کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی
مصنف
اسرائیل شحاک , نارٹن میزونسکی
مترجم
محمد احسن بٹ
ناشر
جمہوری پبلیکیشنز لاہور


تبصرہ​

پوری غیراسلامی دنیا عرب دہشت پسندی کے مترادف سمجھی جانے والی اسلامی بنیاد پرستی سے نفرت کرتی ہے ۔ امریکہ کی کلچر اور دانشور اشرافیہ عیسائی بنیاد پرستی کو جہالت ، اوہام پرستی ، عدم رواداری اور نسل پرستی کے مترادف سمجھتے ہوئے اس سے نفرت کرتی ہے ۔ عیسائی بنیاد پرستی کے پیروکاروں کی تعداد میں حال ہی میں ہونے والا اچھا خاصہ اضافہ اور اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثرات امریکہ میں جمہوریت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں ۔ اگرچہ یہودی بنیاد پرستی اسلامی اور عیسائی بنیاد پرستی کے تقریبا تمام عمرانی سائنسی خواص کی حامل ہے ، تاہم اسرائیل اور چند ایک دوسرے ملکوں کے خاص حلقوں کے علاوہ عملی طور پر کوئی اس سے واقف نہیں ہے ۔ جب یہودی بنیاد پرستی کا وجود تسلیم کر لیا جاتا ہے تو اس کی عم زاد اسلامی اور عیسائی بنیاد پرستی خلقی برائیوں کا شد و مد سے ذکر کرنے والے غیر یہودی اشرافیہ کے اکثر مبصر اس کی اہمیت کو غیر واضح مذہبی سرگرمی تک محدود کر دیتے ہیں یا اسے انوکھا وسطی یورپی لبادہ اوڑھا دیتے ہیں ۔ زیرنظر کتاب اسی تناظر میں لکھی گئی ہے کہ دنیا کے سامنے یہود بنیاد پرستی کو واضح کیا جائے ۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں بنیاد پرستی کے سرچشموں ، آئیڈیالوجی ، سرگرمیوں اور معاشرے پر اس کے مجموعی اثر کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ عالمی انسانی اقدار مثلا آزادی اظہار رائے کی اسرائیلی یہود مخالفت کرتے ہیں ۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اسرائیل کے تضادات
یہودی بنیاد پرستی اور امن کا مستقبل
اردو ترجمے کے لیے خصوصی طور پر لکھا گیاتعارف
پیش لفظ
اہم اصطلاحات اور ان کے مفاہیم
تعارف
پہلا باب ۔یہودی معاشرے میں یہودی بنیاد پرستی
دوسرا باب۔ اسرائیل میں ہیریڈم کا ابھار
تیسرا باب۔ دو بڑے ہیریڈی گروپ
چوتھا باب۔ قومی مذہبی پارٹی اور مذہبی آبادکار
پانچواں باب۔ گش ایمونم کی بستیوں کی نوعیت
چھٹا باب۔ باروک گولڈ سٹائن کی حقیقی اہمیت
ساتواں باب۔ رابن کے قتل کا مذہبی پس منظر
کتابیات اور متعلقہ معاملات پر نوٹ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
لباس کا بیان
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور


