کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

اسد

محفلین
یہ عوام کسی حال میں خوش نہیں۔ بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کے حکومتی اقدامات میں سے بھی کیڑے نکال لئے۔ اس قوم کا کیا بنے گا؟

حکومت پر تنقید اب واپس لے لیں :)
آپ تو پکے ملا بنتے جا رہے ہیں اس حکومت کے۔ ملّاؤں پر تنقید والی لڑیوں سے دور رہیں، وہاں چندہ خور ملّاؤں کے تحفظ کے لیے مولوی اور علما کرام تو کیا اماموں کو بھی گھسیٹ لایا جاتا ہے۔ یہاں آپ ایک علاقائی بجلی کمپنی کے آنلائن بل وصول کرنے والے سوفٹویئر کے پیغام (بل پہلے ہی جمع ہو چکا ہے) کو ایسا سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان نے بذات خود یہ پیغام اپنے ہاتھوں سے ٹائپ کر کے بھیجا تھا اور سوفٹویئر میں تبدیلیاں بھی اپنے ہاتھوں سے کی تھیں جن پر میں تنقید کر رہا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمارے علاقے میں تمام معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں اور تمام دکانیں مارکیٹیں کھلی ہیں ، گاڑیاں چل رہی ہیں ، پٹرول کی کھپت جاری ہے اور ماحولیاتی آلودگی دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ہمارے علاقے میں تمام معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ہیں اور تمام دکانیں مارکیٹیں کھلی ہیں ، گاڑیاں چل رہی ہیں ، پٹرول کی کھپت جاری ہے اور ماحولیاتی آلودگی دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کیسز ختم ہو گئے ہیں کیا؟
 
الف نظامی

لائبریرین
اچھا جی، کیا یہ WHO نے کہا ہے؟ اگر ایسا ہے تو روز بروز انفیکشنز میں کمی ہونی چاہئے نہ کہ اضافہ؟
یہ طے کرنا پاکستانی حکومت کا کام ہے کسی اور کا نہیں اور پاکستانی حکومت نے جو کیا درست کیا۔
باقی رہی بات انفکیشز کی تو مختلف ممالک کی انفیکشنز کی فہرست دیکھ لیجیے پھر آپ کو معلوم ہوگا کہ ایکسپونیشنل گروتھ کہاں ہے اور کہاں ڈر کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔
 
انڈیا نے پھر کیوں لاک ڈاون ختم نہیں کیا جبکہ انڈیا کے کیسز پاکستان سے تین گنا ہیں اور آبادی چھ گنا۔ آپ کی شماریات کے مطابق انڈیا پاکستان سے بھی بہتر پوزیشن میں ہے!
 
الف نظامی

لائبریرین
انڈیا نے پھر کیوں لاک ڈاون ختم نہیں کیا جبکہ انڈیا کے کیسز پاکستان سے تین گنا ہیں اور آبادی چھ گنا۔ آپ کی شماریات کے مطابق انڈیا پاکستان سے بھی بہتر پوزیشن میں ہے!
آپ امریکہ کی مثال بھی دے سکتے تھے بہر حال یہ تو اپنی چوائس ہے ۔ انڈیا سے پوچھ لیں کہ ان کی پالیسی کیا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
کل ہی آئی۔ ٹین۔ ون اور آئی۔ ٹین۔ فور کا علاقہ بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل کر دیا گیا ہے۔
لگتا ہے اب حکومت صرف ان علاقوں کو بند کر رہی ہے جہاں کیسز زیادہ ہیں۔ دیہاتوں میں یہ سٹریٹجی شائد کام کرے، شہروں میں اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں 25 فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور اب تک اسلام آباد میں کل 4 اموات ہوئی ہیں جو پاکستان میں اب تک ہونے والی کل اموات کا اڑھائی فیصد ہے ۔ امریکہ میں پہلا کیس 30 جنوری کو رپورٹ ہوا تھا اور اموات 60 ہزار سے زائد ہیں۔
اگر ہم دنیا کا ڈیٹا دیکھیں تو واضح طور پر ممالک کےدو کلسٹرز نظر آتے ہیں ایک کلسٹر وہ جس میں اموات زیادہ ہوئی ہیں اور دوسرا کلسٹر وہ جہاں اموات کی شرح بہت کم ہے اور پاکستا ن بھی اسی دوسرے کلسٹر میں ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہمارے گورنر نے آج سے شیلٹر ان پلیس آرڈر ختم کر دیا ہے البتہ سوشل ڈسٹنسنگ جاری رہے گی
 
کراچی میں ایک ویڈیو واٹس ایپ پرآئی ہے۔ ایک صاحب اپنے والد صاحب کو ہاشمانی ہسپتال لائنز ایریا کراچی لے کر آئے جن کا دل 20 فیصد کام کر رہا تھا۔ ڈاکٹر تاج الدین صاحب کے پیشنٹ تھے۔تین چار دفعہ ان کے پھپھڑوں سے پہلے بھی پانی نکال چکے ہیں۔ فروری میں بھی اسی عارضے میں صحتیاب ہو کر گئے۔ ان کے بیٹوں کو بتایا گیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا کیونکہ یہ حکومتی ایس او پی ہے۔ 3 بجے پوچھا کہ اس کرونا کی رپورٹ کب آئے گی تو ہسپتال نے کہا کہ 24 گھنٹے سے پہلے نہیں آسکتی۔ اب جیسے ہی شام تک ان کے والد کا انتقال ہوا تو ایک دم رپورٹ نکال دی اور کہا کہ ان کا کرونا میں انتقال ہوا ہے۔

واللہ اعلم کہ ہسپتال کی رپورٹ اور بیان قابل بھروسا ہے یا نہیں۔ یا محض کرونا اموات بڑھانے کا کوئی انٹرنیشنل ٹارگٹ ہے تاکہ خوف کی فضا برقرار رکھی جا سکے!
 
Top