کل سے17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے فی گھرانہ تقسیم ہوں گے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
جی بالکل درست! متفق، اگر سب کے اکاؤنٹ بنے ہوں اور نادرہ سے منسلک ہوں تو یہ نوبت ہی نہ آئے۔
ادھر ناروے میں ہر شہری کو پیدائش کے وقت سے ہی ایک منفر شناختی نمبر ملتا ہے۔ جس میں اس کا تمام ڈیٹا عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ منسلک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یوں بالغ ہونے کے بعد ملک کے تمام شہریوں کا بینک اکاؤنٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ہیلتھ کارڈ، ٹیکس کارڈ الغرض سب ہی کچھ ایک قومی آن لائن پورٹل میں لاگ ان کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ساری زندگی سرکاری دفاتر کے چکر نہ لمبی قطاروں میں دھکے۔ سارے کام گھر بیٹھے ہو جاتے ہیں :)
 
اویس حیدر

محفلین
نواز شریف نامی گاڈ فادر نے ساری زندگی محسنوں اور دوستوں کو اپنے بدترین دشمن بنانے میں ضائع کر دی۔ اب بڑھاپے میں شدید بیمار بن کر حرام کے مال سے بنائے گئے فلیٹس میں اکیلا پڑا ہوا ہے۔ نشان عبرت ہے اگر کوئی سیکھے۔

گاڈ فادر جس کو اپنے انٹیلیجنس اداروں کی بات پدی کا شوربہ معلوم ہوتی تھی۔ اور بھارتی ایجنسی را کی گڑھی ہوئی ریپورٹ کے مطابق (اجمل قصاب؛ فرضی کردار ) میں روح پھونک کر پاکستان سے تعلق بناڈالا تھا۔
یا ربّا جس جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، اس کو اس دنیا ہی میں نشان عبرت بنا دے۔ آمین۔
 
اویس حیدر

محفلین
ادھر ناروے میں ہر شہری کو پیدائش کے وقت سے ہی ایک منفر شناختی نمبر ملتا ہے۔ جس میں اس کا تمام ڈیٹا عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ منسلک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ یوں بالغ ہونے کے بعد ملک کے تمام شہریوں کا بینک اکاؤنٹ، ڈرائیونگ لائسنس، ہیلتھ کارڈ، ٹیکس کارڈ الغرض سب ہی کچھ ایک قومی آن لائن پورٹل میں لاگ ان کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ساری زندگی سرکاری دفاتر کے چکر نہ لمبی قطاروں میں دھکے۔ سارے کام گھر بیٹھے ہو جاتے ہیں :)

بہت، خوب! معلوماتی۔

پاکستان میں financial ادارے مضبوط ہیں جن میں بینکوں کے علاؤہ
1Link
https://datacheck.com.pk/
NIFT | The Image of Trust
اور ان جیسے دیگر ادارے ایک غالباً صادق بھی موجود ہے جن کے پاس infrastructure اور مہارت موجود ہے حکومت کو ان کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے عددی (ڈیجیٹل) پاکستان کی طرف تیزی سے بڑھنا چاہئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ اچھا اقدام ہے۔ امید ہے کہ بد عنوانی سے بچنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہم سب کو کم از کم کورونا وائرس کے مسئلے کے پیش نظر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے۔
جب یہ قوم ہر حال میں بدعنوانی کرنے پر تُلی ہوئی ہو توحکومت کچھ بھی کر لے، اچھے سے اچھے عوامی پروگرام میں بھی کرپٹ لوگ کرپشن کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔
حکومت ان مشکل ترین حالات میں غریب، دُکھی عوام کی مدد کرے یا ان حرام مال کے عادی چوروں کو پکڑ پکڑ کر اند ر کرے؟ اس ملک کی ریاستی مشینری کو اب کمپیوٹرز ہی چلا سکتے ہیں کیونکہ انسانوں پر اعتبار کرنا ممکن نہیں رہا۔
 
