کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

سید ذیشان

محفلین
سنگاپور میں جمعہ کے روز سے سافٹ لاک ڈاون ہے۔ یعنی سنیما گھر، بار وغیرہ بند اور جو جگہیں کھلی ہیں ان میں سوشل ڈسٹنسنگ کے اصول لاگو ہوں گے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آج یہاں کرفیو کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان ہوا ہے۔اب تک شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک گیارہ گھنٹے کا کرفیو تھا۔
اب کل سے دوپہر تین بجے سے صبح چھے بجے تک ہو گیا ہے یعنی پندرہ گھنٹے۔
 

سید ذیشان

محفلین
سنگاپور میں جمعہ کے روز سے سافٹ لاک ڈاون ہے۔ یعنی سنیما گھر، بار وغیرہ بند اور جو جگہیں کھلی ہیں ان میں سوشل ڈسٹنسنگ کے اصول لاگو ہوں گے۔
تفصیل
jgPksZG.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
آج ناروے میں لاک ڈاؤن دو ہفتے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد بے روزگاروں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت ملک کی 10 فیصد ورک فورس بے روزگار ہے :(
 

اے خان

محفلین
اگر چہ ابھی ایک ہی ہے لیکن یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے جیسا کہ آپ نے کسی حالیہ مراسلے میں دعوتوں کو ذکر کیا تھا ، اس معاملے میں اگر آپ عام لوگوں کو آگاہ اور ایجوکیٹ کرنے میں کوئی کردار ادا کر سکیں تو یہ ایک بہت نیک کام ہوگا۔
میں اپنی طرف سے کوشش کرر رہا ہوں. صبح ہی ایک بزرگ کو اس بارے میں سمجھا رہا تھا لیکن اس بزرگ کو پہلے ہی کسی پڑھے لکھے جاہل نے مطمئن کرلیا تھا کہ یہ وبائی مرض افواہ ہے اصل بات یہ ہے کہ حکومت باہر ممالک سے ڈالر وصول کرنے کی چکر میں ہے. کافی بحث کے بعد ان کو میں نے مطمئن کیا. حکومت کا ایسا کوئی چکر نہیں سچ میں یہ ایک وبائی مرض ہے اب آہستہ آہستہ لوگ سمجھ رہے ہیں.
 

اے خان

محفلین
اس وقت سب سے بہتر سوشل ورک یہی ہے کہ خود کو محدود کر لیا جائے۔ اور اپنے قریب کم آمدنی والے افراد کی جس حد تک ہو سکے، مدد کی جائے۔
ہمارے علاقے میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو بہت ہی احسن طریقے سے یہ کام کررہی ہے. پہلا قرنطینیہ سینٹر انہوں نے بنایا ہے. میں نے بھی اپنا نام لکھوایا ہے.
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارے علاقے میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو بہت ہی احسن طریقے سے یہ کام کررہی ہے. پہلا قرنطینیہ سینٹر انہوں نے بنایا ہے. میں نے بھی اپنا نام لکھوایا ہے.
سوشل ورک میں جماعت اسلامی بلاشبہ بہترین کام کر رہی ہے۔ ویل ڈن!
 

آورکزئی

محفلین
میرے خیال میں تمام جماعتیں اپنا بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ مذہبی جماعتیں ان معاملات میں کسی سے پیچھے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الحمد للہ
 

اے خان

محفلین
عجیب قوم ہے۔ ایک عالمی وبا جو امریکہ، اسرائیل تک کو لڑ گئی ہے میں بھی کوئی سازش تلاش کر رہی ہے۔
ظالم اس میں پوری قوم کا کیا قصور؟
ماشاءاللہ ہماری قوم تو ایسی قوم ہے کہ جب گھر اچھا سالن پکے تو پڑوس کو دے آتے ہیں.
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں کل تینتالیس لاکھ میڈیکل ماسک کا ذخیرہ برامد کیا گیا ۔ یہ ذخیرہ غذائی یا طبی مواد رکھنے کا مجاز (لائسنس) نہ تھا ۔
 

عدنان عمر

محفلین
یہاں کل تینتالیس لاکھ میڈیکل ماسک کا ذخیرہ برامد کیا گیا ۔ یہ ذخیرہ غذائی یا طبی مواد رکھنے کا مجاز (لائسنس) نہ تھا ۔
شاہ جی! یہاں آپ نے لفظ "برامد"، recovered کے معنوں میں استعمال کیا ہے یا export کے معنوں میں؟
 

عدنان عمر

محفلین
اپنے علم میں اضافے کے لیے پوچھ رہا ہوں:
کیا مذکورہ متن میں 'برآمد' کی جگہ 'ضبط' یا 'بازیاب' کے الفاظ موزوں نہ ہوں گے؟ سیاق و سباق واضح نہ ہو تو بادی النظر میں لفظ 'برآمد'، پڑھ کر لگتا ہے کہ ایکسپورٹ کی بات ہو رہی ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔
 
آخری تدوین:
Top