تبصرہ

قرآن میں اللہ تعالی نے لباس کا حکم دینے کے لیے تمام بنی آدم کو خطاب فرمایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لباس کا حکم بلا استثنا مذہب و ملت تمام اولاد آدم کے لیے ایک جیسا ہے ۔ گویہ ایمان اور نماز روزہ سے بھی پہلے لباس کے حکم بر عمل کرنا ضروری ہے ۔ اور قرآن میں جو کہا گیا ہے کہ ہم نے تم پر لباس نازل کیا ہے اس کے من جملہ مطالب میں سے ایک یہ ہے کہ لباس تیار کرنے کے وسائل اور اسباب اللہ تعالی نے مہیا فرمائے ہیں ۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کے اندر شرم و حیا کا ایک ایسا فطری جذبہ رکھ دیا ہے جو ازخود لباس کا تقاضہ کرتا ہے ۔ گویہ لباس پہننا اللہ تعالی نے ہر انسان کی فطرت میں رکھ دیا ہے ۔ جس کے بغیر انسان ، انسان نہیں محض حیوان بن کر رہ جاتا ہے ۔ لباس کا اولین مقصد جسم کے قابل شرم حصوں کو چھپانا ہے ۔ لیکن اسی لباس کو عمدہ اور باذوق طریقے سے استعمال کر کے زیب و زینت اور حسن و جمال حاصل کرنا بھی مطلوب ہے ۔ لباس اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کا ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے ۔قرآن کی نظر میں لباس صرف ایک اخلاقی اور فطری ضرورت نہیں بلکہ شرعی تقاضہ بھی ہے ۔ لباس کے مذکورہ پہلو اور اس طرح کے دیگر کئی ایک پہلووں کی طرف درج ذیل کتاب میں اشارہ فرمایا گیا ہے ۔ اقبال کیلانی صاحب کی اس کے علاوہ بھی کئی ایک کتب منظر عام پر آکر مقبولیت حاصل کرچکی ہیں ۔ ان کا اسلوب تحریر انتہائی سادہ ہوتا ہے اور زیر بحث مسئلہ میں حتی الوسع تمام احادیث کا احاطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لباس ہمارے دین کا حصہ ہے
لباس کے مقاصد
ستر کی اہمیت
لباس کے فتنے شیطان کی طرف سے ہیں
عریاں لباس
شہرت اور ناموں کا لباس
خود پسندی اور تکبر کا لباس
نقش ونگار والا لباس
ریشمی لباس
تصاویر والا لباس
صلیب کے نشان والا لباس
کھال کا لباس
ضرورت سے زائد لباس
مردوں اور عورتوں کا باہمی مشابہت والا لباس
غیر مسلم اقوام کا مشابہت والا لباس
عورتوں کا بناؤ سنگھار
لباس میں جائز زیب وزینت
رنگین لباس
موٹا چھوٹا لباس
تقویٰ کا لباس
لباس پہننے کی دعائیں
مردوں کا لباس
عورتوں کا لباس
حجاب کا بیان
قیص کا بیان
قبا کا بیان
جبہ کا بیان
ازالہ کا بیان
چادر کا بیان
پگڑی کا بیان
داڑھی کا بیان
ناخنوں کا بیان
ختنہ کا بیان
بالوں کا بیان
کنگھی کا بیان
خضاب کا بیان
حنا کا بیان
خوشبو کا بیان
انگوٹھی کا بیان
زیورات کا بیان
سرمہ کا بیان
مسواک کا بیان
جوتوں کا بیان
موزوں کا بیان
بستر کا بیان
احکام لباس اور اسوہ صحابہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کیا ووٹ مقدس امانت ہے؟
مصنف
حامد محمود
ناشر
مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسیسنگ،پاکستان


