کس کس نے جن پری بھوت چڑیل کو دیکھا

ایم اے راجا

محفلین
ویسے تو دوسروں کی زبانی میں نے بھی اور آپ نے بھی بہت سے ایسے واقعات سنے ہونگے لیکن میں ایسے واقعات پر بہت ہی کم یقین کرتا تھا، لیکن جو واقعہ میں آج بیان کرنے جارہا ہوں وہ میرے ساتھ پیش آیا اور اس واقعہ کے تسلسل میں اور بھی واقعات پیش آئے، جن تو موجود ہیں اور ایک مخلوق ہیں مگر انسے بہت سارے قصے کہا نیاں جوڑ دی گئی ہیں، مگر یہ بھی درست ہیکہ یہ بھی انسانوں کی طرح ہوتے ہیں کچھ شرارتی اور کچھ بہت سیدھے، میں اس واقعہ کے مقامات کا نام خفیہ رکھوں گا۔
12 اکتوبر 2007 سے میری پوسٹنگ ایک دوسرے ضلع میں ہے اور میرے گھر سے وہاں کا فاصلہ 78 کلومیٹر ہے مگر سڑک زیادہ اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ سے پونے دو گھنٹے کی ڈرائیو بن جاتی ہے، میرے ایک دوست نے مجھے بتایا تھا کہ اس راستے میں ایک ریلوے پھاٹک آتا ہے ( جہاں سے اب ٹرین نہیں گذرتی ) وہاں پھاٹک پر ایک جمپ ہے اور گاڑی کو فرسٹ گیئر میں گزارنا پڑتا ہے اور پھاٹک کے آگے پیچھے بھی دو تین کلومیٹر کا فاصلہ خراب ہے جہاں گاڑی کو سیکنڈ گیئر کی اسپیڈ سے زیادہ چلانا ممکن نہیں، اس پھاٹک اور اسکے آس پاس رات کو جب گاڑی بہت آہستہ ہوتی ہے تو گھنگھرو بجنے اور گاڑی میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے ( یہ سب کے ساتھ نہیں بلکہ کسی کسی کے ساتھ ہوتا ہے) اور تم آتے جاتے خیال رکھنا، میں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا اور بھلا دیا، میں اکثر راتوں کو دیر سے اس سڑک پر عمومن اکیلا ہی سفر کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں یہ واقعہ گزشتہ عیدالفطر کی رات یعنی چاند رات کا ہے، مجھے رات کو 12 بجے رخصت ملی اور پہلے میں نے سوچا کہ صبح جاؤں گا لیکن کوئی ڈیڑھ بجے مجھے اچانک خیال آیا کہ اپنی گاڑی ہے سو ابھی نکل جاتا ہوں اور میں پونے دو بجے کے قریب نکل پڑا جاتے ہوئے یہ جگہ پونے گھنٹے کی مسافت پر ہے، جب میں اس پھاٹک کے نزدیک پہنچا تو اچانک میری گاڑی کا کیسٹ پلیئر بند ہو گیا میں نے گاڑی (جو بیس کی اسپیڈ سے بھی کم رفتار پر تھی ) چلاتے چلاتے اسے چلانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ چلا میں سمجھا کہ اسمیں کوئی فالٹ ہو گیا ہے سو چھوڑ دیا اور اپنی توجہ سڑک پر مرکوز کر دی جو کہ آگے پیچھے دور دور تک ویران تھی، میں اب پھاٹک کے نزدیک تھا کہ مجھے گھنگروؤں کی ہلکی چاپ سنائی دی تومجھے وہ بات یاد آگئی ایک سرد لہر میری ریڑھ کی ہڈی میں دوڑ گئی، اور پھر اچانک مجھے محسوس ہوا کہ کوئی اور بھی میری گاڑی کی پچھلی نشست پر موجود ہے، میں نے اپنی گاڑی کی رفتا بڑھانے کی کوشش کی لیکن یوں محسوس ہو رہا تھا کہ گاڑی پر ہزاروں من وزن لدا ہوا ہے، میں پسینے سے شرابور ہورہا تھا اور مجھ میں اتنی ہمت نہ تھی کہ پچھلی نشست پر دیکھ سکوں یا عقبی آئینے کا ہی استعمال کر سکوں، پھاٹک کراس کیا اور کچھ دور تک یوں ہی چلتا رہا پھر اچانک ایک ہلکی اور مترنم ہنسی کی آواز گھنگروؤں کی آواز کی آمیزش کہ ساتھ سنائی دی اور ایسا محسوس ہوا کہ کوئی چلتی گاڑی سے اتر گیا ہے اور گاڑی بالکل ہلکی ہوگئی اور تیز دوڑنے لگی میں نے سڑک کی خستہ حالی کا خیال کیئے بغیر گاڑی کو دوڑانا شروع کردیا اسی اثنا میں میرا کیسٹ پلیئر بھی خود بخود آن ہو گیا، میں کافی دنوں تک کوشش کر کے رات میں اکیلے جانے سے کتراتا رہا ایک دو مرتبہ مجبوری میں آنا جانا پڑا تو انتظار اور کوشش کر کے کسی گاڑی کے پیچھے جاتا تھا بلکہ اب بھی یہی کوشش کرتا ہوں۔
یہ واقعہ صد فیصد درست ہے اور کوئی واہمہ بھی نہیں، بلکہ اس کے تسلسل میں کچھ اور واقعات بھی پیش آچکے ہیں جو کہ پھر بیان کروں گا۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ بیاہ کر تو پری لائے اور صبح جب آنکھ کھلی تو "ہائے امی جی" ;)

