھی انتہائی لائق مطالعہ ہے اللہ تعالی تفہیم السنۃ کے سلسلے میں موصوف کی مساعی کو شرف قبولیت بخشے (آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیت کے مسائل
مساجد کی تعمیر کا مقصد
مسجد کہاں تعمیر کی جائے
مسجد کا نام رکھنا
مسجد کی تعمیر میں نقش ونگار کی کراہت
مسجد کی تعمیر کا ثواب
مسجد کی اہمیت
نماز کے لیے مسجد میں آنا واجب ہے
مسجد کی فضیلت
مسجد حرام کی فضیلت
مسجد اقصیٰ کی فضیلت
مسجد نبویﷺ کی فضیلت
مسجد قباء کی فضیلت
مسجدوں سے محبت کرنا واجب ہے
مسجد سے گہرا تعلق رکھنے کا ثواب
مسجد کی صفائی کرنے کی فضیلت
مسجد میں نماز کے لیے آنے کا ثواب
مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھنے کا ثواب
مسجد میں علم حاصل کرنے کے لیے آنے کا ثواب
مسجد کے طلباء پر خرچ کرنے کا ثواب
مسجد میں آنے اور جانے کے آداب
خواتین کا مسجد میں آنا
مسجد میں جائز امور
مسجد میں ممنوع امور
مسجد کو آباد نہ کرنے کی سزا
مسجد کو گھرانے کی سزا
 
عبد المعز

محفلین
بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے اپنے اسلاف کے حالات او ران کے کارناموں سے واقفیت حاصل کرنا اس لیے ضروری ہے،تا کہ ان کے نقوشِ قدم پر چل سکیں اور زندگی میں ان سے راہنمائی حاصل کی جاسکے اوراسلاف کے کارناموں کو زندہ رکھا جا سکے ۔ اس سلسلے میں برصغیر کے معروف سیرت نگار مولانا شبلی نعمانی﷫ نے امام ابو حنیفہ﷫ کی حیات و خدمات کے حوالے سے سیرۃ النعمان کے نام سے ایک کتاب تصنیف فرمائی جس میں نے انہوں نے امام صاحب کے مناقب وخوبیاں بیان کر نے کے ساتھ ساتھ اصولِ حدیث او راکابر محدثین وعلماء اہل اصول پر نقد جر ح بھی کی ،تومولانا شبلی کے معاصر شیخ الکل فی الکل مولانا سید نذیر حسین محدث دہلو ی ﷫کے تلمیذ خاص علامہ محمد عبد العزیز رحیم آبادی ﷫ نے سیرۃ النعمان کے جواب میں حسن البیان فیما سیرۃ النعمان کے نام سے کتاب تصنیف کی ، جس میں انہوں نے مولانا شبلی نعمانی کی طرف سے سیرۃ النعمان میں حدیث اور محدثین پر کی جانے والی نقدو جرح کا علمی وتحقیقی اور تنقیدی جائز لیا ہے او ر بعض ایسی علمی اور مضبوط گرفتیں کی ہیں کہ جن کا لوہا علامہ شبلی  کوبھی مانے بغیر چارہ نہ رہا ۔اور بعد والی طبع میں مولانا شبلی نے خو د ہی اس کی اصلاح کردی۔ حسن البیان پہلی دفعہ 1311ھ میں مطبع فاروقی دہلی سے طبع ہوئی ۔زیر نظر طبع مکتبہ ثنائیہ سرگودھا کی ہے، جس میں مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ﷫ کی تصدیر اور شیخ الحدیث مولانا اسماعیل سلفی﷫ کاعلمی مقدمہ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ خدمت حدیث کے سلسلے میں ان علماء کی کوششوں کوقبول فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست عنوانات
تصدیر
سوانح حیات مولف
علمی اور تبلیغی خدمات
جماعتی خدمات و تصانیف
بیماری اور وفات
مقدمہ
مولانا تھانوی کا خواب
ایک دو نئے مولوی صاحبان
اللہ کے عطیے
فقہ کیا ہے؟
شرعی اصطلاح
فقہ الاجتہاد
فقہ التقلید
الدرایۃ
فقہاء عراق
بے اعتدالی کا دور
نقد درایات اور فقہ
فقہ راوی کا اثر
فقہ راوی کی شرح اور اکابر حنفیہ
نئی درایت
سر سید اور ان کے رفقاء
امام صاحب اور قیاس
حسن البیان اور حسن البیان والے
کتاب سیرۃ النعمان
محدثین سے امام صاحب کی موافقت
محث حدیث اور اصول حدیث
مناظرہ امام شافعی اور امام محمد
مؤطا کی مقبولیت
حافظ ابن حجر کی عبارت سے مغالطہ
امام شافعی کی وسعت علم
فقہ اہل حدیث و فقہ اہل الرائے
شبلی صاحب کی تاریخ سے ناواقفی
امام بخاری کی قوت حافظہ اور سیلان ذہن
فقاہت راوی کی شرط کی حیثیت
دوسرا اصول درایت
امام محمد اور امام شافعی کا مناظرہ
قطیعت احادیث صحیحین کی بحث
حدیث و فقہ میں فرق
امام صاحب کی مقبول روائتیں
محدثین اور امام صاحب کے اختلاف کی اصل وجہ
بحث بر مناظرہ امام صاحب وغماوہ
فقہ
امام صاحب اور امام سفیان ثوری
خروج النساء فی العیدین
قرات فاتحہ خلف الامام میں امام صاحب کے مناظرہ کی حقیقت
حدیث فہمی کے نمونے
غازہ عنوان کتاب کریم نظر فارسی
تم الفہرس وللہ الحمد
 
