"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہاں کیا چل رہا ہے؟
آپ کی راہ دیکھ رہے تھے فہیم بھائی۔
کسوٹی اور کچھ گیمز کھیلنی ہیں محفل کی سالگرہ کے موقع پر۔ بس انھی کو کھیلنے اور کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں مل جل کر۔
ہمارے سگنیچر میں جو تجرباتی کھچڑی ہے وہاں جا کر اپنے حصے کے دال چاول ڈال دیجئیے۔
 
تاخیر سے یہاں پہنچا،
ایک تجویز ہے کسوٹی کے بارے میں
جو شروع کے سوال ہوتے ہیں جیسے زندہ یاوفات شدہ، مرد یا عورت، ملک کا تعین، اور وجہ شہرت، ان میں عموماََ آٹھ سے دس سوال استعمال ہوجاتے ہیں، تو یہ معلومات شخصیت پوچھنے والا پہلے ہی بتا دے جیسے شخصیت یوں پوچھی جائے۔
ایک پاکستانی زندہ مرد جو کھیل کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے
اور بوجھنے والے سوالوں کی تعداد بیس سے کم کر کے دس یا بارہ تک محدود کر دی جائے
اس سے شروع کے سوالوں کی تکرار کم ہو جائے گی اور دلچسپی برقرار رہے گی
جن حضرات نے ستر کی دہائی میں کسوٹی دیکھی ہو گی انہیں اندازہ ہوگا کہ اصل پروگرام میں یہ شروع کے سوال عبید اللہ بیگ صاحب بڑی سرعت سے یکے بعد دیگرے کر کے اکثر اپنی سوچ کا ارتکاز اوپر لکھے گئے فقرے کے انداز میں بول کر کیا کرتے تھے۔
 
نہیں نہیں شکیل بھائی ۔۔۔ ایسے تو سارا مزہ ہی جاتا رہے گا ۔۔۔ انہیں سوالات سے تو ماحول بنتا ہے ۔۔۔ :)
 
جی آمنے سامنے بیٹھ کر تو ایسے ہی لطف آتا ہے، البتہ میں آن لائین گروپ کے حوالے سے سوچ رہا تھا آسانی کی خاطر، باقی جو جمہور کی اور ناظمین کی رائے
 
محمد عبدالرؤوف

شکیل بھائی اصل بنیاد تو شروع کے سوالات سے بنتی ہے کہ کس شخصیت کا گھیرا تنگ کیا جائے، اگر وہ بتا دیئے جائیں تو کھیل کا مزا چلا جائے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تاخیر سے یہاں پہنچا،
ایک تجویز ہے کسوٹی کے بارے میں
جو شروع کے سوال ہوتے ہیں جیسے زندہ یاوفات شدہ، مرد یا عورت، ملک کا تعین، اور وجہ شہرت، ان میں عموماََ آٹھ سے دس سوال استعمال ہوجاتے ہیں، تو یہ معلومات شخصیت پوچھنے والا پہلے ہی بتا دے جیسے شخصیت یوں پوچھی جائے۔
ایک پاکستانی زندہ مرد جو کھیل کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے
اور بوجھنے والے سوالوں کی تعداد بیس سے کم کر کے دس یا بارہ تک محدود کر دی جائے
اس سے شروع کے سوالوں کی تکرار کم ہو جائے گی اور دلچسپی برقرار رہے گی
جن حضرات نے ستر کی دہائی میں کسوٹی دیکھی ہو گی انہیں اندازہ ہوگا کہ اصل پروگرام میں یہ شروع کے سوال عبید اللہ بیگ صاحب بڑی سرعت سے یکے بعد دیگرے کر کے اکثر اپنی سوچ کا ارتکاز اوپر لکھے گئے فقرے کے انداز میں بول کر کیا کرتے تھے۔
شروع کے سوالوں کی تکرار زیادہ مزے کی ہوتی ہے اور زیادہ سر کھپائی بھی انھی پہ ہوتی ہے۔
اسی طرح شروع کر کے دیکھتے ہیں اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شروع کے سوالوں کی تکرار زیادہ مزے کی ہوتی ہے اور زیادہ سر کھپائی بھی انھی پہ ہوتی ہے۔
اسی طرح شروع کر کے دیکھتے ہیں اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
کوئی ایک وقت مقرر کر لیا جائے تاکہ ہر خواہشمند کی شمولیت یقینی ہو سکے، جیسا کہ شام کے وقت تقریباً ممبر وقت نکال سکتے ہیں، اگر پاکستان کے وقت کے مطابق آٹھ یا نو بجے کا وقت مقرر کر لیا جائے تو کیسا رہے گا؟
 
