کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کرونا ہر کسی کو نہیں لگتا؟ مطلب یہ ہے کہ صرف بیوہ کو کیوں باقی اکتیس کو کیوں نہین؟
اس حوالے سے ڈاکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں بھائی۔
یہاں یہ بات بھی گردش میں ہے کہ مرحوم پہلے سی ہی شوگر،دل اور سانس وغیرہ کے عارضے میں مبتلا تھے اسی لیے مقامی ہسپتال کے آئ سی یو میں ایڈمٹ رہے۔ یہاں ان کی حالت بگڑی تو انہیں پمز ریفر کیا گیا جہاں انہیں ملتی جلتی علامات اور نازک حالت کی وجہ سے کورونا آئسولیشن میں رکھا گیا۔ شاید ہوسکتا ہے وہیں سے انہیں کورونا ہوا ہے کیونکہ ٹیسٹ رپورٹ وہیں پازیٹیو آئی ہے۔اسی لیے یہی امکان ہے کہ ان کی بیوی، جو وہاں بھی ان کے ساتھ تھیں، کے علاوہ یہاں ان سے ملنے جلنے والے مقامی افراد کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا۔
اب کس خبر میں صداقت ہے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔جبکہ یہاں کے مقامی نجی ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر بھی آج پریس کانفرنس کریں گے جس میں شاید مزید حقائق واضح ہو سکیں۔
مرحوم کے آس پاس کے لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ایک خطرہ یہ بھی ہے کہ شاید آگے جاکر ان کے ٹیسٹ پازیٹیو نہ آجائیں۔