تعارف کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے

زینب

محفلین
ہایئں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان میں تو قائد ڈے کی چھٹی پکی ہوتی ہے 100%پھر اپ کس آفس چلے آج۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب ہم پکے اور سچے پاکستانی ہیں ۔
اس لے کام کام اور بس کام پر یقین رکھتے ہیں۔
پرائیوٹ ادارے کا ملازم اور کیا کر سکتا ہے۔
اس لئے مجبوری ہے جانا پڑتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب میں صرف عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹی ہوتی ہے۔

سعودی عرب کا قومی دن 23 ستمبر ہے۔ پہلے اس کی بھی چھٹی نہیں ہوتی تھی، جب سے موجودہ بادشاہ عبد اللہ برسرِاقتدار آئے ہیں، تب سے 23 ستمبر کو تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر چھٹی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں پورا سال کسی بھی تہوار کی سرکاری یا غیر سرکاری دفاتر میں چھٹی نہیں ہوتی۔
 

زینب

محفلین
ہمیں تو چھوٹی بڑی عید کے علاوہ،۔۔۔۔ایک چھٹی پہلی جنوری کی ،ایک شب معراج کی،اور 2 چھٹیاں نیشنل ڈے کی یعنی 2اور 3 دسمبر کو ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ارے ایک چھٹی میں بھول گئی پہلی جنوری کی طرح یہاں پہلی محرم کی بھی چھٹی ہوتی ہے پاکستان کی طرح 9/10 محرم کو نہیں ہوتی بس پہلی محرم کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
اب تو پاکستان میں حالات خراب ہیں اور چھٹیاں ہی چھٹیاں ہیں

آپ لوگوں کو حالات حاضرہ سے اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے
سانحہ راولپنڈی کی ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں ۔ جس میں
تقریبا تیس لوگ جان سے ہاتھ دھو(انا للہ و انا الیہ راجعون) بیٹھے اور ہمارے ملک کی عوام کی عظیم لیڈر نے شہادت پائی۔(انا للہ و انا الیہ راجعون)

ویڈیوز​
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھنے میں آیا ہے کہ سندھ میں جانی نقصان کے علاوہ بہت ہی زیادہ مالی نقصان ہوا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
نہ جانے لوگ کیوں بھول جاتے ہیں۔ کہ وہ سرکاری املاک جلا کر اپنے ہی خون پسینے کی کمائی میں سے ادا شدہ ٹیکسز سے بنی سرکاری عمارات اور دوسری املاک کو جلا کر لوٹ کر اپنے دل کو سکون دیتے ہیں۔

غیر سرکاری رضا کار تنظیموں جیسا کہ ایدھی اور چھیپا کی گاڑیاں اور سنٹرز تک جلا دیئے ہیں۔

اگر وہ اس صدمے سے اتنے ہی حواس کھو بیٹھے ہیں تو وہ اپنے گھر کی تو کوئی ایک کھڑکی بھی نہیں توڑتے ۔ انہیں بس دوسروں کی املاک نظر آتی ہیں۔

اے اللہ!
ہماری قوم اس وقت اتحادو یگانگت کو کھو رہی ہے۔ اس وقت اسے ایک اچھے اور ہوش مند قیادت کی ضرورت ہے۔ اللہ ہماری قوم پر رحم فرما ۔ آمین
 

زینب

محفلین
یہ سال تو جاتے جاتے بھی اپنے رنگ دکھا گیا۔۔۔۔۔۔۔حقیقت میں 2007 بہت ہی برا سال رہا پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کرے انے والا سال مبارک ہو ہمارے ملک کے لیے اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
سال سبھی اچھے ہوتے ہیں ۔ یہ ہمارے اپنے اعمال ہوتے ہیں جو اچھے یا برے ہوتے ہیں ۔

اے اللہ! ہمارے تجھ سے یہی دعا ہے امت مسلمہ کو ایک نیک اور صالح قیادت عطا فرما۔ ہمیں اس آزمائش کی گھڑی میں کا میاب فرما۔ اے اللہ ہم تیرے گنہگار بندے ہیں ۔ ہمیں ان مشکل اوقات سے نکال دے۔ ہمیں اپنی رحمت میں لے لے ۔ اور ملک پاکستان کو مزید خلفشار سے بچا لے آمین
 

زینب

محفلین
بلکل صیح۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔۔۔۔"اے انسان تجھ پر انے والی مصیبتیں تعرے ہی اعمال کا نتیجہ ہیں"۔۔۔۔۔۔۔لیکن ہم اس پر غور نہیں کرتے ۔۔بس واویلا کرتے رہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو یہیں ہوں، البتہ آپ کافی دنوں سے گُم ہیں۔

کہیے آپ کی طرف اب کیسے حالات ہیں؟
 
Top