تبصرہ​
مغربی تہذیب اور افکار و نظریات کی مشرق میں آمد کے بعد مسلمانوں کے اندر بالخصوص بنیادی طور پر تین طرح کے طبقات آئے ہیں ۔ پہلا وہ جو مغربی فکر و تہذیب کی مکمل تردید کرتا ہے اور دوسرا وہ جو مکمل تائید کرتا ہے اور تیسرا اور آخری گروہ ان لوگوں کا ہے جو پیوند کاری کرتا ہے ۔ مغرب کے ان گوناگو افکار و نظریات اور تہذیب و تمدن کی دنیا میں ایک جمہوریت بھی ہے چناچہ اس کے بارے میں فطری طور پر مذکورہ بالا تین طرح کی ہی آراء سامنے آئی ہیں ۔ بعض لوگ جمہوریت کی بالکلیہ تردید ، بعض تائید اور بعض بین بین رائے اپناتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ اس سلسلے میں زیر نظر کتاب اول الذکر گروہ کی نمائندگی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔ فاضل مصنف نے زیر بحث کتاب میں جہاں جمہوری نظام کے مفاسد کا ذکر کیا ہے وہاں ساتھ ساتھ بالخصوص ان لوگوں کی آراء اور دلائل کو چھانٹے کی کوشش کی ہے جو مسلمانوں میں سے جمہوریت کی حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ اگر غیرجانبدارنہ طور پر دیکھا جائے تو کتاب اپنے اندر کئی ایک حقائق کو بھی سموئے ہوئے ۔ اللہ ہماری صحیح رہنمائی فرمائے ۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
دین اور الٰہ کا مفہوم درست کیجیے
توحید کو ماننے والے کہاں ہیں؟
دوہرے پیمانے
پاک سرزمین کا نظام
حاکم اعلیٰ اور شرک
کتاب وسنت کے مطابق قانون سازی
شرعی عدالت کا ڈھونگ
کیا آپ اللہ کے شریک منتخب کرنے کے لیے تیار ہیں؟
دین اور نظام مملکت کی تقسیم ...سیکولرازم
طاغوت سے کفر ، ایمان کی شرط اولین
طاغوت کی تعریف
بقول سید قطب رحمۃ اللہ علیہ
مولانا مودودی رحمہ اللہ کی زبان میں
بعض شبہات کا ازالہ
ووٹ کی شرعی حیثیت
ووٹ کا حکم
باطل کی ہمنوائی
ووٹ کفر بالطاغوت کے عقیدہ کے منافی ہے
من تشبہ بقوم فہو منہم
روم اور ایران کی جنگ
چھوٹا کفر اور کمتر برائی
جمہوریت کی سپئر پارٹ اسمگلنگ
عوام کی جہالت
اسمبلی میں کوئی اچھا آدمی نہیں رہے گا
ہمارے ووٹ نہ دینے سے کیا ہو جائے گا
پہلے متبادل دیجیے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
کتاب وسنت کی روشنی میں حیا کا مقام
مصنف
ابو اسامہ سلیم بن عید الھلالی
مترجم
محمد اسلم حنیف
ناشر
الفاروق پبلیکیشنز رحیم یار خان