بات کچھ یہاں تک پہنچی ہے کہ
پینل میں عاطف بھائی اور راحل بھائی شامل ہیں۔ خلیل بھائی کے جواب کا انتظار ہے ۔محترم الف عین ، خالد بھائی اور تابش بھائی سے بھی پینل میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔
دیکھئیے کیا جواب آئے۔
عرفان سعید بھائی ؟
کھیلنے والوں میں یاسر شاہ۔ علی وقار۔ فہد اشرف۔ عظیم۔ مقبول۔ عدنان ۔ محمد شکیل خورشید۔ محمد عدنان اکبری نقیبی۔ ریحان احمد ریحان۔ میم الف۔ امین شارق۔ نیرنگ خیال۔ محمد احمد بھائی ، فہیم بھائی ہیں۔ اگر کوئی رہ گئے ہیں تو یاد کروائیے۔

صابرہ امین۔ جاسمن۔ فرحت کیانی۔ وجی ۔ ارشد چوہدری کے جواب کا انتظار ہے۔ کوئی رہ گئے ہوں تو پوچھئیے۔

کھیلنے کا ٹائم پاکستان ٹائم کے مطابق صبح نو سے شام نو تک ہے۔ پینل میں کم سے کم پانچ ممبران ہوں تو ٹھیک ۔ تا کہ کوئی نا کوئی موجود رہے۔
اب صورتِ حال یہ ہے کہ
1۔کیا دو دو ممبران مل کر ایک سوچی ہوئی شخصیت کے بارے کھیلیں تا کہ دونوں میں سے ایک تو موجود ہوا کرے؟

2۔ صبح نو سے شام نو کا ٹائم مناسب ہے یا تبدیلی کرنی ہے؟

3۔ اگر دو لوگ مل کر ایک شخصیت کے بارے کھیل رہے ہیں تو ان دونوں کا آپس میں رابطہ رہے اور ایک کی غیر موجودگی میں دوسرا اس کی جگہ جواب کے غلط یا درست ہونے کی تصدیق کر سکے۔

4۔ پینل کے ممبران بھی باہمی مشورہ سے ہی سوال پوچھا کریں تا کہ ایک ہی سوال دہرایا نہ جائے۔

5۔ سوال 20 ہوں گے۔

6۔ شخصیت ؟ شخصیت کسی بھی فیلڈ کی ہو سکتی ہے یا محض ادبی؟ (اس بارے رائے درکار ہے)

جیسے ہی یہ سب باتیں فائینل ہو جاتی ہیں۔ گیم شروع کر لیتے ہیں ایک نئی لڑی میں۔

اور اس لڑی میں صرف کسوٹی پینل اور دوسرے گروپ کے دو ممبران ہی جواب دیں گے۔ باقی تبصرہ یا بات چیت اس سے متعلقہ الگ لڑی میں ہو گی۔
البتہ سوالات اور حالات کی اپ ڈیٹس جیسے کہ تجرباتی لڑی میں ہوتی رہی، وہ کام آپ کریں یا ہم۔ گیم والی لڑی میں ہو گا۔
 
آخری تدوین:
Top