کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

نبیل

تکنیکی معاون
پاکستان کا انڈیا سے میچ کئی اعتبار سے اہم ہے۔ ایک تو یہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہے۔ دوسرے یہ میچ انڈیا میں ہو رہا ہے جہاں انڈیا کی ٹیم کو ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہو گا۔ تیسرے پاکستان کو ایک عجیب سے ریکارڈ کا سامنا ہے وہ یہ کہ آج تک وہ انڈیا سے ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔ لیکن جہاں پاکستان نے آسٹریلیا کے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑا ہے وہاں اس سے انڈیا کے خلاف کھیل میں بھی اچھی امید رکھی جا سکتی ہے۔ پاکستان کی حالیہ کارکردگی سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خلوص نیت کامیابی کی ضمانت بنتا ہے۔ اگر پیسے کھا کر میچ ہرانے والے کھلاڑیوں کو نکال دیا جائے تو اس سے ٹیم پر برا نہیں بلکہ طویل میعاد میں اچھا ہی اثر پڑتا ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
پاکستان انڈیا کا سیمی فائینل میچ تو فائنل میچ سے بھی زیادہ دلچپ ہو گا۔ پاکستان کو ہر حال میں ورلڈ کپ جیتنا ہے کیونکہ اس سے پاکستان کرکٹ پر اٹھی بہت سی انگلیاں ٹوٹ جائیں گی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ انڈیا کا ہوم کراوڈ ہے اس لیے جب کوئی چھکا یا چوکا لگتا ہے ہر طرف خاموشی چھا جاتی ہے لیکن جب کوئی اچھی فیلڈ یا اچھی گیند کروائی جاتی ہے اس پر بہت شور ہوتا ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس اوور میں صر ف 2 اسکور بنے ہیں اس کے ساتھ ہی آسڑیلیا کا اسکور 39 ہو چکا ہے 9 اوور میں اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت اہم میچ، انڈیا، آسٹریلیا اور پاکستان تینوں کے لئے :) اب تک آسٹریلیا مضبوط نظر آرہا ہے۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
 
Top