کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جو ہوا سو ہوا۔

آج اس وقت ورلڈ کپ کے پول اے کا بارہواں میچ زمبابوے اور کینڈا کے درمیان ناگپور میں کھیلا جا رہا ہے۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ 7 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دو وکٹیں گر گئی تھیں، لیکن اس کے بعد کھلاڑی سنبھل گئے۔

اس وقت 30 اوور کا کھیل ہو چکا ہے اور انہوں نے 183 اسکور بنائے ہیں۔

Craig Ervine کا انفرادی اسکور 83 اور Tatenda Taibu کا انفرادی اسکور 94 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمبابوے کی گری ہوئی وکٹوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

کینڈا کی ٹیم میں ایک پاکستان نژاد کھلاڑی رضوان چیمہ بھی ہیں جو کہ باؤلر ہیں۔ ان کا تعلق غالباً گجرات سے ہے۔ چوتھی وکٹ انہی کے حصے میں آئی ہے۔

4۔32 اوور میں 193 اسکور۔
 

شمشاد

لائبریرین
Tatenda Taibu 98 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ صرف دو اسکور کی کمی سے اس کی سنچری مکمل نہ ہو سکی۔

6 وکٹیں کھو چکے ہیں 4۔37 اوور میں۔ مجموعی اسکور 219۔
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد بھائی اردو محفل میں پاکستانی اراکین کے علاوہ ہندوستانی اراکین کی بھی خاصی تعداد ہے۔ بلکہ یہ دھاگہ ہی ایک ہندوستانی رکن نے شروع کیا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر شخص اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے پھر بھی ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہماری کسی بات سے کسی دوسرے رکن کی دلازاری نہ ہو۔

امید ہے تعاون فرمائیں گے۔

بلکل ٹھیک کہا آپ نے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کینڈا کی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی خرم چوہان بھی پاکستانی نژاد ہیں۔ یہ بھی باؤلر ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم 48 اوور میں 282 اسکور اور 8 کھلاڑی آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمبابوے 50 اوور 298 اسکور 9 کھلاڑی آؤٹ۔

اچھا اسکور بنایا ہے۔ اب دیکھیں کہ کینڈین کیا کرتے ہیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کنڈین کھلاڑیوں کے لیے یہ سکور کافی ہے میرے خیال سے جیسے زمبابوے کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کی تھی شروع کے اوور میں اگر ایسے ہی بولنگ کی تو کنڈین کھلاڑی 150 بھی مشکل سے بنائے لیکن کنڈا کے پاس کچھ کھلاڑی ہیں جو کھیل میں دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں لیکن میرا خیال ہے جیتنا بہت مشکل ہوگا جیتنے کے لیے اوپنگ کھلاڑیوں کو اچھا کھیلنا ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
کینیڈین ٹیم میدان میں لیکن پہلے اوور میں کوئی اسکور نہیں بنایا۔ میڈآن اوور گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس طرح کھیلیں گے کینڈا والے۔

تین اوور میں ایک اسکور بھاگ کر بنایا اور ایک وائیڈ کا مل گیا۔

1 آؤٹ
2 اسکور
3 اوور
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کنڈین کے لیے جیتنا اب تو بے حد مشکل ہوگیا ہے رضوان چیمہ پر انصار کرے گی ٹیم لیکن ایک کھلاڑی کہاں تک کھیل سکتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top