جو بیاہ کر تو پری لائے اور آ کر سو جائے اور صبح کو اٹھے تو اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آپ کو معلوم ہے ناں جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے۔ اور ایسے موقع پر سونے والا تو اور بھی کھوتا ہے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
جو بیاہ کر تو پری لائے اور آ کر سو جائے اور صبح کو اٹھے تو اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آپ کو معلوم ہے ناں جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے۔ اور ایسے موقع پر سونے والا تو اور بھی کھوتا ہے۔

شمشاد بھائی کیا خرم بھائی اتنے لمبے سو گئے تھے، جو یہ واقع وقوع پذیر ہو گیا:)
 

شمشاد

لائبریرین
شش راجا صاحب آہستہ بولیں۔
ایسی بات نہیں ہے، وہ تو خرم بھائی نے ایک مثال دی تھی۔
 

ثناءاللہ

محفلین
آپ کی طرح میں بھی غلط سمجھی تھی اور برا مان گئی تھی۔۔۔ مگر وہ کسی نرس کا ذکر کر رہے تھے۔۔۔۔۔
مگر ایک بات ہے ۔۔۔۔ چڑیل اتنی خوبصورت ہوتی ہے کیا جتنی کہ وہ نرس ہے۔۔۔۔ خیر وہ کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہوں گے:confused:

میں تو صرف آپ کی بھابھی کو تنگ کرنے لیے کہتا ہوں:grin:، حالانکہ وہ ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میں نے تو اکثر یہی‌دیکھا ہے کہ اچھی بھلی صورت لے کر کسی بیوٹی ہاؤس میں گئی اور دو گھنٹوں کے بعد منہ پر اتنا زیادہ میڑیل لگوا کر باہر آئی کہ پہچاننا مشکل ہو گیا۔

آپ اچھے پارلر میں لے جایا کریں ناں کس نے کہا کے سستے والے میں لے جائیں
 

طالوت

محفلین
جنات کے وجود سے تو انکار ممکن نہیں بلکہ اسی طرح کچھ اور مخلوقات کا بھی اشارہ ملتا ہے اور ناسا کی طرف سے بھی ایلینز کی خبریں آ رہی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ جنات بھوت پریت کے سمجئھنے کے لیے :داستان ایمان فروشوں" کی کتاب کا مطالعہ بھی مفید ہو گا جو سیدسلطان یوسف صلاح الدین ایوبی کی صلیبی جنگوں کے احوال پر لکھی گیی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ویسے یہ نطر آنے اور نہ آنے کو میں محض واہمہ سمجھتا ہوں اور بعض اوقات ہم کسی حقیقت کو دیکھ کر اسے اپنے لاشعور میں چپھے ہوئے اس خوف کی تصویر دے دیتے ہیں جو ہمارے ذہنوں میں بچپن سے ڈال دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

پپو

محفلین
اگر کسی بھائی بند یا بندی سے جنوں چڑیلوں کی ملاقات ہو میرا ایڈریس یا ای میل اسے ضرور دیں دے
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں پپو بھائی آپ کو ان سے کیا کام پڑ گیا؟ ویسے آجکل کے جن بھوت اور پریاں چڑیلیں کسی کام کے نہیں، سب کے سب نکمے اور کام چور ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
امین ص آپ نے کبھی کسی چڑیل ، جن بھوت کو دیکھا ہے کیا ؟

( اب یہ نا بولئیے گا کہ آپکو دیکھا ہے
Dancing_Doll.gif
)
 

طالوت

محفلین
اگر کسی بھائی بند یا بندی سے جنوں چڑیلوں کی ملاقات ہو میرا ایڈریس یا ای میل اسے ضرور دیں دے
(چڑیل فارغ نہیں آپ کو خود زحمت کرنا ہو گی)
کونڈا لیزا رائس
معرفت وہائٹ ہاوس
واشنگٹن ، ریاستہائے متحدہ امریکہ

نوٹ :::::: پر یقین (خواتین) چڑیلیں رضاکارانہ اپنے پتے یہاں درج کریں
 

شمشاد

لائبریرین
طالوت صاحب اگر کسی چڑیل نے پڑھ لیا تو ناراض ہو جائے گی کہ اس کو ہماری برادری میں شامل کر کے ان کی توہین کی گئی ہے۔
 

فاروقی

معطل
چریل جن وغیرہ تو نہیں دیکھی ...................البتہ شیطان ضرور دیکھا ہے......................کیا اپ نے کبھی شیطان دیکا ہے.......... ؟.نہیں ................بھئی دیکھا ہو گا ..............کیا آپ نے مشرف کو نہیں دیکھا........................دیکھا ہے تو پھر نہین کیوں کہہ رہے ہیں........
 

طالوت

محفلین
طالوت صاحب اگر کسی چڑیل نے پڑھ لیا تو ناراض ہو جائے گی کہ اس کو ہماری برادری میں شامل کر کے ان کی توہین کی گئی ہے۔
ابھی تک چڑیلوں کی طرف سے کوئی مذمتی بیان نہیں آیا ، سمجھا جا سکتا ہے کہ انھیں کوئی اعتراض نہیں :laugh::laugh:، (اور ہونا بھی نہیں چاہیے)
 
Top