علی وقار
محفلین
کم از کم میں شکیل بھائی کی تجویز سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔تاخیر سے یہاں پہنچا،
ایک تجویز ہے کسوٹی کے بارے میں
جو شروع کے سوال ہوتے ہیں جیسے زندہ یاوفات شدہ، مرد یا عورت، ملک کا تعین، اور وجہ شہرت، ان میں عموماََ آٹھ سے دس سوال استعمال ہوجاتے ہیں، تو یہ معلومات شخصیت پوچھنے والا پہلے ہی بتا دے جیسے شخصیت یوں پوچھی جائے۔
ایک پاکستانی زندہ مرد جو کھیل کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے
اور بوجھنے والے سوالوں کی تعداد بیس سے کم کر کے دس یا بارہ تک محدود کر دی جائے
اس سے شروع کے سوالوں کی تکرار کم ہو جائے گی اور دلچسپی برقرار رہے گی
جن حضرات نے ستر کی دہائی میں کسوٹی دیکھی ہو گی انہیں اندازہ ہوگا کہ اصل پروگرام میں یہ شروع کے سوال عبید اللہ بیگ صاحب بڑی سرعت سے یکے بعد دیگرے کر کے اکثر اپنی سوچ کا ارتکاز اوپر لکھے گئے فقرے کے انداز میں بول کر کیا کرتے تھے۔