کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابوشامل

محفلین
گو کہ پاکستان میچ جیت گیا ہے لیکن اس میچ نے پاکستان کی کئی کمزوریاں ظاہر کر دی ہیں، خصوصا فیلڈنگ کے شعبے میں جس 'اعلی کارکردگی' کا مظاہرہ آج کیا ہے، اس کو اگر عالمی کپ میں ایک مرتبہ بھی دہرایا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکاکے میچ کی مکمل رپورٹ یہاں دیکھئے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج کا میچ ہوگا بڑا ٹف اور میرا خیال ہے اگر ہندوستان ٹاس جیتا تو وہ خود بیٹنگ کرے گا اور زیادہ سے زیادہ سکور کرنے کی کوشش کرے گا
 

شمشاد

لائبریرین
48 منٹ رہ گئے ہیں میچ شروع ہونے میں۔
ہمارے دفتر میں اگرچہ کرکٹ کی تمام سائیٹس پر پابندی ہے لیکن ورلڈ کپ کی وجہ سے ایک سائیٹ کھولی ہوئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس لیے کہ اسکور دیکھتے رہیں۔

آج ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ (بی گروپ) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان بنگلور میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلی ہی گیند پر شیواگ کا کیچ ڈراپ ہوا اور چوکا ہو گیا۔

ایک اوور، 8 اسکور

دوسرے اوور کی پہلی گیند پر پھر چوکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لٹل ماسٹر کی سنچری مکمل

اور یہ اس کی ورلڈ کپ کی پانچویں سنچری ہے۔

آج تک ورلڈ کپ میں کسی نے اتنی سنچریاں نہیں بنائیں۔

یہ ریکارڈ بھی لٹل ماسٹر کے پاس ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top