کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اگلے ہی اوور میں ظہیر نے دو وکٹیں لے لیں۔ اور صرف ایک اسکور دیا۔

میچ کا پانسا پلٹ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا والے اپنی غلطیوں کو دیکھ دیکھ کر پچھتا رہے ہوں گے اور یہ بھی کہ پوری ٹیم 5۔49 اوور میں کیوں آؤٹ ہوئی۔ ایک گیند نے ان کی قسمت کا فیصلہ بدل دیا۔
 

عثمان

محفلین
انڈیا والے اپنی غلطیوں کو دیکھ دیکھ کر پچھتا رہے ہوں گے

پچھتا تو میں بھی رہا ہوں کہ آخری دو اوور کیوں نہ دیکھے۔
بیٹنگ وکٹ پر 338 ایک اچھا ٹوٹل تھا جس کا دفاع اتنا مشکل نہ ہونا چاہیے تھا۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم گھاٹے میں رہی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
زبردست میچ تھا۔ میں باہر تھا لیکن میرے دوست مجھے ایس ایم ایس الرٹس بھیج رہے تھے اور میرے ساتھ کوئی دس لوگ اور تھے اور میں ان کو الرٹس پڑھ پڑھ کے سنا رہا تھا۔ سب کی خواہش تھی کہ بھارت ہار جائے۔ بہت مزہ آ رہا تھا۔ انگلینڈ نے واقعی کمال کر دکھایا۔ امید ہے پاکستان بھی کچھ ایسے کمال کر کے دکھائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھارت میچ ہارے یا جیتے کی بحث نہیں۔ ٹیم وہی جیتے گی جو اچھا کھیلے گی اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے گی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
بھارت میچ ہارے یا جیتے کی بحث نہیں۔ ٹیم وہی جیتے گی جو اچھا کھیلے گی اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے گی۔

بلکل ٹیم وہی جیتے گی جو سب سے زیادہ محنت کرے گی۔ میں تو بس وہاں چلنے والی بحث بتا رہا تھا۔ کرکٹ کے شائق ہونے کے ناتے لوگوں کو اچھا گیم دیکھنے کو تو ملا لیکن Boys Are Best Or Girls Are Best والی بحث کی طرح انڈیا پاکستان کی بحث بھی بہرحال ایسے موقعوں پر چل ہی پڑتی ہے۔ لوگ تو ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر انگلینڈ کے بیٹسمینوں کی ایسے حوصلہ افزائی کر رہے تھے جیسے وہ پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اور ساتھ ساتھ کہہ رہے تھے کہ اوئے بلے اوئے تیری شاٹ دی چکھا دے انڈیا نوں مزہ:)
 

شمشاد

لائبریرین
میچ شروع ہونے سے 8 گھنٹے پہلے شین وارن نے ٹویٹر پر کہہ دیا تھا کہ انگلینڈ اور انڈیا کا میچ tie ہو گا۔

کس نے جیتنا ہے اور کس نے ہارنا ہے، اس کے متعلق پیشگوئی تو کی جا سکتی ہے لیکن اس قسم کے میچ میں پیشگوئی کرنا کہ میچ برابر رہے گا، حیران کرنے والا بیان ہے۔

اب دیکھتے ہیں آئی سی سی والے اس بیان کو کس انداز میں لیتے ہیں۔ کیا یہ بھی میچ فکسنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ کیا انگلینڈ کے کھلاڑی اس شکنجے میں آ سکتے ہیں یا آئی سی سی کا میچ فکسنگ کا سارا زور صرف پاکستانی کھلاڑیوں پر ہی چلتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلکل ٹیم وہی جیتے گی جو سب سے زیادہ محنت کرے گی۔ میں تو بس وہاں چلنے والی بحث بتا رہا تھا۔ کرکٹ کے شائق ہونے کے ناتے لوگوں کو اچھا گیم دیکھنے کو تو ملا لیکن Boys Are Best Or Girls Are Best والی بحث کی طرح انڈیا پاکستان کی بحث بھی بہرحال ایسے موقعوں پر چل ہی پڑتی ہے۔ لوگ تو ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر انگلینڈ کے بیٹسمینوں کی ایسے حوصلہ افزائی کر رہے تھے جیسے وہ پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اور ساتھ ساتھ کہہ رہے تھے کہ اوئے بلے اوئے تیری شاٹ دی چکھا دے انڈیا نوں مزہ:)

شہزاد بھائی اردو محفل میں پاکستانی اراکین کے علاوہ ہندوستانی اراکین کی بھی خاصی تعداد ہے۔ بلکہ یہ دھاگہ ہی ایک ہندوستانی رکن نے شروع کیا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر شخص اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے پھر بھی ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہماری کسی بات سے کسی دوسرے رکن کی دلازاری نہ ہو۔

امید ہے تعاون فرمائیں گے۔
 

arifkarim

معطل
پاور پلے کے علاوہ Review کا قانون بھی نیا ہے۔ یعنی امپائر کے فیصلہ پر دونوں ٹیمیں تیسرے امپائر سے پوچھ سکتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بھارت کے نہ جیتنے کا افسوس ہوا بہت۔ 338 رنز کے ہڑے ہدف کا دفاع نہ کر پانا بھارتی بالنگ لائن کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، بہرحال حقیقت یہ ہے کہ انہی باؤلرز خصوصا ظہیر نے اک ایسے موقع پر میچ کو واپس بھارت کے حق میں پلٹایا جب انگلستان باآسانی جیت رہا تھا۔ بہت شاندار اور یادگار میچ رہا، گو کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مجھے صرف آخری اوور دیکھنے کو ملا :(
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں انڈیا کا نہ جیتنا انکی انتہائی کمزور فیلڈنگ کی بنا پر ہے، سٹراؤس کا کیچ اگر شروع میں ہربجن پکڑ لیتا تو میچ شاید بہت پہلے ختم ہو جاتا۔

پاکستان کی قسمت اچھی تھی جو دو اسٹمپ، تین کیچ اور پانچ رن آؤٹ چھوڑ کر بھی میچ جیت گئے، لیکن ایسے موقعے بار بار نہیں ملتے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top