کراچی میں عید ملن پارٹی

پہلے تو ایک دم سے بہت سے دوست آنے کو تیار ہوگئے تھے اب ایک ایک کر کرکے کم ہوتے جارہے ہیں اگر یہی حال رہا تو لگتا ہے صرف میں اور امین فہیم ہی رہ جائیں گے۔ اب جب بانیِ عید ملن خلیل بھائی ہی نہیں آئیں گے تو کیا مزہ آئے گا
آپ مطمئن رہیں کہ اس مرتبہ ہم امین فہیم کو ویڈو اکیلے نہیں بنانے دیں گے۔۔۔ ہم ہر حال میں حاضر رہیں گے اگر قدرت نے ساتھ دیا انشاءاللہ۔
 
جناب ، پھر سے اعادہ کئے دیتے ہیں کہ سب کے لئے دعوتِ عام ہے۔ بس آپ پہنچنے کی کریں۔
ارے محترم آپ سمجھے نہیں۔۔۔ در اصل شرفا میں مدعو کرنے کا طریقہ اور ہوتا ہے۔ جب مدعو کیا ہے تو بیل گاڑی بھی خود ہی بھیجنی پڑے گی حضرت۔ :D
 

ساجد

محفلین
ارے محترم آپ سمجھے نہیں۔۔۔ در اصل شرفا میں مدعو کرنے کا طریقہ اور ہوتا ہے۔ جب مدعو کیا ہے تو بیل گاڑی بھی خود ہی بھیجنی پڑے گی حضرت۔ :D
نہیں جناب ہم اتنے بھی شریف نہیں کہ آپ ہماری شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھائیں۔ بس لاہور میں نواز شریف کی ہمسایگی میں رہتے ہیں اسی تناسب سےشرافت ہے ہم میں اس سے زیادہ نہیں۔:D
 
نہیں جناب ہم اتنے بھی شریف نہیں کہ آپ ہماری شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھائیں۔ بس لاہور میں نواز شریف کے ہمسائے میں رہتے ہیں اسی تناسب سےشرافت ہے ہم میں اس سے زیادہ نہیں۔:D
منہ کا مزہ تبدیل کرنے کے لیے ایک غلطی کی نشاندہی امید ہے ناراضگی نہ ہوگی۔۔
یہاں بہتر ہوگا اگر آپ اسے بدل کر "کی ہمسایگی" فرمادیں۔ :)
 

ساجد

محفلین
منہ کا مزہ تبدیل کرنے کے لیے ایک غلطی کی نشاندہی امید ہے ناراضگی نہ ہوگی۔۔
یہاں بہتر ہوگا اگر آپ اسے بدل کر "کی ہمسایگی" فرمادیں۔ :)
کر دیا جناب ۔ مراسلہ بھیجتے ہی پانی پینے اٹھ گیا۔ ٹھنڈا پانی تالو سے مس ہوا تو دماغ میں فوراً ہی اس غلطی کی گھنٹی بج اٹھی۔ واپس آیا تو آپ خبر لے چکے تھے۔:)
 

کاشف نصیر

محفلین
دو سال ہوتے ہیں کہ "کینیڈا والے" عثمان کے مشورے پر اردو محفل کی رکنیت حاصل کی لیکن بدقسمتی سے آنا جانا بلکل بھی نہ رہا، چنانچہ دیگر مستقل ارکان سے باوجود خواہش کہ شناسائی قائم نہ ہوسکی۔ باوجود غیر فعال ہونے کہ عزیز بلاگر دوست عمار نے فیس بک کے زریعے شرکت کی دعوت دی تو بے حد خوشی اور مسرت ہوئی۔ انشاء اللہ اگر کوئی اور ضروری مصروفیت نہ آن پڑی تو ضرور شرکت کروں گا۔
 

کاشفی

محفلین
دونوں ہی کراچی کے ہیں۔۔۔ کاشفی بھائی امارات میں ہوتے ہیں۔ فرحان کہاں ہیں معلوم نہیں۔۔۔
میں 1ستمبر 2012 کو کراچی آرہا ہوں اور 2 ستمبر 2012 کی روانگی ہے۔ اس لیئے 26 اگست 2012 کو ای -ایم -پی میں میری شرکت ممکن نہیں۔ معذرت خواہ ہوں اور اس کی کامیابی کے لیئے دعاگو ہوں۔
 

کاشفی

محفلین
گذشتہ عیدوں کی طرح اس مرتبہ بھی عید کے موقع پر دل بہت اداس تھا۔

ہر گھر میں سسکیاں ہیں - میں عید کروں کیسے

کتنے جوان بیٹوں کی مائیں منتظر ہیں
وہ آج جنکے لاشے گلگت میں منتشر ہیں
ماؤں کی ہچکیاں ہیں - میں عید کروں کیسے

