کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اور اس چوکے کے ساتھ ہی انڈیا جیت گیا
اس طرح پاکستان اور انڈیا کا سمی فائنل جو کے فائنل سے بھی بڑا میچ ہوگا
میری طرف سے سب ہندوستانیوں کو مبارک ہو میچ جیتنے کی
 

عثمان

محفلین
بھارتی بیٹنگ پوری طرح فارم میں ہے۔ کیا ٹاپ آرڈر کیا مڈل آرڈر سب ہی اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔
سیمی فائنل بھارت میں ہونے کی وجہ سے بھارت کو کچھ نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔
یہ بھی واضح رہے کہ ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان بھارت سے آج تک نہیں جیت سکا۔
قصہ مختصر یہ کہ پاکستان کے لئے اگلا میچ اب بہت مشکل ہے۔ اگر مقابلہ آسٹریلیا سے ہوتا تو اتنا دباؤ نہ ہوتا۔ لیکن اب ۔۔۔ لگ پتا جائے گا۔ اپنا بلڈ پریشر اور ہتھ ہولا رکھنے کی ضرورت ہے۔ہماری دعائیں اور تمنائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یوں تو ساری باتیں پاکستان کے حق میں نہیں جاتی لیکن ایک بات پاکستان کے حق میں مکمل جاتی ہے وہ ہے ہماری دعا
یہ آج کی بات نہیں یہ تو 3 مارچ کی بات ہے جب میں نے کہا تھا کہ پاکستان کا کواٹر فائنل ویسٹ انڈیز اور سیمی فائنل انڈیا سے ہوگا اور دونوں میں انشاءاللہ پاکستان جیتے گا اور ان شاءاللہ پاکستان جیتے گا اس کے بعد فائنل مجھے امید ہے سیری لنکہ کے ساتھ آئے گا اور وہ بھی پاکستان انشاءاللہ جیتے گا
اگر پاکستان یہاں تک پہنچ کر ہار بھی جاتا ہے تو کوئی افسوس نہیں ہوگا لیکن میرا خیال ہے کھلاڑیوں کے دل مین یہ بات ضرور ہوگی کہ ہمیشہ انڈیا سے ہارتے رہے ہیں اور اس بات سے کھلاڑیوں میں ایک جزبہ پیدا ہوجائے گا اور انشاءاللہ پاکستان میچ جیت جائے گا
میں پُر امید ہوں انشاءاللہ پاکستان جیتے گا انشاءاللہ
 

شہزاد وحید

محفلین
اور اس چوکے کے ساتھ ہی انڈیا جیت گیا
اس طرح پاکستان اور انڈیا کا سمی فائنل جو کے فائنل سے بھی بڑا میچ ہوگا
میری طرف سے سب ہندوستانیوں کو مبارک ہو میچ جیتنے کی

Things to arrange on 30th March: Drip, Water, Juices, First-aid kit, Inhaler, Anxiety Pills, Plastic bags (Vomit), Tissues, Life saving injections and some thing extra for Indian supporters; Patrol, Lighter, Matchboxes, Thinner, perfume, alcohol to set fire on stadium chairs.

Wish you all the best Pakistani Eagles in Mohali, India
 

میم نون

محفلین
کیا بات ہے۔

آج تو درویش بھائی نے بھی کمنٹری کی ہے۔

میں سوچ رہا ہوں کہ 30 کو کام سے چھٹی لے لوں، ایسے مواقعے روز تو نہیں آتے ;)

لیکن سیمی فائنل کے لئیے الگ سے دھاگہ ہونا چاہئیے کہ ایسا میچ نہیں جسکی کمنٹری دوسرے تمام میچوں میں گم کر دی جائے :)
 

میم نون

محفلین
Things to arrange on 30th March: Drip, Water, Juices, First-aid kit, Inhaler, Anxiety Pills, Plastic bags (Vomit), Tissues, Life saving injections and some thing extra for Indian supporters; Patrol, Lighter, Matchboxes, Thinner, perfume, alcohol to set fire on stadium chairs.

Wish you all the best Pakistani Eagles in Mohali, India

ہا ہا ہا، کیا لطیفہ ہے :laugh:
 

میم نون

محفلین
تو پھر چلیں یہ نیک کام کمنٹرز پر ہی چھوڑتے ہیں، جو پہلے آئے وہ بازی لے جائے۔

لیکن مجھے لگتا ہے کہ خرم بھائی بازی مار لیں گے ;)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
30 تاریخ کو انشاءاللہ صبح صبح ہی دھاگہ لگا دوں گا اور ساتھ ساتھ کمنٹری بھی کریں گے اور اگر ممکن ہوا تو تصویریں بھی لگاتے جائیں گے میچ کی کیا خیال ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
انڈیا کے وقت کے مطابق 2 بج کے 30 منٹ پر شروع ہوگا پاکستان کے مطابق دو بجے اور میرے خیال میں یو اے ای میں ایک بج کے 30 منٹ پر ہوگا
پہلا سیمی فائنل افریکہ اور سیری لنکا کا ہوگا
اور دوسرا پاکستان اور انڈیا کا
پہلے سیمی فائنل میں سیری لنکا جیت جائے گی
اور دوسرے میں انشاءاللہ پاکستان جیت جائے گی
اور پھر پاکستان اور سیری لنکا کے درمیان فائنل ہوگا جو کہ پاکستان انشاءاللہ آرام سے جیت جائے گا انشاءاللہ
 

میم نون

محفلین
یعنی کہ ہمارے وقت کے حساب سے دن کے دس بجے شروع ہو گا، زبردست

انشاءاللہ آپکی دعائیں ضرور پوری ہونگی اور پاکستان فائنل جیتے گا :)

میں تو اب چلا سونے، فی امان اللہ
شب بخیر
 
Top