کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

جیہ

لائبریرین
5 اپریل 2020 کو جب ہمارا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا تب سوات میں کرونا مریضوں کی تعداد یہ تھی:
کنفرم کیسیں : 31
رزلٹ آنا باقی : 72
اموات: 3

اور اا مئی کی صورت حال:

کنفرم کیسیں : 363
صحت یاب: 94
اموات: 22
 
زیک

مسافر
چونکہ یہاں جارجیا میں ڈرائیونگ لائسنس کے آفس کروناوائرس کی وجہ سے بند ہیں اس لئے جن کے لائسنس ان دنوں ایکسپائر ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ جو ٹین ایجر اس دوران لرننگ پرمٹ سے لائسنس کے لئے کوالیفائی کریں گے وہ اپنے والدین کے بیان ہر بغیر روڈ ٹیسٹ کے لائسنس لے سکتے ہیں۔ سنا ہے کہ ریاست بھر میں بیس ہزار بچوں نے ایسے لائسنس لیا ہے
UPDATE: Georgia teens must pass driving test after all

تنقید کے بعد گورنر نے فیصلہ بدل لیا۔ اب ان لوگوں کو ستمبر تک روڈ ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا
 
جاسم محمد

محفلین
کیا لرننگ لائسنس تیرہ چودہ سال میں ہی ملا جاتا ہے ؟
امریکی ہر کام میں تیز ہیں۔ بعض ریاستوں میں 14سال کے بچوں کو لائسنس جاری کر دیتے ہیں :)
us-state-min-driving-age-learner.jpg
 
زیک

مسافر
ٹین ایجر سے کیا مطلب ؟
کیا لرننگ لائسنس تیرہ چودہ سال میں ہی ملا جاتا ہے ؟
اکثر ریاستوں میں 16 سال کی عمر میں لائسنس ملتا ہے۔ پرمٹ اس سے کم عمر میں (ہمارے ہاں 15 سال)۔ 16 سال والے لائسنس کے ساتھ آپ فیملی کے علاوہ کسی ٹین ایجر یا بچے کو ساتھ نہیں بٹھا سکتے اور رات بہت دیر سے بھی ڈرائیو نہیں کر سکتے۔ یہ restrictions عموماً ایک سال بعد ختم ہو جاتی ہیں۔ تفصیلات ہر ریاست میں مختلف ہیں
 
ریاست Utah میں کچھ روز قبل ایک 5 سالہ بچہ ڈرائیونگ کرتا پکڑا گیا تھا :)
A 5-year-old boy was pulled over in Utah on his way to California to try to buy a Lamborghini - CNN
 
عباس اعوان

محفلین
یہاں پر پابندیاں نرم ہو رہی ہیں۔
ہئیر سیلون وغیرہ کھل چکے ہیں۔
مساجد میں بھی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ لیکن نمازیوں کی تعداد 50 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
قلیل تعداد میں لوگ آفس بھی جانا شروع ہو گئے ہیں۔
 
آورکزئی

محفلین
جاسم صاحب آپ اور آپ جیسے کچھ اور یہاں کے بڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج سندھ میں شعیوں کے جلوسوں پر کیوں خاموش ہیں۔۔۔۔۔۔ اپ قلموں میں سیاہی ختم ہوئی یا پھر کوئی اور بات ہے ؟؟
یا پھر اس سے کورونا نہیں پھیلتا ؟؟؟
 
Top