اس عید پہ کہا تھا چھوٹی بہن نے بھیّا
ان چھٹیوں میں لانا میرے لئے بھی تحفہ
چاندی کی بالیاں ہیں - میں عید کروں کیسے

رستے میں روکتے ہیں، بس سے اُتارتے ہیں
ہے کون کون شیعہ، چُن چُن کے مارتے ہیں
سہمی سی بیبیاں ہیں - میں عید کروں کیسے

استور تُو نے دیکھے ، اک دن میں تیس لاشے
سب وارثوں کو انکے، اب کون دے دلاسے
ظُلمت کی آندھیاں ہیں - میں عید کروں کیسے

آزاد عدلیہ میں قاتل ہیں دندناتے
آ اے امام ع میرے، انصاف تُو دلا دے
یہ گُل کی عرضیاں ہیں - میں عید کروں کیسے
 

محمد امین

لائبریرین
اب تک کی اپ ڈیٹ:

پی پی پی والے نہیں ۔۔۔ امین اور فہیم ۔۔۔ امین فہیم ہاہہاہاہا۔۔۔


تو صاحبو!

مقام: مزارِ قائد
وقت: 2 بجے دوپہر
پابندیٔ وقت کا خاص خیال رکھیں۔۔۔ اور جو جو افراد تشریف لانا چاہتے ہیں اس پوسٹ کا اقتباس لے کر اپنے اپنے نام اس میں شامل کرتے جائیں۔ کچھ نام میں شامل کر رہا ہوں۔ جو افراد نہ آنا چاہیں اپنے نام کو "قلم زد" کردیں ۔۔ بالکل ایسے۔۔۔ پھر ہم انہیں گھر سے "اٹھا" لیں گے۔۔۔ ۔

1- میر انیس
2- انیس الرحمن
3- fahim
4- امین
5- حسان خان
6- Rashid Ashraf
7- عمار خاں
8- محمداحمد
9- مزمل شیخ بسمل
10- عین عین
11- ابوشامل
12- مغزل
13- مہدی نقوی حجاز

گمنام زندگی
یوسف ثانی
محمد خلیل الرحمٰن

Rashid Ashraf بھائی سے میرا فیس بک پر رابطہ ہوا تھا۔ انہیں اس روز حیدر آباد جانا ہے۔ اگر کسی وجہ سے نہیں جا سکے تو ضرور شریک ہونگے۔
گمنام زندگی بھائی نے کوئی جواب نہیں دیا سو ان کا نام بھی فی الوقت کاٹ رہا ہوں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
عید ملن پارٹی کے شرکاء کے لیے امین فہیم احتیاطی اورحفاظتی نکات
1- امین اپنی ٹرائی سائیکل پر رنگین چشمہ لگا کرآئیں گے لہذا آپ کو ٹکرمارسکتے ہیں
2- فہیم اپنی بوتل پی کرآپ کی بوتل پینے کی کوشش کریں گے
3- امین آپ کی قمیضوں کے پیچے لمبی دُم باندھ سکتے ہیں
4-فہیم اپنی کھلونا پستول سے آپ کو ہراساں کرسکتے ہیں
5-امین آپ کو ماموں بنا کرعیدی اینٹھ سکتے ہیں :)
6- فہیم عیدی نا ملنے پر رو رو کر آسمان سرپر اُٹھا سکتے ہیں
 

میر انیس

لائبریرین
عید ملن پارٹی کے شرکاء کے لیے امین فہیم احتیاطی اورحفاظتی نکات
1- امین اپنی ٹرائی سائیکل پر رنگین چشمہ لگا کرآئیں گے لہذا آپ کو ٹکرمارسکتے ہیں
ارے باپ رے امین نے تو مجھ سے وعدہ کیا ہے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جانے کا اسکے مطلب ہے سب سے پہلی ٹکر میں ہی کھاؤ گا

5-امین آپ کو ماموں بنا کرعیدی اینٹھ سکتے ہیں :)
مجھ جیسے کنجوس سے:p چلو ہوجائے مقابلہ
6- فہیم عید نا ملنے پر رو رو کر آسمان سرپر اُٹھا سکتے ہیں
کوئی بات نہیں میں دوسرے آسمان پر چلا جاؤ گا
 

میر انیس

لائبریرین
پہچان میں آسانی کیلئے میں اپنی تصویر یہاں لگا رہا ہوں تاکہ آپ لوگ اچھی طرح اسکو آنکھوں میں بسالیں اور وقت پر ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہو۔ باقی احباب بھی ایسا کریں شمشاد سمیت
kakek_kaca.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
پہچان میں آسانی کیلئے میں اپنی تصویر یہاں لگا رہا ہوں تاکہ آپ لوگ اچھی طرح اسکو آنکھوں میں بسالیں اور وقت پر ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہو۔ باقی احباب بھی ایسا کریں شمشاد سمیت
kakek_kaca.jpg
یہاں تو کچھ نظرنہیں آرہا نقاب پہن کے تصویربنوائی ہے؟
 
Top