عبد المعز

محفلین
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے نماز سےمتعلق بہت سے مسائل(رفع الیدین ،آمین بالجہر یا بالسر،قراءت فاتحہ خلف الامام ، بسم اللہ الرحمن الرحیم بالجہر یا بالسر ) میں اختلاف زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے لیکن عصر میں اسی نوعیت کے ایک مسئلے کا اضافہ ہوگیا ہے او ر وہ ہے امام ومقتدی کا دعاء قومہ یعنی ربنا لک الحمد بالجہر یا بالسر پڑہنا۔زیر نظر کتابچہ اسی موضوع پر مولانا کفایت اللہ السنابلی ﷾(انڈیا) کی ایک علمی وتحقیقی کاوش ہے جس میں انہوں نے قرآنی آیات ،احادیث صحیحہ اور اجماع امت سے ثابت کیا ہے کہ ربنا لک الحمد کو آہستہ پڑہنا ہی راحج ہے اور سلف صالحین صحابہ وتابعین،متقدمین محدثین وفقہاء اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہ تھا بلکہ یہ عصر کے علماء کی پیدا وار ہے ۔اللہ تعالی اس کتاب کو قرآن وحدیث کو سمجھنے اور اس سے صحیح استدلال کرنے کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
ربنا لک الحمد آہستہ پڑھنے کے دلائل
قرآنی آیات
احادیث صحیحہ
اجماع امت
ربنا لک الحمد آہستہ پڑھنے کی فضیلت اور اس کے اسباب
ربنا لک الحمد بالجہر پڑھنے کے مزعومہ دلائل
دلیل نمبر 1 لفظ قول سے غلط استدلال
دلیل نمبر2 قولوا کے خطاب سے جہر پر استدلال
دلیل نمبر3 بخاری کی حدیث رفاعہ سے غلط استدلال
بخاری کی حدیث رفاعہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب
دلیل نمبر4 ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا اثر اور اس سے غلط استدلال
دلیل نمبر5 ابو ہریرہ رضی ا للہ عنہ کا ضعیف اثر اور اس سے غلط استدلال
دلیل نمبر6 ربنا لک الحمد پر یہودیوں کا حسد
دلیل نمبر7 تابع متبوع کی منطق
 
