سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 11 (13 جولائی)

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک طرف تو ویسے ہی ایک محفلین نے ہونا ہے۔
تو باقیوں میں سے بیشتر کو سانس لینے کا موقع ملتا رہے گا۔
جیسا بتایا ویسا شروع کر کے دیکھتے ہیں۔ اگر کام نہ چلا تو بدلا جا سکتا ہے۔
کل کتنی ٹیمیں بن جائیں گی؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل کتنی ٹیمیں بن جائیں گی؟
جتنے لوگ ہوں گے۔ پھر ان میں سے زیادہ نمبر والے سیمی فائنل میں جائیں گے۔

مقصد یہ ہے کہ ہر ایک محفلین جیت یا ہار ۔۔۔
شخصیت پوچھنے والا نہیں لیکن دوسرا اپنے ساتھ کسی کو بھی مدد کے لئے بلا سکتا ہے۔
کم و بیش یہی صورت حال رہے گی تب بھی۔
لیکن سیمی فائنل کے لئے محفلین منتخب ہو جائیں گے۔

ٹھیک ؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا آسان تو نہیں ہے یہ بھی۔ بیس سوالات میں ملک، شعبہ وغیرہ کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ آج کی کسوٹی میں ان کی ہمت کو داد دیں کہ پندرہ سولہ سوالات تک تو بمشکل ملک دریافت کر پائے تھے۔ اس کے بعد چار پانچ سوالات میں شخصیت تک پہنچ گئے۔
اب تو ہمیں لگ رہا کہ ہماری پر مزاح ریٹنگ نے تھوڑا ادھر ادھر نہ کر دیا ہو۔
شکر ہے کہ جیت گئے پینل والے ورنہ زیک بھائی اور عثمان بھائی نے خبر لے ہی لینی تھی آج۔ اور کل والا غصہ بھی ہم پر ہی نکل جاتا۔
حالانکہ ہمیں پوری امید تھی کہ زیک بھائی اس طریقہ علاج کے بارے میں جانتے ہوں گے۔۔ ہمیں تو ایک کاندھے کی چوٹ کھا کر علم ہو گیا اور ان کی تو ایک پوریہ لڑی ہے "قصے ہڈیاں توڑنے کے"
کہیں نہ کہیں تو ذکر آیا ہی ہو گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہیں میری باری کل کی باری کوئی اور تو لینا نہیں چاہتا ؟ چاہے تو بتائے ۔
اگر کوئی نہیں چاہتا تو میرا کوئی ساتھی بھی تو ہو !
نہیں نہیں بھائی۔۔۔
کل کے دن کا تو ہم نے کتنے دن سے انتظار کیا ہے۔
اور آپ اکیلے تھوڑی ہیں۔
بس ٹائم بتا دیں ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں نہیں بھائی۔۔۔
کل کے دن کا تو ہم نے کتنے دن سے انتظار کیا ہے۔
اور آپ اکیلے تھوڑی ہیں۔
بس ٹائم بتا دیں ۔
پاکستان کے 6 بجے شام ۔جی ایم ٹی پلس فائیو ٹھیک ہے نہیں تو میرا دفتر سے گھر کا راستہ کچھ تسلسل میں خلل ڈالے گا۔
کیا خیال ہے ؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عاطف بھائی
زیک بھائی
راحل بھائی
فہد اشرف بھائی
عثمان بھائی
محمد شکیل خورشید بھائی
ابن توقیر بھائی
محمد وارث بھائی
علی وقار بھائی
یاسر شاہ بھائی
اور سید عمران ۔۔۔ فی الحال تو یہ نام یاد ہیں۔ اگرکوئی نام رہ گیا تو یاد کروا دیں۔
نور وجدان بھی شاید شامل ہو جائیں۔

