کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

قیصرانی

لائبریرین
ویسے باعث حیرت ہے یہ امر کہ "فکاہیہ ادب" کا کسی نے نام نہیں لیا۔ یا پھر وہ نایاب مراسلہ میری نظروں سے نہیں گزرا۔ قیصرانی بھائی نے بھی انشاء کی شاعری ہی کا ذکر کیا۔ جو خود میں مست ہے۔
کیا شفیق الرحمن
پطرس بخاری
کرنل محمد خان
مشتاق احمد یوسفی
سیموئل لینگ ہورن کلیمنز (مارک ٹوئن)
نے کسی کو بھی کبھی متاثر نہیں کیا۔
میں نے بس یہی نام سن رکھے تھے۔ اگر کہیں سے اور نام پڑھے تو وہ بھی یہاں لکھ دوں گا۔ :p
مجھے ذاتی طور پر جس طرح کا فکاہیہ ادب پسند ہے وہ اردو میں یا انگریزی میں کم ہی ملتا ہے۔ اس کی مثال یوں دیتا ہوں کہ لیسلی نیئلسن کی فلمیں دیکھ لیجئے جو اس کے کیریئر کے اختتام پر آئی تھیں، جن میں نیکڈ ویپن سیریز وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح کا اردو میں کچھ ہوتا تو بہتر تھا :)
 
نیرنگ خیال

میں نے تو چند نام ہی ڈھونڈ کر لکھے تھے۔ گوگل سے اور نام ڈھونڈتا ہوں۔۔۔ :p
فلمز کا مزاح مجھ پر زیادہ اثر نہیں چھوڑتا۔ شاید پکچرائزیشن میرے کینوس کو محدود کر دیتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے تو چند نام ہی ڈھونڈ کر لکھے تھے۔ گوگل سے اور نام ڈھونڈتا ہوں۔۔۔ :p
فلمز کا مزاح مجھ پر زیادہ اثر نہیں چھوڑتا۔ شاید پکچرائزیشن میرے کینوس کو محدود کر دیتی ہے۔
کبھی یہ موویز دیکھیئے گا :) یا ایک کا ہی چند منٹ کا حصہ دیکھ لیجئے گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
نیکڈ ویپن کے سب حصے دیکھے ہوئے ہیں۔۔۔ یہ وہی ہے نہ جو قاتلہ تیار کرتی ہے۔ اور پھر۔۔۔ ۔
سوری، نیکڈ ویپن نہیں بلکہ نیکڈ گن اڑھائی اور نیکڈ گن ساڑھے 33 :)
ویسے سکیئری مووی کے ایک حصے میں امریکی صدر بنتا ہے :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سوری، نیکڈ ویپن نہیں بلکہ نیکڈ گن اڑھائی اور نیکڈ گن ساڑھے 33 :)
ویسے سکیئری مووی کے ایک حصے میں امریکی صدر بنتا ہے :p
یہ مزے کی موویز ہیں۔
سکیری مووی کا پہلا حصہ جاندار تھا۔ لیکن بعد میں آنے والوں نے کچھ خاص لطف نہیں دیا۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ مزے کی موویز ہیں۔
سکیری مووی کا پہلا حصہ جاندار تھا۔ لیکن بعد میں آنے والوں نے کچھ خاص لطف نہیں دیا۔۔۔
درست کہا
ویسے مجھے ذاتی طور پر کوئی بھی ایسی فلم شاید ہی پسند آئی ہو جو کسی ناول پر بنائی گئی ہو اور میں نے ناول بھی پڑھ رکھا ہو :)
 
کتاب اللہ تو ہے ہی! وہ تو بنیاد ہے ۔

اقبال نے مجھے فکری سطح پر متاثر کیا ہے۔ اور اس کی چھاپ بھی لگی ہے ۔۔

نمبر تین چار پانچ تو بہت کچھ ہے، اور کچھ بھی نہیں۔ ملا جلا ہے۔
 
درست کہا
ویسے مجھے ذاتی طور پر کوئی بھی ایسی فلم شاید ہی پسند آئی ہو جو کسی ناول پر بنائی گئی ہو اور میں نے ناول بھی پڑھ رکھا ہو :)

آپ کی بات پہ یاد آیا
انگریزی ناول ’’اولڈمین اینڈ دا سی‘‘ پر مبنی ایک مووی دیکھی تھی۔ بہت پسند آئی۔
ایک ریڈیو ڈراما (اردو) کراچی سے سنا تھا ’’لائٹ ہاؤس کے محافظ‘‘ وہ کسی فرانسیسی ناول پر مبنی تھا۔ بہت اچھا لگا۔
 
عبدالحسیب

محفلین
کھانا کھاتے وقت سامنے کتاب رکھنے کے معاملے پہ اس قدر ڈانٹ کھائی ہے میں نے کہ بس..........آخر ابو امی کو ہی ہار ماننا پڑی اس معاملے میں ...............اور اس عادت سے میں ابھی تک پیچھا نہیں چھڑا سکا۔ کھانا سامنے پڑا ہو گا اور میں اٹھ جاؤں گا الماریوں سے کتاب ڈھونڈنے .........کچھ نہ ملے تو کوئی اخبار ہی سہی ........... ورنہ جیسے لقمہ گلے میں اٹکنے لگتا ہے :)
اس معاملہ میں ہم خوش قسمت ہیں کہ یہاں یہ مرض موروثی ہے:) ہم نے اکیلے کبھی ڈانٹ نہیں کھائی :) :)
 
