"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا اس طرح بھی بہتر رہے گا کہ بوجھنے والے کچھ لوگ ایک ہی وقت میں اکیلے اکیلے کھیلیں۔
اور پوچھنے والوں کا ایک پینل بنایا جائے؟
سب بوجھنے والوںسے ایک ہی شخصیت پوچھی جائے۔
اور جواب بوجھتے ہی ایک کسوٹی ختم ہو جائے۔
 
کافی کنفیوژن رہے گی۔ اور انتظام کرنا بھی مشکل ہو گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ تو سمجھ آ گئی کہ جس کا جواب پینل نہ بوجھ پایا وہ انعام کا حقدار۔
اور پینل والے بوجھ لینے کی صورت میں کس چیز کے حقدار ٹہرائے جائیں گے؟
یقیناً پھر تو جیت بوجھنے والوں کی ہوئی ناں
سیدھی سی بات ہے کہ جیسے دو ٹیموں کا میچ ہو رہا ہے اس میں سے جس نے ہدف پورا کیا وہ جیتا دوسرا ہارا
 
علی وقار

محفلین
میری رائے
بوجھنے والوں کا ایک پینل بنا دیا جائے، جس میں 3، 4 صاحبِ علم حضرات شامل ہوں۔ باقی سب کھیلنے والے باری باری کوئی شخصیت سوچیں گے، اور پینل بوجھے گا۔
جس کی شخصیت پینل نہ بوجھ پایا، وہ انعام کا حقدار ہو۔
یہی کسوٹی کھیل کی اصل سکیم بھی ہے۔

میری نظر میں وارث بھائی، خلیل بھائی، عاطف بھائی، عبد القیوم چودھری صاحب، یاسر بھائی ایک اچھا پینل ہو گا۔ اگر یہ احباب وقت دے سکیں۔ :)

ایک اور شرط یہ ہونی چاہیے، کہ شخصیت سوچنے والے کو شخصیت کے بارے میں مکمل معلومات بھی ہونی چاہئیں۔ یہ نہ ہو کہ سوالات کا جواب پتا نہیں آ رہا ہو۔ :)

یہ میری رائے ہے، متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں۔ :)
یہ زیادہ بہتر تجویز ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تابش بھائی کی تجاویز پڑھیں آپ نے؟
جی ہاں، ویسے تو یہ کھیل ماہِ تاسیس کے لیے مختص کیا ہوا ہے اب ایسا کرتے ہیں کہ ابھی تک جو خاکہ تیار ہوا ہے اس کے مطابق "بوجھو تو جانیں" میں تجرباتی طور پر کھیل شروع کر لیتے ہیں کھیل میں جو نقائص ہوں گے اس کا بھی پتہ چل جائے گا اور پھر اس میں جو کم یا زیادہ کرنا ہو گا وہ آسانی سے ہو جائے گا
 
جی بھائی ہم بھی یہی سوچ رہے تھے کہ اپ متفق ہوں تو ایسا کر لیتے ہیں۔
آپ بوجھو تو جانیں میں شروع کرنا چاہیں گے یا تجرباتی کسوٹی کے نام سے الگ لڑی شروع کر لیجئے۔
 
تجرباتی کسوٹی شروع کرنی ہے تو میرے ذہن میں ایک شخصیت موجود ہیں، ذرا اُن کو بُوجھ کر دکھائیں بیس سوالات میں۔
 
Top