یہ لسٹ بن جائے تو اگلا مرحلہ طے ہو کہ کون کس کے مقابل ہو گا۔
 

عثمان

محفلین
مشہور و معروف ہونا لازم ہے۔ اس کا کوئی سٹینڈرڈ لازم ہے ورنہ وہی معاملہ ہو گا کہ beauty lies in the eye of the beholder۔ اس کا آسان ترین حل تو یہی ہے کہ شخصیت پر انگریزی وکیپیڈیا پر تفصیلی مضمون موجود ہو۔
ویکی پیڈیا کی شرط ویسے تو ٹھیک ہے۔ لیکن اس پر صفحہ تو آپ کو Joe the Plumber کا بھی مل جائے گا۔ لہذا شخصیات کی فہرست ویکی پیڈیا کا بھی سب سیٹ ہونا چاہیے۔ یہیں ماڈریٹرز کی صوابدید کام آتی ہے۔
 

عثمان

محفلین
جتنے لوگ ہوں گے۔ پھر ان میں سے زیادہ نمبر والے سیمی فائنل میں جائیں گے۔

مقصد یہ ہے کہ ہر ایک محفلین جیت یا ہار ۔۔۔
شخصیت پوچھنے والا نہیں لیکن دوسرا اپنے ساتھ کسی کو بھی مدد کے لئے بلا سکتا ہے۔
کم و بیش یہی صورت حال رہے گی تب بھی۔
لیکن سیمی فائنل کے لئے محفلین منتخب ہو جائیں گے۔

ٹھیک ؟؟؟
دو تین افراد کی ٹیم تو ٹھیک ہے لیکن سیمی فائنلز وغیرہ پیچیدہ محسوس ہوتا ہے۔ جو زیادہ جیتے بھلے اسے بادشاہ قرار دے دیں۔ دراصل اس کھیل میں دلچسپی کی اصل وجہ اس کا علمی کوئز ہونا ہے۔ ہار جیت تو ثانوی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دو تین افراد کی ٹیم تو ٹھیک ہے لیکن سیمی فائنلز وغیرہ پیچیدہ محسوس ہوتا ہے۔ جو زیادہ جیتے بھلے اسے بادشاہ قرار دے دیں۔ دراصل اس کھیل میں دلچسپی کی اصل وجہ اس کا علمی کوئز ہونا ہے۔ ہار جیت تو ثانوی ہے۔

اچھا نا عثمان بھائی۔۔۔ شروع تو کرتے ہیں۔
جیسے ہی پیچیدہ محسوس ہوا۔۔۔ واپس اسی پہ آ جائیں گے۔
ٹھیک؟
گیم ایسی ہی رہے گی جیسی اب ہے۔ :LOL:

اچھا پہلی پانچ کسوٹیاں ایسے کھیل کر دیکھتے ہیں جیسے ہم نے لکھا۔۔۔ اگر نہ پسند آئے تو واپس یہیں اسی پرانے طریقے پر۔

"ہاں" بول دی نا عثمان بھائی :ROFLMAO:
 

زیک

مسافر
ویکی پیڈیا کی شرط ویسے تو ٹھیک ہے۔ لیکن اس پر صفحہ تو آپ کو Joe the Plumber کا بھی مل جائے گا۔ لہذا شخصیات کی فہرست ویکی پیڈیا کا بھی سب سیٹ ہونا چاہیے۔ یہیں ماڈریٹرز کی صوابدید کام آتی ہے۔
بالکل درست۔ ماڈریٹر کا رول یہاں اہم ہے۔ کل ہی مثال دی تھی کہ میری کانگریس وومن لوسی میکبیتھ مقامی طور پر مشہور سہی اور وکیپیڈیا پر بھی ہے لیکن وہ بوجھنے کے لئے صحیح شخصیت نہیں۔
 
میرا مشورہ ہے کہ بس گائیڈ لائن ہی دی جائے کہ شہرت کا معیار کیسا ہونا چاہیے، شرط عائد نہ کی جائے ... اس کے بعد بھی کوئی یوسی کونسلر وارڈ 34 ٹائپ شخصیت پوچھنا چاہے تو پوچھ لے ... پینل کو بھی بغیر گوگل بازی اور ہچکچاہٹ شکست تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہیے ... قارئین خود ہی فیصلہ کر لیں گے کہ ایسی صورت میں سوال پوچھنے والے کی جیت کتنی لیجٹمٹ ہے!
اگر کھیل کو اس کی روح کے مطابق کھیلنا ہے تو اصل پروگرام والا ماحول بنانا ہوگا ... وگرنہ یہ صرف انٹلیکچوئل برتری ثابت کرنے کا مقابلہ بن کر رہ جائے گا.
 

