ابوشامل
محفلین
وجی آپ کو کس نے کہا کہ فوٹوشاپ میں اردو نہیں لکھی جا سکتی۔ فوٹو شاپ دائیں سے بائیں جانب لکھی جانے والی زبانوں (عبرانی، عربی، فارسی اور اردو وغیرہ) کے لیے خاص مڈل ایسٹرن ورژن جاری کرتا ہے جو عام مارکیٹ میں دستیاب ہے یا آپ چاہیں تو Adobe Photoshop CS Middle Eastern Version لکھ کر انٹرنیٹ پر تلاش بھی کر سکتے ہیں۔ اس میں اردو بالکل اسی طرح لکھی جا سکتی ہے جس طرح مائیکروسافٹ ورڈ یا دیگر سافٹ ویئرز پر لکھی جاتی ہے۔