عبد المعز

محفلین
فقہ اسلامی کا ایک اہم ماخذ او رسرچشمہ عرف و عادت ہے ۔عرف سے مراد وہ قول یا فعل ہے جو کسی ایک معاشرہ کےیا تمام معاشروں کے تمام لوگوں میں روا ج پاجائے ۔اور وہ اس کے مطابق چل رہے ہوں۔فقہاء کے نزدیک عرف وعادت دونوں کے ایک ہی معنی ہیں ۔عرف شریعت اسلامیہ میں معتبر ہے او ر اس پر احکام کی بنیاد رکھنا درست ہے ۔کتب فقہ میں اس کی حجیت اور اقسام وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔زیر نظر کتاب ''عرف وعادت '' اسلامک فقہ اکیڈمی کے زیر اہتمام آٹھویں فقہی سیمنیار منعقدہ اکتوبر 1995ء علی گڑھ میں پیش کئے گئے علمی،فقہی اور تحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے جس میں عرف وعادت کی حقیقت،عرف اور اس کی اقسام کااعتبار،عرف وعادت کے معتبر ہونے کی شرطیں، عرف وعادت سے متعلق فقہی قواعد،عرف او ر اقوال فقہاء میں تعارض کے حوالے سے تفصیلی مباحث پیش کی گئی ہیں۔(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
باب اول تمہیدی امور
سوالنامہ
اکیڈمی کا فیصلہ
تلخیص مقالات
عرض مسئلہ
باب دوم مقالات
فقہ اسلامی میں عرف و عادت کی اہمیت اور اصول و شرائط
احکام میں عرف و عادت کے حدود و قیود
عرف و عادت کی تشریعی حیثیت
شریعت میں عرف و عادت کے معتبر ہونے کے اصول
فقہ اسلامی میں عرف وعادت کی اہمیت اور اس کے معتبر ہونے کے اصول و شرائط
تشریعی احکام میں عرف وعادت کا مقام
عرف و عادت کی تشرعی حیثیت
عرف وعادت خاص اور ان کی معتبریت
شریعت میں عرف وعادت کا اعتبار
عرف و عادت
عرف و عادت کی معتبریت کے شرائط و ضوابط
فقہ اسلامی میں عرف وعادت کی اہمیت
عرف اور اس کی اقسام
فقہ اسلامی میں عرف وعادت کی اصولی تشریح
فقہ اسلامی میں عرف و عادت کی اہمیت
عرف عام و خاص کا دائرہ اور تحدید
عرف و عادت اور موجودہ حالات میں اس کی معنویت
عرف و عادت کے متعلق سوالات کے جوابات
فقہ اسلامی میں عرف وعادت کی حیثیت اور اہمیت
عرف وعادت کے اصول و ضوابط
اسلامی قانون سازی میں عرف و عادت کا مقام
 
عبد المعز

محفلین
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سی رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ زیر نظر کتابچہ شیخ ابن باز او رشیخ صالح العثیمین  کے ایک عربی رسالہ کاترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے شادی بیاہوں پر رواج پائے جانے والے چند امور کی وضاحت کی ہے کہ بعض مسلمان جانتے بوجھتے اور بعض لاعلمی کی وجہ سےان پر اپنا قیمتی پیسہ پانی کی طرح بہار رہے ہیں ۔حقیقت ہے یہ کہ ظاہر ی طور پر ان کا کچھ بھی فائدہ نہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ ا یسے بے فائدہ کاموں پر لٹایا ہوا سرمایہ روز قیامت ہمارے لیے وبال جان بن سکتا ہے ۔ کتابچہ ہذا کا اردو ترجمہ اور اس میں مناسب ترمیم واضافہ کا کام مخترم مولانا محمداختر صدیق ﷾ ( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور و مدینہ یونیورسٹی ) نے سرانجام دیا ہے اللہ اہل اسلام میں رواج پاجانے والی رسومات کا خاتمہ فرمائے او ر تمام مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق فرمائے اور کتابچہ کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)۔( م۔ا )
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دل کی بات
عرض مترجم
شادی کا ابتدائی مرحلہ اور شریعت کی مخالفت
شادی سے اعراض
عورتوں کا غیر ضروری علم میں مشغول رہنا
بہنوں اور بیٹیوں کی شادی میں تاخیر
منگنی اور نکاح وغیرہ میں شریعت کی مخالفت
منگیتر کو دیکھنے کی ممانعت
حق مہر میں ناقابل برداشت زیادتی
پیشگی زیور کا مطالبہ
منگنی اور سونے کی انگوٹھی
دوران شادی شریعت کی مخالفت
دولہا اور دلہن کے لیے اسٹیج کا اہتمام
عورتوں کا خوشبو لگا کر پھرنا
عورتوں اور مردوں کا اختلاط
قیمتی جہیز کا ظالمانہ مطالبہ
سہرا اور گانا باندھنا
دعوت طعام اور ولیمہ میں شریعت کی خلاف ورزی
بہت بڑی بارات کا تصور
گلوکاروں، رقاصاؤں اور گانے کی کیسٹوں کا اہتمام
شادی کے بعد شریعت کی مخالفت
جاہلیت کی دعا
 
