کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

ابن توقیر

محفلین
اٹک کی دکانوں میں ائیر ٹیل کی اشتہاری پینٹنگز ؟؟؟
ڈی سی اٹک کے نام سے منسوب پیج سے لی تھی اور آپ کی بات پڑھ کر یہی تبصرہ کرنے جب وہاں پہنچا تو ہاتھ ہو چکا تھا یعنی تصویر غائب۔ خیر اتنی پاکستانیت تو چل ہی جاتی ہے۔لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر شاید انتظامیہ جاگی۔
2020-03-27%2B13.46.42.png

لیکن خیر یہاں دکانوں پر اس مارکنگ کا چشم دید گواہ ہوں اس لیے انتظامیہ کو کریڈٹ ضرور جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ڈی سی اٹک کے پیج سے لی تھی اور آپ کی بات پڑھ کر یہی تبصرہ کرنے جب وہاں پہنچا تو ہاتھ ہو چکا تھا یعنی تصویر غائب۔ خیر اتنی پاکستانیت تو چل ہی جاتی ہے۔لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر شاید انتظامیہ جاگی۔
2020-03-27%2B13.46.42.png

لیکن خیر یہاں دکانوں پر اس مارکنگ کا چشم دید گواہ ہوں اس لیے انتظامیہ کو کریڈٹ ضرور جاتا ہے۔
میرے پاس اسی طرح کی تصاویر سندھ سے موصول ہوئی ہیں ۔ اور لکھے بورڈز وغیرہ سندھی زبان میں ، پاکستانی فوجی کھڑے ہیں اور ٹیلی نار وغیرہ کے اشتہار بھی ہیں ۔
بہر حال جتنا شعور اجاگر ہو قوم کا اجتماعی فائدہ ہی ہے جو عبادت ہے ۔ البتہ سرکاری وقار کو قائم رکھنے کی اہمیت کو نظر انداز بھی نہیں کیا جانا چاہیئے ۔
 
بالکل بھیا ہمیں اگر یہ سمجھ آ جائے کہ جو کچھ کیا جارہا ہے اس میں فائدہ ہمارا ہی ہے تو سارا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
مراسلے میں ترمیم کرکے لوکل تصاویر شامل کردی ہیں جو ہمارے شہر کی ہیں۔ان تصویروں کے علاوہ لائیو وڈیوز میں بھی انتظامیہ کا نمایاں کردار نظر آرہا ہے مگر عوامی سطح پر جو تعاون ہونا چاہیے تھا وہ نہیں دکھ رہا۔
اب یہ چند تصویریں اور اس طرح کی اور بھی کئی تصویریں ہماری حالت کو عیاں کررہی ہیں۔اس سلسلے میں بے چاری انتظامیہ کیا کرے جب ہمیں اپنا خیال ہے نہ والدین کو بچوں کا۔

2020-03-27%2B14.40.05.png

2020-03-27%2B14.13.03.png

2020-03-27%2B14.12.25.png

2020-03-27%2B14.13.27.png
 
آخری تدوین:
سندھ، پنجاب اور وفاق میں نمازِ جمعہ گھروں پر پڑھنے اور مساجد میں 5 سے 7 افراد (مسجد کا عملہ) کی اجازت کا حکم۔
اسلام آباد میں محکمۂ اوقاف نے بھی ہدایت جاری کی۔

عمل کس حد تک ہوا، یہ تو رپورٹس سے ہی معلوم ہو گا۔
 
عرفان سعید

محفلین
فن لینڈ کے جنوبی حصے اُوسیما کو 19 اپریل تک لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ اس علاقے میں داخل ہونے اور باہر جانے پر پابندی۔

uusimaa.jpg
 
کراچی سے رپورٹ
رینجرز کی موبائل میں آٹھ اہلکار بیٹھ کر آئے۔۔۔۔۔ سبزی کے ٹھیلے پر موجود افراد کو بھاشن دیا۔۔۔۔ چونے کا بارا نکالا۔۔۔ نشان لگا کر فاصلے سے کھڑا کیا۔۔۔ تصویر کھینچی ۔۔۔ اور چلے گئے۔۔۔۔۔ :beating:
 
ابن توقیر

محفلین
سندھ، پنجاب اور وفاق میں نمازِ جمعہ گھروں پر پڑھنے اور مساجد میں 5 سے 7 افراد (مسجد کا عملہ) کی اجازت کا حکم۔
اسلام آباد میں محکمۂ اوقاف نے بھی ہدایت جاری کی۔

عمل کس حد تک ہوا، یہ تو رپورٹس سے ہی معلوم ہو گا۔
اٹک پولیس کے نام سے بنے ایک پیج کی پوسٹ۔

2020-03-27%2B15.11.31.png

سندھ، پنجاب اور وفاق میں نمازِ جمعہ گھروں پر پڑھنے اور مساجد میں 5 سے 7 افراد (مسجد کا عملہ) کی اجازت کا حکم۔
اسلام آباد میں محکمۂ اوقاف نے بھی ہدایت جاری کی۔

عمل کس حد تک ہوا، یہ تو رپورٹس سے ہی معلوم ہو گا۔
پنجاب میں تعداد کی حد بندی کا مجھے علم نہ تھا۔ میرا خیال تھا کہ یہ حد فی الوقت سندھ میں ہے۔
خیر! میں آج جو احتیاطیں کرسکا وہ درج ذیل ہیں:

جمعہ عام وقت سے پانچ منٹ قبل ادا کیا جس سے تعداد پر خاصا فرق پڑا۔
نماز میں حدر تلاوت ساتھ مختصر سورتیں پڑھیں جس میں تقریباً تین منٹ صرف ہوئے۔
عربی خطبہ بقدر ضرورت پر اکتفا کرتے ہوئے مختصر پڑھا۔
نمازی عام روٹین سے کافی کم رہے جو زیادہ تر عربی خطبہ کی آواز سن کر پہنچے۔ تاہم ان کی تعداد تیس کے قریب تھی۔ البتہ اکثر لوگ نماز کے بعد رخصت ہوگئے یا فاصلوں پر چلے گئے۔
(آئندہ جمعہ مزید احتیاطیں کروں گا۔ ان شاءاللہ)
 
سید ذیشان

ویسے تیس لوگ بھی زیادہ ہیں لیکن سینکڑوں سے تو کم ہی ہیں۔
 
آورکزئی

محفلین
آج بلوچستان میں کرونا وائرس کا نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ بلوچستان میں آج مذید 39 افراد کے ٹیسٹ رپورٹس کے نتائج موصول ہوئے جن میں کسی ایک میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
 
فاخر رضا

محفلین
کراچی کے اسپتال آہستہ آہستہ بھر رہے ہیں. جبکہ ابھی تو آغاز بھی نہیں ہوا. لوگ بے چینی کے باعث اسپتال آجاتے ہیں.
شدید بیمار بھی شاید چھ ہوچکے ہیں.
پیر یا منگل تک صورتحال پتہ چلے گی. خدا خیر کرے
 
فرقان احمد

محفلین
میڈیا میں یہ خبر بریک ہو رہی ہے کہ انگلستان کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
Top