بھئی یہ فہرست تیار کرنا تو بہت مشکل ہے کہ آج تک جتنی بھی کتب پڑھی ہیں یا ورق گردانی کی ہے سب نے کسی نا کسی درجہ میں متاثر ضرور کیا خواہ وہ درسی کتب ہی کیوں نہ ہو۔ غالباً جماعت چہارم یا پنجم سے مضمون جغرافیہ میں ، دنیا کا جغرافیہ شروع ہوتا تھا اور جغرافیہ کی کتاب میں مختلف بڑے بڑے نقشے ہوتے تھے۔ براعظم و ممالک و ریاستوں کے۔ہم گھنٹوں ان نقشوں میں کھوئے رہتے تھے یوں جغرافیہ ہمارا پسندیدہ مضمون ہوا جو آج تک دلچسپ معلوم ہوتا ہے
خیر اس طرح کی کہانی ہر ایک کتاب کے ساتھ منسلک ہے۔فی الوقت چند نام جو ذہن میں ہیں۔ بے ترتیب شامل کئے دیتا ہوں۔
سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم- علامہ شبلی نعمانی ، سلیمان ندوی
اگر اب بھی نا جاگے تو- شمس نوید عثمانی
خطبات بہاؤلپور- ڈاکٹر محمد حمید اللہ
ڈاکٹر محمد حمید اللہ (سوانح حیات)- محمد راشد شیخ
دیکھا نہیں جاتا مگر- عبدالرحیم قریشی
Animal Farm- جارج اورویل
Beyond Good and Evil- نشے (نطشے)
Time and Free will-ہینری برگسن (برگساں)
Creative Evolution-ہینری برگسن (برگساں)
the ideology of future-محمد رفیع الدین
تھری کپس آف ٹی-گریگ مارٹینسن
آب گم- مشتاق احمد یوسفی
فہرست تو بڑھتی ہی چلی جارہی ہے
تو یہیں ختم شد کرتے ہیں ۔