کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام محمد احمد بھائی آپ کو تو پتہ ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کی جیت کا ہی کہتا ہوں اس لیے بہت سے لوگ مجھے جزباتی کہتے ہیں۔ لیکن 75 فیصد سے زیادہ میری رائے درست ہی ہوتی ہے اور اس بار بھی انشاءاللہ یہی کہوں گا پاکستان میچ جیتے گا۔
میں تو شروع کے میچوں میں ہی کہہ چکا تھا کہ پاکستان اگر آسٹریلیا سے جیت جاتا ہے تو سمجھو فائنل جیت جائے گا انشاءاللہ
اور آج کا میچ بہت اہم ہے پاکستان کے لیے ویسے تو پاکستان ہار کر بھی کواٹر فائنل میں جاتا ہے لیکن جیت کر جائے گا تو دوسری ٹیموں پر پریشر ہوگا اور انشاءاللہ پاکستان کامیاب ہوگا انشاءاللہ

بہت اچھی بات ہے پاکستان کو آپ جیسے جذباتی لوگوں کی ہی ضرورت ہے، جذبات ہی فضا بناتے ہیں ۔ انشااللہ پاکستان یہ میچ بھی جیتے گا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اور ادھر بنگلہ دیش 74 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ اور 27 اوور ہوچکے ہیں بنگلہ دیش کی عوام اپنی ٹیم کو نہیں چھوڑئے گی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی آج ان کی بیٹنگ لائن نہیں چل سکی۔

اصل میں وہ شروع سے ہی تیز کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے مجھے افسوس ہوا بنگلہ دیش کے ہارنے کا میں چاہتا تھا کہ بنگہ دیش کم از کم کواٹر فائنل تک پہنچے لیکن افسوس
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عمر گل کا ایک بہت اونچا باونسر جس کو کامران اکمر بھی نا پکڑ سکے کیونکہ کامران اکمل سے بھی اونچا تھا اس طرح وائیٹ بال کے ساتھ چوکا بھی
 

محمداحمد

لائبریرین
اصل میں وہ شروع سے ہی تیز کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے مجھے افسوس ہوا بنگلہ دیش کے ہارنے کا میں چاہتا تھا کہ بنگہ دیش کم از کم کواٹر فائنل تک پہنچے لیکن افسوس

یہ بات واقعی افسوس کی ہے انہیں سنبھل کر کھیلنا چاہیے تھا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بنگلہ دیش کی ٹٰم 28 اوور میں 78 اسکور پر آؤٹ ہوچکی ہے افریکہ 206 اسکور سے میچ جیت چکا ہے اور اب گروپ بی میں افریکہ کی پوزیشن پہلی آ گئی ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عمر گل کی آخری بال پر پڑنے والے چوکے کے ساتھ آسڑیلیا کا اسکور 35 ہوگیا ہے اور ان کا ایک کھلاڑی ہی آؤٹ ہے اور نو اوور ہو چکے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شاہد آفریدی خود بولنگ کے لیے آ رہے ہیں اگر آفریدی نے یہاں وکٹ نا لی تو بعد میں پاکستان کے لیے مشکل ہوجائے گا
 
Top