تبصرہ
حیاء وہ عمدہ اخلاق ہے جو انسان کو ہر برائی سے باز رکھتا ہے ارتکاب معاصی میں حائل ہو کر آدمی کو گناہ سے بچاتا ہے حق دار کا حق تلف کرنے سے منع کرتا ہے ۔ رسول اکرم ﷺ کا ارشاد بھی اس معنی پر روشنی ڈالتا ہے کہ لوگوں نے سابقہ انبیاء کی تعلیمات میں سے جو حصہ حاصل کیا ہے وہ یہ ہے کہ جب حیاء ختم ہو جائے تو پھر جو چاہو کرو ۔ اسلام کا عملا دارو مدار حیاء پر ہے کیونکہ وہی ایک ایسا قانون شرعی ہے جو تمام افعال شرعیہ کو منظم اور مرتب کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام انبیاء کرام نے حیاء دار پر زور دیا ہے ۔ اور تمام عقول سلیمہ اور فطرت مستقیمہ نے بھی اس کا اقرار کیا ہے اور یہ وہ امر ہے جس میں جن وانس کے تمام شیاطین مل کر بھی تحریف و تغیر نہیں کرسکے ۔ اور جس میں حیاء ہوتا ہے اس میں نیکی کے تمام اسباب موجود ہوتے ہیں اور جس شخص میں حیاء ہی نہ رہے اس کے نیکی کرنے کے تمام اسباب معدوم ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ کیونکہ حیاء انسان اور گناہ کے درمیان حائل ہونے والی چیز ہے ۔ اگر حیاء قوی ہے تو گناہ کی قوت ماند پڑ جائے گی ۔ اور اگر حیاء کمزور پڑ جائے تو گناہ کی قوت غالب آجاتی ہے ۔ کتنی ہی برائیاں ہیں ان میں صرف حیا ہی حائل ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ یہی اس کی دواہے اگر حیاء ہی ختم ہو جائے تو پھر اس کی کوئی دوا نہیں ہے ۔ (ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
پہلی فصل حیاء کا لغوی معنی
دوسری فصل حیاء کا شرعی مفہوم
تیسری فصل حیاء بشری خاصیت ہے
چوتھی فصل حیاء کے دروازے
پانچویں فصل حیاء کے فضائل
چھٹی فصل وہ معاملات جو حیاء پر تعاون کرتے ہیں
ساتویں فصل وہ معاملات جن کا حیاء سے کوئی تعلق نہیں
آٹھویں فصل اللہ تعالیٰ کا اپنے بندے سے حیاء کرنا
نویں فصل نبی اکرمﷺ کا حیاء
دسویں فصل انبیاء کرام علیہم السلام کا حیاء
گیارہویں فصل سلف صالحین کا حیاء
خاتمہ
حواشی
نمونہ تفسیر
جامعۃ الفاروق الاسلامیہ ایک نظر میں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
محبت کی حقیقت
مصنف
سمیر حلبی
مترجم
حافظ محمد امین
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ
محبت زندگی کی اساس اور وجود کائنات ہے ۔ محبت عبادت کی جان اور انسانوں کے باہمی تعلق کی بنیاد ہے ۔ اور محبت ہی اشیاء کے درمیان ربط کا ذریعہ ہے ۔ بعض لوگو ں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ آسمانوں اور زمین میں ہونے والی ہر حرکت محبت ہی کے سبب سے ہے ۔ گو یہ محبت کے آثار و نتائج اس کے ظاہری الفاظ اور لغوی مغہوم سے ماوراء ہو کر سارے آفاق میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ بلکہ اگر یہ کہہ دیا جائے تو اس میں مبالغہ نہ ہو گا کہ محبت ہی وجود کا راز ہے ۔ کیونکہ انسان کا اپنے پروردگار سے تعلق محبت کی بنیاد پر قائم ہے اور انسانوں کا اپنے گرد و پیش کے ماحول سے ربط و تعلق بھی محبت ہی کی اساس پر استوار ہے ۔ محبت کی حدت اللہ تعالی کی عبادت کا جذبہ پیدا کرتی ہے اس کے نتیجے میں ہم اللہ کے احکام کی تعمیل کرتے ہیں ۔ اس کی نافرمانی سے بچتے ہیں اور اس کا پیغام پھیلاتے ہیں ۔ اسی جذبے کے تحت ہم اپنے بھائی بندوں سے اللہ کے لیے تعلق قائم کرتے ہیں ، اسی بنا پر انانیت دب جاتی ہے اور ایثار نمایاں ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں تواضع اور بھائی چارے کی فضا پیدا ہو جاتی ہے ۔ محبت ہی سے زندگی رواں دواں ہے کیونکہ کسی بھی کام سے محبت انسان کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اسے خوبی اور خلوص سے سر انجام دے ۔ محبت کیا ہے؟ اس کا صحیح مطلب کیا ہے؟ محبت کی کتنی قسمیں ہیں؟ اس کی کیا نشانیاں ہیں؟ یہ اور اس طرح کے دیگر سوالات کا کافی و شافی جواب زیرنظر کتاب میں آپ پائیں گے ۔ اللہ ہمیں اس جذبہ کو خالصتا فروغ اسلام کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ (ع۔ح)
 
آخری تدوین:

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جدید فقہی مسائل
مصنف
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
ناشر
زمزم پبلشرز کراچی


