کراچی میں عید ملن پارٹی

میر انیس

لائبریرین
اچھا مرزا اب میں سمجھا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو یاد رکھو اپنے بچے کچھے دانتوں سے بھی بہت زور کا کاٹ سکتا ہوں میں
 

ساجد

محفلین
میں 1ستمبر 2012 کو کراچی آرہا ہوں اور 2 ستمبر 2012 کی روانگی ہے۔ اس لیئے 26 اگست 2012 کو ای -ایم -پی میں میری شرکت ممکن نہیں۔ معذرت خواہ ہوں اور اس کی کامیابی کے لیئے دعاگو ہوں۔
کاشفی بھائی یہ چند گھنٹوں کے لئے کراچی کو ہاتھ لگانے آ رہے ہیں کیا؟۔:)
 

ساجد

محفلین
آرہے ہیں تو آپ ایسے فرما رہے ہیں جیسے آپ بذات خود خدا نہ خواستہ کراچی میں ڈیرا جما کر بیٹھے ہوں،،، :ROFLMAO:
جناب ہمیں مجبور نہ کریں کراچی آنے پہ۔ مہمان نوازی پہ بہت خرچ ہو جائے گا آپ کا کیونکہ ہم کاشفی بھائی کی طرح چند گھنٹوں کے لئے نہیں آئیں گے۔;)
 
جناب ہمیں مجبور نہ کریں کراچی آنے پہ۔ مہمان نوازی پہ بہت خرچ ہو جائے گا آپ کا کیونکہ ہم کاشفی بھائی کی طرح چند گھنٹوں کے لئے نہیں آئیں گے۔;)
ارے تو آجائیے گا ناں۔۔۔ بلکہ آئیےگا اور ٹھہریے گا اور ہماری بلا سے سال ٹھہریےگا۔ لیکن کراچی میں رہنا : گاو نر می خواہد و مردی کہن۔ ہر کسی کو "عروس البلاد" کا وصال بھلا نہیں گزارتا۔۔ ہم جیسے جان سخت ہی ڈھٹائی جماپاتے ہیں۔۔ :LOL:
 

فہیم

لائبریرین
عید ملن پارٹی کے شرکاء کے لیے امین فہیم احتیاطی اورحفاظتی نکات
1- امین اپنی ٹرائی سائیکل پر رنگین چشمہ لگا کرآئیں گے لہذا آپ کو ٹکرمارسکتے ہیں
2- فہیم اپنی بوتل پی کرآپ کی بوتل پینے کی کوشش کریں گے
3- امین آپ کی قمیضوں کے پیچے لمبی دُم باندھ سکتے ہیں
4-فہیم اپنی کھلونا پستول سے آپ کو ہراساں کرسکتے ہیں
5-امین آپ کو ماموں بنا کرعیدی اینٹھ سکتے ہیں :)
6- فہیم عیدی نا ملنے پر رو رو کر آسمان سرپر اُٹھا سکتے ہیں
یہ امین فہیم کے ایسے ایسے راز کیوں کھولے جارہے ہیں
جو ان کے اچھوں کو بھی یاد نہیں کہ باندھے کب گئے تھے :)
 
Top