مدثر علی

محفلین
جب عوام کی ایک بڑی تعداد کے بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز ہی نہ بنے ہوں تو ایسے ہی رش لگ جایا کرتے ہیں۔ ادھر مغرب میں جو سوشل ویلفیئر حکومت کی طرف سے ملتی ہے وہ سیدھا بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی ہے۔ اسے نکالنے کی بھی ضرورت نہیں کہ سب کے پاس بینک سے منسلک ڈیبٹ کارڈز موجود ہوتے ہیں جو ہر دکان و آن لائن اسٹور پر چلتے ہیں۔ یوں گھر بیٹھے پیسے اپلائی کریں، گھر بیٹھے پیسے وصول کریں، اور گھر بیٹھے اشیا آن لائن خرید کر گھر منگوا لیں ۔
مغرب میں لوگ خوشی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں
دس دوپے کا ماسک دس میں ہی دیتے ہیں چاہے ضرورت بڑھ جائے.
لوگوں کی مدد کرتے ہوئے تصویر بھی نہیں بنواتے.
اور کیا کیا بتاؤں
 
مدثر علی

محفلین
کم
جب یہ قوم ہر حال میں بدعنوانی کرنے پر تُلی ہوئی ہو توحکومت کچھ بھی کر لے، اچھے سے اچھے عوامی پروگرام میں بھی کرپٹ لوگ کرپشن کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔
حکومت ان مشکل ترین حالات میں غریب، دُکھی عوام کی مدد کرے یا ان حرام مال کے عادی چوروں کو پکڑ پکڑ کر اند ر کرے؟ اس ملک کی ریاستی مشینری کو اب کمپیوٹرز ہی چلا سکتے ہیں کیونکہ انسانوں پر اعتبار کرنا ممکن نہیں رہا۔
جناب کمپیوٹر پر بھی انسان نے ہی کام کرنا ہے. جیسے بائیومیٹرک حاضری کو ہی لے لیں لوگ حاضری لگا کر واپس چلے جاتے ہیں اور شام کو پھر.
 
آورکزئی

محفلین
بھائی اس قوم کی گجنی یاداشت ہے۔ آج آٹا چینی مہنگا ہونے پر ایسے شور مچا رہی ہے جیسے یہ پہلی بار ہوا ہے۔ کل کوئی اور سکینڈل خبروں میں آئے گا تو اس کے پیچھے لگ جائے گی۔
ن لیگ کے لیڈران نے ابھی تک اپنے دور حکومت میں دن دہاڑے منہاج القرآن کے درجنوں کارکن بہیمانہ طریقہ سے قتل کرنے اور بیسیوں کارکنان زخمی کرنے کا تا حال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ منہاج القرآن والوں نے انصاف کیلئے دھرنے دئے، حکومتی جے آئی ٹیز بنوائی، عدالت عظمی تک گئے لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ کیونکہ وہ عام لوگ تھے۔ طاقتور شریف مافیا نہیں۔

کب تک اس نااہل کا دفاع کروگے۔۔۔۔؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
اپنے اوپر سرمایہ لگانے والوں اور اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کی خدمت؟ وہ خود کرپٹ نہیں ، بس کرپٹ لوگوں کی خدمت کرتا ہے۔
مغرب میں اسی لئے پارٹیاں ووٹر خود فنڈ کرتے ہیں تاکہ سرمایہ دار طبقہ پارٹی لیڈرز پر حاوی ہو کر بلیک میلنگ نہ کر سکے۔ فی الحال انصافین تھوڑی بہت پارٹی کی فنڈنگ کر ہی رہے ہیں البتہ یہ ناکافی ہے۔ اگر سب ووٹر مل کر ترین، بختیار، ریاض کی طرح عمران خان کے خرچے بھی اُٹھا لیں تو ان پر سے مافیاز کا اثر و رسوخ ختم ہو سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top