اب تو نا فونٹس کے انسٹال کا مسئلہ اور نا ہی اردو کی بورڈ کے ڈھونڈنے کا جنجال۔نا ہی ونڈوز سی ڈی کے مسئلے۔ بس
صرف ایک سافٹ وئیر انسٹال کرو اور بس next, next کرتے جاؤ۔اردو فونٹس(جمیل نوری نستعلیق، کرلپ ،نسخ ایشیاء ٹائپ) بھی خود بخود انسٹال ہونگے اور اردو فونیٹک کی بورڈ بھی۔ناہی فونٹس فولڈر کھولنے کی ضرورت ہے اور نا ہی ونڈوز سی ڈی استعمال کرنے کی، اور نا ہی سسٹم سیٹنگ کرنے کی، بلکہ یہ سب خود بخود ہوجاتے ہیں۔
اور یہ آپ ونڈوز ایکس پی، سیون سب میں کرسکتے ہیں۔
سافٹوئیر کا نام ہے
پاک اردو انسٹالر
پاک اردو انسٹالر کی مدد سے آپ انٹر نیٹ اور کمیوٹر کے ہر اس جگہ میں اردو لکھ سکتے ہیں ،جہاں انگریزی لکھی جا سکتی ہے۔نیز اگر وہاں فونٹس سیٹینگ ہوں تو آپ یاہو مسنجر وغیرہ میں بھی نستعلیق فونٹ کے ساتھ اردو لکھ سکتے ہیں۔ بس صرف اس سافٹ وئیر کے فونٹس سیٹنگ میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ منتخب کیجئے ۔
نیز آپ سوشل میڈیا (فیس بک ،گوگل پلس، ٹوئیٹر) میں بھی اب آپ آسانی سے نستعلیق فونٹ میں اردو لکھ سکتے ہیں اور پڑھ بھی سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا میں نستعلیق فونٹ میں اردو لکھنے پڑھنے کیلئے ذیل کے لنک پر کلک کیجئے۔
سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو