کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھیئے۔

ابوشامل

محفلین
وجی آپ کو کس نے کہا کہ فوٹوشاپ میں اردو نہیں لکھی جا سکتی۔ فوٹو شاپ دائیں سے بائیں جانب لکھی جانے والی زبانوں (عبرانی، عربی، فارسی اور اردو وغیرہ) کے لیے خاص مڈل ایسٹرن ورژن جاری کرتا ہے جو عام مارکیٹ میں دستیاب ہے یا آپ چاہیں تو Adobe Photoshop CS Middle Eastern Version لکھ کر انٹرنیٹ پر تلاش بھی کر سکتے ہیں۔ اس میں اردو بالکل اسی طرح لکھی جا سکتی ہے جس طرح مائیکروسافٹ ورڈ یا دیگر سافٹ ویئرز پر لکھی جاتی ہے۔
 

سروش

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے اور آپ کا ٹیوٹوریل بہت فائدہ مند ہے۔ بہت شکریہ ۔ اردو کی خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
 

رابطہ

محفلین
ونڈوز ٢٠٠٠ میں دو فائلوں سے اردو کی تنصیب ممکن ہے ۔لیکن جب ہم ونڈوز ایکس پی سے اردو کی تنصیب کرتے ہیں تو ونڈوز کی سی ڈی ڈالنی پڑتی ہے۔ اور خدمتگار نظام اس سے رجسٹری کو بھی اپڈیٹ کرتا ہے اور متعلقہ فائلیں بھی اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ لیکن اس کیلئے استعمال کنندہ کو خود ہی تکلیف کرنی پڑتی ہے۔ جو وہ اکثر نہیں کرتا۔

اگر یہ پتہ چل جائے کہ ونڈوز ایکس پی کونسی فائلیں کس جگہ پر محفوظ کرتی ہے اور رجسٹری میں کیا اپڈیٹ کرتی ہے۔ اور اس کا ایک انسٹالر بنا دیا جائے کہ استعمال کنندہ اس کو کلک کرے تو انسٹالر خودبخود اس کے سسٹم پر اردو کی تنصیب ممکن کر دے تو میرا خیال ہے کہ اس سے اردو خواں طبقہ کیلئے بیحد آسانی پیدا ہوجائے گی۔

امید ہے سافٹویئر کے دیو اسطرف توجہ دیں گے۔ میں نے کچھ اور فورمز پر بھی اسطرح کی گزارش کی تھی مگر بے سود رہی۔۔۔۔

جی با لکل اردو کے کسی مہربان کو یہ مہربانی اردو اور اردو کے متوالوں پر ضرور کرنی چاہیئے۔ ہم بھی منتظر ہیں کہ کون یہ کاوش کرتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
آپ مندرجہ ذیل چار لائنیں نوٹ پیڈ میں لکھ کر اسےunattend.txtکے نام سےc ڈرائیوپرایك فائل بنا لیں
کوڈ:
[RegionalSettings]
LanguageGroup="1","13"
SystemLocale="0409"
UserLocale="0409"
InputLocale="0409:00000409","0420:a0050420","0420:00000401"
بعد میںstart اورrun پر جائیں اور مندرجہ ذیل کمانڈ لکھ کر چلا دیں۔

کوڈ:
Rundll32 shell32,Control_RunDLL intl.cpl,,/f:"c:\unattend.txt"

یاد رہے کہ ونڈوز کی سی ڈی بھی سی ڈی ڈرائیو میں ڈالیں۔
بعد میں محفل سے "اُردو دوست "ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
 

فخرنوید

محفلین
انشاللہ اس کے بعد آپ کے سسٹم کو افاقہ ہو گا اور وہ اردو اُگلنا شروع کر دے گا

یا سسٹم چلنے کے قابل نہیں رہے گا

آپ کی چوائس آپ کا امتحان
 

گرائیں

محفلین
اس کو کسی نے اپڈیٹ ہی نہیں کیا۔ میرے پاس بھی نئے ورژن میں نہیں چل رہا۔
غالباً کے بالکل پاس ایک چیک باکس کو کلک کر نا پڑتا ہے تبھی یہ میرے ورژن کے لئے ظاہر ہوتا ہے، مگر پھر بھی میں نے تاءمل کیا ۔ پتہ نہیں کیوں؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں اپنے آفس سسٹم پر اردو انسٹال کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن جب میں ریجنل لینگوئجز میں سپلیمنٹ لینگوئج سپورٹ کے نیچے والے باکس کو چیک کرتی ہوں تو اپلائی یا اوکے کرنے کے بعد وہ خودبخود اَن چیک ہو جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
 
میں اپنے آفس سسٹم پر اردو انسٹال کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن جب میں ریجنل لینگوئجز میں سپلیمنٹ لینگوئج سپورٹ کے نیچے والے باکس کو چیک کرتی ہوں تو اپلائی یا اوکے کرنے کے بعد وہ خودبخود اَن چیک ہو جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ایسے آدھے ادھورے مسائل کا جواب دینا کسی کے لئے بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ آپ آپریٹنگ سسٹم وغیرہ کی تفصیلات تو بتا دیں۔
 
میں اپنے آفس سسٹم پر اردو انسٹال کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن جب میں ریجنل لینگوئجز میں سپلیمنٹ لینگوئج سپورٹ کے نیچے والے باکس کو چیک کرتی ہوں تو اپلائی یا اوکے کرنے کے بعد وہ خودبخود اَن چیک ہو جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ایکس پی کو ری اسٹارٹ کرکے دوبارہ کوشش کریں۔
 
Top