کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
23 اوور پر 74 سکور اور تین کھلاڑی آؤٹ میچ اس وقت مکمل پاکستان کے حق میں ہے
اس وقت وہاں رات ہورہی ہے اور شبنم پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بال گیلا ہو رہا ہے گیلا ہونے کی وجہ سے نا توبال میں شائن ہوتی ہے اور نا ہی سختی باقی رہتی ہے اس وجہ سے بال پھول جاتا ہے اور سونگ اور بریک نہیں ہوتا اس لیے کینیا اس وقت آرام سے کھیل رہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک کسی نے کچھ نہیں لکھا۔ میرے پاس کوئی بھی سائیٹ نہیں ہے جہاں اسکور دیکھ سکوں، بس اتنا سُنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے 317 اسکور بنائے تھے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی تک کسی نے کچھ نہیں لکھا۔ میرے پاس کوئی بھی سائیٹ نہیں ہے جہاں اسکور دیکھ سکوں، بس اتنا سُنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے 317 اسکور بنائے تھے۔

میں نے اوپر ساری تفصیل لکھ دی ہے اور آپ کہتے ہیں کچھ نہیں لکھا بس آخری اوور نہیں لکھے مصروف ہوگیا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
معذرت کہ میں نے اوپر دیکھا ہی نہیں تھا۔ صبح اس دھاگے کو کھولا تھا، اپنا پیغام لکھا تھا اور شام کو آ کر اسی کے آگے پھر لکھ دیا۔

خیر پاکستان کی شروعات اچھی رہی۔ مبارک ہو۔
 

ابوشامل

محفلین
پاکستان کا عالمی کپ 2011ء میں شاندار آغاز۔ 205 رنز کے بڑے مارجن سے کینیا کو ہرا دیا۔ کپتان شاہد آفریدی نے 16 رنز دےکر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں عمر اکمل کے 71 رنز کے علاوہ مصباح الحق، یونس خان اور کامران اکمل نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔ البتہ پریشان کن بات اوپنرز کا نہ چلنا ہے۔
اب پاکستان کا اصل امتحان اگلے میچ میں ہوگا جہاں وہ میزبان سری لنکا کے مدمقابل ہوگا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top