تبصرہ

جدید صنعتی اور فکری انقلاب نے جو بہت سے مسائل پیدا کر دیے ہیں ان میں ایک جدید دور میں پیدا ہونے والے مسائل کا فقہی اور شرعی حل بھی ہے ۔ جو جدید ایجادات اور نئے معاملات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ۔ ان مسائل کا حل کرنا ایک مشکل اور دشوار کام ہے ۔ اس لئے کہ ان کے لیے قرآن و حدیث اور فقہ کے قدیم ذخیرہ میں ان کی نظائر اور ان سے قریب ترین صورتیں تلاش کرنی ہوتی ہیں ۔ احکام کی علتوں اور اسباب پر غور کرنا ہوتا ہے ۔ اور اپنے زمانہ کے عرف اور رواج کو بھی سامنے رکھنا پڑتا ہے ۔ اس مشکل اور دشوار کام کو حل کرنا علما کے ذمہ ہے ۔ اور وہی ان کے صحیح حل تلاش کرنے کے اہل ہیں ۔ چناچہ ہر زمانہ کے اہل علم اور اہل افتا نے اپنے اپنے دور کے مسائل حل کیے ہیں ۔ موجودہ دور میں بھی ایسی متعدد کوششیں ہو چکی ہیں ۔ زیر نظرکتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ مؤلف نے ایسے تمام جدید مسائل کو جن کا تعلق عبادات ، معاشرت اور معاملات اور اجتماعی مسائل سے ہے یکجا کر دیا ہے ۔ اور نہائت اختصار و ایجاز کے ساتھ ، سہل ، عام فہم زبان اور دل نشین اسلوب میں مسائل پر گفتگو کی ہے اور ہر مسلہ مستند کتابوں سے حوالے اور نظائر کی روشنی میںلکھا گیا ہے ۔ مصنف کی قابل تحسین بات یہ ہے کہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ اختلاف سے بچنے کی کوشش کی ہے ۔ اور جہاں علما کی رائے سے اختلاف کیا ہے وہاں اپنی رائے فتوی کی بجائے تجویز کے لب و لہجہ میں پیش کی ہے ۔ نیز اس کے وجوہ دلائل بھی بیان کر دئیے ہیں ۔( ع۔ح)





 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد 1
عرض ناشر
پیش لفظ
تقدیم
دیباچہ طبع جدید
کچھ آراء۔اس کتاب کے بارے میں
جدید مسائل کا حل..اصول اور طریقہ کار
عبادات
نماز
روزہ
زکوۃ
حج
ذبخ وقربانی
معاشرتی مسائل
ازدواجی زندگی
زیبائش وآرائش
طب وعلاج
خوراک وپوشاک
تفریحی امور
معاشی مسائل
خریدوفروخت
اجارہ وذرائع معاش
سود وقمار
متفرقات امارات وقضاء
متفرق مسائل
وندے ماترم
۔
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد 2
پیش لفظ
ابتدائیہ
رؤیت حلال کے احکام
زکوۃ کچھ نئے مسائل
عشر وخراج کچھ نئے مسائل
فی سبیل اللہ زکوۃ کا ایک اہم مصرف
بنو ہاشم وسادات اور زکوۃ وصدقات
زکوۃ میں سونا اور چاندی کے نصاب کو ملانے کا مسئلہ
حج کچھ نئے مسائل
ذبح اور مشینی ذبیحہ سے متعلق کچھ اہم مسائل
ذبیحہ مرغ کو گرم پانی میں ڈالنے کا حکم
اوقاف کے چند مسائل عصر حاضر کے تناظر میں
۔
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد3
عرض ناشر
ابتدائیہ
سخنہائے گفتی
اشتراط فی النکاح
مسئلہ کفاءت پر ایک نظر
خیار بلوغ کا حق اور اس کا استعمال
نفقہ نہ ادا کرنے کی بناء پر فسخ نکاح
مفقود الخبر اور غائب شخص کی بیوی کا حکم
زدوکوب اور ظلم وزیادتی کی بناء پر فسخ نکاح
امراض وعیوب کے باعث فسخ نکاح
نامردی اور جنسی حق سے محرومی کی بناء پر فسخ نکاح
خلع میں قاضی اور حکم کے اختیارات
حالت نشہ کی طلاق
ہندوستان اور نظام قضاء
تعزیر مالی کا مسئلہ
۔
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد4
پیش لفظ
ابتدائیہ
نوٹ کی شرعی حیثیت
بینک انٹرسٹ، سودی قرض اور ہندوستان کی شرعی حیثیت
انشورنس کا مسئلہ
مکانات ودکانات کی پگڑی کا شرعی حکم
مال کی حقیقت اور حقوق کی خریدوفروخت
قبضہ کی حقیقت اور قبضہ سے پہلے خریدو فروخت ، فقہ اسلامی کی روشنی میں
خلاصہ بحث
باغات اور پھلوں کی خریدوفروخت
ادھار اور بالاقساط خریدوفروخت چند اہم مسائل
شیرز کی خریدوفروخت کچھ اہم سوالات اور ان کا حل
مچھلی کی خریدوفروخت
قفیز طحان والی روایت اور اس سے مستنبط احکام
خلاصہ بحث
 
Top