عبد المعز

محفلین
ارکانِ اسلام پرعمل پیراہونا او راس کی جزئیات وتفیلات کی تعلیم و معرفت حاصل کرنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے بحیثیت مسلمان ہمارا سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے دین کوسیکھیں اس پر عمل کریں اور جامع ونافع دین کو ساری دنیا تک پہنچا دیں۔ایک داعی اور مبلغ کے لیےاسلام کی تبلیغ نشرواشاعت سے قبل قرآن واحادیث کی روشنی میں اسلام کی تفہیم وتعلیم او ر اس کی معرفت بہت ضروری ہے تاکہ ایک داعی صحیح منہج پر اسلام کی دعوت وتبلیغ کرسکے ۔اور اس میں صحیح رسوخ تو قرآن مجید کا ترجمہ وتفسیر سمجھنے اوراسی طرح فقہ وحدیث اور عقائد کی کتب کو درسا پڑھنے سے ہوتا ہے ۔لیکن اسلام کی بنیادی تعلیمات سے شناسائی کے حوالے سے کئی اہل علم نے مختلف انداز میں آسان فہم کتب مرتب کی ہیں ۔جنہیں پڑھ ایک عام مسلمان اسلام کی تعلیمات سے اگاہی حاصل سکتا ہے ۔زیرتبصرہ کتاب ''اسلامیات'' بھی اس سلسلے میں مولانا محمد ریحان ومولانا محمد فرحان حفظہما اللہ کی ایک اہم کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے تمام مسائل ومعاملات کو آیات قرآنی او راحادیث صحیحہ کی روشنی میں سوال وجواب کے اسلوب میں پیش کیا ہے کہ جس سے بات زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ میں آتی اور واضح ہوجاتی ہے۔ یہ کتا ب اپنے اس منفرد اسلوب کے لحاظ سے قرآن اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں اسلام کی بنیادی معلومات و تعلیمات کے حوالے سے تقریبا 900 سوال وجواب پرمشتمل ایک آسان اور مکمل انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے جوکہ اسلامی احکامات کو سمجھنے کے لیے انتہائی مفید اور ہر گھر اور لائبریری میں رکھنے کے لائق ہے اللہ تعالی اس کے مرتبین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
 
عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
سبب تالیف
مقدمہ
حصہ اول
منہج فہم دین
رسول کی اتباع کی اہمیت
بدعت اور بدعتی کے بارے میں حکم
اللہ پر ایمان
قرآن کی فریاد اور قرآن کے حقوق
حصہ دوم
پانی کی اقسام
پانی کی اقسام اور برتنوں کا بیان
برتنوں اور وضو کے مسائل
موزوں پر مسح کرنے کا بیان
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
قضائے حاجت کے آداب کا بیان
غسل کے حکم اور تیمم کا بیان
جنازے کے مسائل
نماز جنازہ کے مسائل
حقوق العباد
نیت نماز کی فرضیت اور فضیلت کے مسائل
سترمساجد اور نماز پڑھںے کی جگہوں کے مسائل
اوقات نماز اذان اور اقامت کے مسائل
اذان اقامت اور امامت کے مسائل
امامت سترہ اور جماعت کے مسائل
اصحاب کہف قرآنی واقعات
عقیقہ کے مسائل
نماز کا طریقہ
نماز میں جائز امور کے مسائل
نماز میں ممنوع امور کے مسائل
نماز میں ممنوع امور و سجدہ سہو کے مسائل
نماز قصر کے مسائل
نماز جمعہ کے مسائل
نماز وتر کے مسائل
نماز استسقاء اور نفل نمازوں کے مسائل
نماز تراویح کے مسائل
نماز عیدین کے مسائل
نماز کسوف ، خسوف ، استخارہ ، تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد کے مسائل
روزہ کے مسائل
زکوۃ اور صدقہ فطر کے مسائل
حج اور عمرہ کے متعلق مسائل
کبیرہ گناہ
حصہ چہارم
علم التاریخ
سیرت محمدﷺ
طوفان نوح
فتنہ اور علامات قیامت
قربانی کے مسائل
حصہ پنجم
دور حاضر کے چند مسائل
دعوت دین کی فضیلت و اہمیت
بلوغت اور عورتوں کے مسائل
عورتوں کے امتیازی مسائل
خطبہ حجۃ الوداع منشور انسانیت
 
عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامیات
مصنفین
محمد ریحان ، محمد فرحان
ناشر
دار الارقم

تبصرہ

Top