متاثرین آپریشن کو پچاس کروڑ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی ؟
.
متاثرین کی باقی صوبوں میں آمد پر پابندی لگاتے ہوئے آپ کو انسانیت یاد نہیں آئی ؟
.
جب آپ قادری کے ساتھ ہائی جیک ہائی جیک کھیل رہے تھے عمران خان اس وقت متاثرین کے کیمپ میں تھے
.
جب آپ ماڈل ٹاؤن لاہور میں نہتے شہریوں اور حاملہ عورتوں کے گلے اور منہ میں گولیاں چلوا رہے تھے تو کے پی کے حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے تن تنہا امدادی انتظامات کر رہی تھی
.
آپ کو اتنی توفیق بھی نہیں ہوئی کہ کے پی کے حکومت نے جو سات ارب روپے مانگے متاثرین کی خاطر وہی جاری کر دیتے
.
آپ کے بھائی کو متاثرین فاٹا کو متاثرین کے پی کے قرار دیتے ہوئے بھی شرم محسوس نہیں ہوئی
.
اور نا صرف آپ کو بلکہ آپ کی پوری جماعت کو پتا تھا کہ بہاولپور میں جلسہ کس دن ہے اور کس مقصد کے لئے ہے، اس کے باوجود آپ نے عین اسی دن فاٹا کے دورے کا اعلان کر کے عمران خان کو ساتھ چلنے کی دعوت دے کر سیاسی سکورنگ کرنے کی کوشش کی
.
تو ہم عوام یہ کیوں نا سمجھیں کہ آپ اس اہم اور قومی مسلے پر بھی محض سیاست کھیل رہے ہیں؟
.
آپ اپنی جعلی حکومت اور جعلی مینڈیٹ کو بچانے کی لولی لنگڑی کوششیں فرما رہے ہیں- کیوں؟
.
آپ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد فاٹا کا دورہ کیوں نہیں رکھ سکتے تھے؟ اگر آپ کو قومی اتحاد اور اتفاق کی اتنی ہی فکر ہوتی تو آپ کو کس نے روکا تھا؟
.
حضور ہم عوام پاگل ہیں مان لیا لیکن اتنے نہیں جتنا آپ نے سمجھ لیا ہے، عوام جاگ بھی رہی ہے، دیکھ بھی رہی ہے اور آپ کی حرکتیں اور کرتوت دونوں سمجھ بھی رہی ہے
.
الله آپ کو ہدایت دے اور کم سے کم کوئی ایک کام خلوص کے ساتھ کرنے کی توفیق دے