سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 11 (13 جولائی)

عثمان

محفلین
آپ سب اور آپ کی تعریفوں کا بہت شکریہ۔ :)
علی وقار کی وضاحت نے بہت مدد کی ورنہ ابتدائی بہت سے سوالات براعظم پر خرچ ہوگئے اور پھر گالف کے کھیل کو حالیہ سالوں میں اولمپک کے کھیلوں میں شامل کرنے پر میں اسے نظر انداز کرتا رہا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب انہوں نے کہا کہ " پانی کہیں کہیں آ جائے" تو گویا جواب ہی دے دیا ۔اوپر سے بھولپن میں کہہ بھی دیا کہ اسے اشارہ نہ سمجھا جائے ۔ ویسے کھیل ایسے ہی مثبت رہتا ہے ۔
اسی بات پر ہی تو ہم نے چلا چلا کر عثمان بھائی سے کہا کہ اشارہ چھپا ہوا ہے اس جواب میں۔
شکر ہے کہ اگلا سوال انھوں نے درست کیا اور اب جیت کی خوشی منا رہے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور کچھ دوست ٹیمیں بنانے کا کہہ رہے تھے اس کا بھی کوئی فیصلہ کیا جائے
ٹیمیں بنانے کے لئے اس طرح ہے کہ
ایک محفلین جیسے کہ زیک بھائی ٹیم اے ۔۔۔۔ ان کے ساتھ ایک نام چنا جائے گا مقابل۔جو سمجھ لیں کہ وقار بھائی ہیں ٹیم بی
ان سے پوچھ کر کسوٹی کے لئے دن اور وقت مقرر کیا جائے گا۔

اگر تو ٹیم اے نے شخصیت سوچی ہے تو ٹیم بھی اس وقت موجودہ محفلین میں سے جسے چاہے اپنے ساتھ مدعو کر سکتی ہے۔
جیتنے والی ٹیم کو پوائینٹ۔
باقی سارا سلسلہ وہی چلے گا جیسے پہلے تفصیل سے بتایا تھا۔۔ سیمی فائنل اور فائینل تک پہنچنا ہے۔
شام میں یا کل صبح دوبارہ سے اس کو دیکھ کر مراسلہ لکھ دیں گے۔

اب کرنا یہ ہے کہ جو جو محفلین کھیل رہے ہیں اور کھیلنا چاہتے ہیں ان کے نام کی لسٹ بنانی ہے۔
ہم اور روؤف بھائی اس ترتیب کو الٹ پلٹ کر دیں گے۔
پھر آپ سب سے نمبروار ایک نام پوچھا جائے گا۔ کل جو بھی موجود ہوئے کسوٹی ٹائم پر۔ ان سے نام پوچھ لیں گے۔ اور اس طرح مخالف لسٹ بھی بن جائے گی ۔
اسے قرعہ اندازی سمجھئیے یا کچھ بھی لیکن اس میں سوچ سمجھ کر کوئی نام دوسرے کے مقابل نہیں لایا جائے گا۔۔ بس اتفاقاً جونام آ گئے۔

اتنا سمجھئے ہمارے آنے تک۔۔۔ ہم آتے ہیں کچھ کھا پی کر۔
 

علی وقار

محفلین
سوال کے انتخاب کا کوئی معیار تو طے کرنا ہو گا۔ دیکھیے اگر آپ آسٹریلیا تک، اور پھر کھیل تک پہنچ گئے، اور کھیل کا نام جان لیا تو پھر اس پُول میں ٹاپ کے چند ہی کھلاڑی ہوں گے۔ اشاروں سے آپ اُن تک پہنچ سکتے ہیں۔ انتہائی غیر معروف شخصیت نہ ہو کہ جس کا وکی پیڈیا یا دیگر اہم معلوماتی ویب سائٹس پر حوالہ تک نہ ہو۔
میں تو کچھ ایسے ہی سمجھ پایا ہوں۔
دیگر احباب اپنی رائے دیجیے۔
 
Top