سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 7 (9 جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مذاق تھا۔ آپ نے تو اسے ہی کسوٹی پر رکھ دیا۔
لیکن کل مرغ پلاؤ والی بات تو مذاق نہ تھی عثمان بھائی۔

آج کل ہمارے ستارے گردش میں آئے لگتے ہیں سب کے ہاتھوں۔
آپ کو معلوم نا کہ اس دن لڑی میں بھی ہم نے بریانی پہ پلاؤ کو ترجیح دی۔ کل آپ کے مرغ پلاؤ کا ذکر۔۔ وہ بھی مزے کا۔
اس وقت تو کوئی خیال نہ کیا۔
پھر فجر سے پہلے مرغ پلاؤ بنایا۔۔ دم لگایا۔ نماز کے بعد کھایا۔ آئیندہ کبھی پلاؤ کا ذکر کرنا ہوا تو ہمارے ٹائم کے مطابق دن میں کیجئیے گا ۔
 

علی وقار

محفلین
ارے !!! پتہ نہیں کیسے ہو گیا تھا بھائی ۔ دل سے معافی چاہتا ہوں ۔
بات چیت میں ایسی بات ہو ہی جاتی ہے۔ شاید میں نے بھی ایک دو اوٹ پٹانگ باتیں کہہ دی ہوں گی۔ اللہ معاف کر دے۔ ویسے آپ نے ایسا کیا کر دیا؟ مجھے تو یقین نہیں آتا کہ آپ بھی کسی کی دل آزاری کر سکتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سنجیدہ نوٹ پر عرض ہے کہ آپ ایسی شخصیت سامنے لائیں کہ پینل کو شبہ بھی نہ گزرے۔ آپ مفتی اعظم کو میدان میں لے آئے۔ یہ واحد کسوٹی رہی جس میں صرف ایک سوال کا جواب 'نہیں' میں آیا۔
ہمیں تو لگ رہا ہے کہ آج سید عمران محترم نے پینل والوں کا بہت خیال رکھا ہے اور اپنی ازلی سادگی اور فرمانبرداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر بات کا جواب "جی" میں دیا سوا ایک "نہیں " کے۔
لیکن سنبھل کر رہئیے گا اگلی بار۔ مقابلہ سخت ہونے کی امید ہے۔

آج کی کسوٹی ختم۔
کل وقار بھائی آپ کے ذمہ شخصیت۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بات چیت میں ایسی بات ہو ہی جاتی ہے۔ شاید میں نے بھی ایک دو اوٹ پٹانگ باتیں کہہ دی ہوں گی۔ اللہ معاف کر دے۔ ویسے آپ نے ایسا کیا کر دیا؟ مجھے تو یقین نہیں آتا کہ آپ بھی کسی کی دل آزاری کر سکتے ہیں۔
مجھ سے نا پسندیدہ والا تھمب ڈاؤن کلک ہو گیا تھا ۔ پتہ نہیں کیسے میں خود حیران ہوا ۔ خیر راحل بھائی تو اپنے انتہائی قریبی اور دلدار دوست ہیں ۔
 
Top