کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نیوزی لینڈ والے لگتا ہے دیر سے جاگے ہیں،

عمر گل کا مہنگا اوور لیکن ایک وکٹ بھی لے لی۔

5۔45 اوور، 210 پر چھ آؤٹ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اففففففففففف آج سالگرہ تھی ٹیلر کی اور سو سکور پورا کیا انھوں نے لیکن کامران کی مہربانی سے اور اس اوور میں شعیب اختر کو 28 اسکور پڑ گے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
Taylor نے لگتا ہے کچھ نشہ کر لیا ہے جو چوکے چھکے سے کم میں بات ہی نہیں کر رہا۔

ابھی دیکھیں شعیب کی پہلی گیند پر
چوکا مار دیا،
پھر چھکا ماردیا،
پھر چھکا مار دیا،
اگلی گیند وائیڈ ہو گئی
پانچویں گیند پر پھر چوکا
پھر ایک وائیڈ گیند
اور پھر چھکا

شعیب اختر کا مہنگاترین اوور، 28 اسکور دیئے۔ اور یہی اوور پاکستانی ٹیم کو مہنگا پڑے گا۔

پچھلے پانچ اوور میں 63 اسکور دیئے ہیں۔

47 اوور، 238 پر چھ آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے پاکستانی باؤلر گھبرا گئے ہیں۔

48ویں اوور میں عبد الرحمان نے 15 اسکور دے دیئے۔

48 اوور، 253 پر چھ آؤٹ

پچھلے پانچ اوور کی اوسط 60۔14 اسکور فی اوور ہو گئی ہے۔
 

میم نون

محفلین
چھکے پہ چھکا
دے چھکا
پاکستانی کی شکست یقینی انشاللہ

او بھائی کیا بات کر رہے ہو، تم تو پاکستان کی ہار کی دعائیں مانگ رہے ہو :mad:
کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، لیکن کیا آپ صرف اس وقت ہی اپنی قومی ٹیم کا ساتھ دیتے ہو جب وہ آؤٹ پے آؤٹ کرے اور پھر چھکے پے چھکا مارے؟
یہ کہاں کی وطن پرستی ہے؟

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستارں پے جو ڈالتے ہیں کمند
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرزاق کو بلایا گیا ہے۔ اُسے بھی پہلی گیند پر چوکا پڑ گیا۔
دوسری گیند پر چھکا
تیسری گیند وائیڈ کروا دی
اس کے نتیجے میں اگلی گیند پر چھکا پڑ گیا

اس نے سوچا ہو گا کہ شعیب اور آفریدی نے اتنے اسکور دیئے ہیں، میں کیوں پیچھے رہوں۔

پھر ایک گیند وائیڈ پھینک دی۔
اس کے نتیجے میں دو اسکور اور دیئے
پانچویں گیند پر چوکا
اور اس سے اگلی گیند پر چھکا

صرف 30 اسکور دیئے۔

کہاں تو 22 اوور میں 91 اسکور تھا
اور کہاں گزشتہ 5 اوور میں 95 اسکور دے دیا۔

واہ رے کھلاڑیو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top