علی وقار

محفلین
اس میں ذہانت عمومی کا بھی دخل ہے۔ ماڈریٹر کا کردار نہایت اہم ہے۔ اگر ماڈریٹر کسی شخصیت کو رد کر دے تو پھر اس سوال کے پوچھے جانے کی نوبت ہی نہیں آنی چاہیے۔
 

زیک

مسافر
حالانکہ ہمیں پوری امید تھی کہ زیک بھائی اس طریقہ علاج کے بارے میں جانتے ہوں گے۔۔ ہمیں تو ایک کاندھے کی چوٹ کھا کر علم ہو گیا اور ان کی تو ایک پوریہ لڑی ہے "قصے ہڈیاں توڑنے کے"
کہیں نہ کہیں تو ذکر آیا ہی ہو گا۔
کبھی ضرورت ہی نہ پڑی۔ ڈاکٹر اور فزیوتھراپی (ایک آدھ بار) کافی رہے۔
 

زیک

مسافر
ٹیمیں بنانے کے لئے اس طرح ہے کہ
ایک محفلین جیسے کہ زیک بھائی ٹیم اے ۔۔۔۔ ان کے ساتھ ایک نام چنا جائے گا مقابل۔جو سمجھ لیں کہ وقار بھائی ہیں ٹیم بی
ان سے پوچھ کر کسوٹی کے لئے دن اور وقت مقرر کیا جائے گا۔

اگر تو ٹیم اے نے شخصیت سوچی ہے تو ٹیم بھی اس وقت موجودہ محفلین میں سے جسے چاہے اپنے ساتھ مدعو کر سکتی ہے۔
جیتنے والی ٹیم کو پوائینٹ۔
باقی سارا سلسلہ وہی چلے گا جیسے پہلے تفصیل سے بتایا تھا۔۔ سیمی فائنل اور فائینل تک پہنچنا ہے۔
شام میں یا کل صبح دوبارہ سے اس کو دیکھ کر مراسلہ لکھ دیں گے۔

اب کرنا یہ ہے کہ جو جو محفلین کھیل رہے ہیں اور کھیلنا چاہتے ہیں ان کے نام کی لسٹ بنانی ہے۔
ہم اور روؤف بھائی اس ترتیب کو الٹ پلٹ کر دیں گے۔
پھر آپ سب سے نمبروار ایک نام پوچھا جائے گا۔ کل جو بھی موجود ہوئے کسوٹی ٹائم پر۔ ان سے نام پوچھ لیں گے۔ اور اس طرح مخالف لسٹ بھی بن جائے گی ۔
اسے قرعہ اندازی سمجھئیے یا کچھ بھی لیکن اس میں سوچ سمجھ کر کوئی نام دوسرے کے مقابل نہیں لایا جائے گا۔۔ بس اتفاقاً جونام آ گئے۔

اتنا سمجھئے ہمارے آنے تک۔۔۔ ہم آتے ہیں کچھ کھا پی کر۔
کیا کل اس طرح ہو رہا ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جمعرات کو صرف کسوٹی کی چھٹی۔۔۔ محفل کی نہیں۔ وقت مقررہ پہ حاضر ہونا لازم ہے۔ اور کچھ نہیں تو یسو پنجو کھیلیں گے ۔ اب یہ کہے کوئی کہ پتہ نہیں یہ کیا بلا ہے۔ ہمیں معلوم ہے تو آپ سب کو بھی تو معلوم ہو گا نا
 
آخری تدوین:
Top