عبدالحسیب

محفلین
بھئی یہ فہرست تیار کرنا تو بہت مشکل ہے کہ آج تک جتنی بھی کتب پڑھی ہیں یا ورق گردانی کی ہے سب نے کسی نا کسی درجہ میں متاثر ضرور کیا خواہ وہ درسی کتب ہی کیوں نہ ہو۔ غالباً جماعت چہارم یا پنجم سے مضمون جغرافیہ میں ، دنیا کا جغرافیہ شروع ہوتا تھا اور جغرافیہ کی کتاب میں مختلف بڑے بڑے نقشے ہوتے تھے۔ براعظم و ممالک و ریاستوں کے۔ہم گھنٹوں ان نقشوں میں کھوئے رہتے تھے یوں جغرافیہ ہمارا پسندیدہ مضمون ہوا جو آج تک دلچسپ معلوم ہوتا ہے :) خیر اس طرح کی کہانی ہر ایک کتاب کے ساتھ منسلک ہے۔فی الوقت چند نام جو ذہن میں ہیں۔ بے ترتیب شامل کئے دیتا ہوں۔

سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم- علامہ شبلی نعمانی ، سلیمان ندوی
اگر اب بھی نا جاگے تو- شمس نوید عثمانی
خطبات بہاؤلپور- ڈاکٹر محمد حمید اللہ
ڈاکٹر محمد حمید اللہ (سوانح حیات)- محمد راشد شیخ
دیکھا نہیں جاتا مگر- عبدالرحیم قریشی
Animal Farm- جارج اورویل
Beyond Good and Evil- نشے (نطشے)
Time and Free will-ہینری برگسن (برگساں)
Creative Evolution-ہینری برگسن (برگساں)
the ideology of future-محمد رفیع الدین
تھری کپس آف ٹی-گریگ مارٹینسن
آب گم- مشتاق احمد یوسفی

فہرست تو بڑھتی ہی چلی جارہی ہے :) :) تو یہیں ختم شد کرتے ہیں ۔
 
کھانا کھاتے وقت سامنے کتاب رکھنے کے معاملے پہ اس قدر ڈانٹ کھائی ہے میں نے کہ بس..........آخر ابو امی کو ہی ہار ماننا پڑی اس معاملے میں ...............اور اس عادت سے میں ابھی تک پیچھا نہیں چھڑا سکا۔ کھانا سامنے پڑا ہو گا اور میں اٹھ جاؤں گا الماریوں سے کتاب ڈھونڈنے .........کچھ نہ ملے تو کوئی اخبار ہی سہی ........... ورنہ جیسے لقمہ گلے میں اٹکنے لگتا ہے :)
یہ نہ کیا کریں۔ کھانا پوری توجہ سے کھایا کریں۔ باقی جو بھی ہو جیسے بھی ہو۔
ویسے گھر والی کو سکون ہو گا آپ کی اس عادت کا ۔ نہ نمک مرچ کم زیادہ ہونے کا خیال نہ جلی کچی کی پروا۔
کھانا پڑھا جا رہا ہے، کتاب کھائی جا رہی ہے۔ اور وقت گزرتا جا رہا ہے۔
کیا منظر ہوتا ہو گا!! ۔۔۔۔​
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
کیا خاتون بھی "بزرگ" ہی کہلاتی ہے۔ یا اردو میں اس کے لئے کوئی الگ سے لفظ موجود ہے۔۔۔
بزرگہ کہہ سکتے ہیں اگر چاہیں تو ۔۔۔ لیکن ٹھیک لفظ ہوگا بزرگ خاتون ۔۔۔ تنگ کرنے (اور نتیجتاذلیل ہونے)کے لیے بڑھیا ایک "بڑھیا " لفظ ہے ۔۔۔(اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم آپ کو کوئی مشورہ یا بزرگ خواتین کو خطاب دے رہے ہیں خدا نخواستہ)۔۔۔
 
عبدالحسیب

محفلین
کیا اوپر والی تینوں کتب کے اردو تراجم دستیاب ہیں ؟
میرے علم میں تو نہیں ہے۔ برادر مہدی نقوی حجاز صاحب نے نشے کی ایک کتاب کے ترجمہ کا کام شروع کیا تھا ۔ ممکن ہے برادرم اس تعلق سے کچھ معلومات رکھتے ہوں۔
واضح رہے کہ مندرجہ بالا کتب بھی اصل جرمن زبان کے تراجم ہیں۔
 
جناب، میں نطشے کی کتاب، "تھس اسپیک زراتھسترا" کا ترجمہ کر رہا تھا، لیکن اس مرتبہ کراچی ایکسپو کی جہانی کتب نمائش میں یہ کتاب مجھے نظر آگئی۔ سرسری پڑھا میں نے وہاں اسے، خریدنے کا دل نہیں چاہا۔ اس کے علاوہ کم از کم نظشے کی کسی کتاب کا ترجمہ تو اردو میں میری نظر سے نہیں گزرا
 
Top