کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

حسینی

محفلین
یا اللہ ہم بس آپ سے شکایت کرتے ہیں۔۔۔۔۔ اس دنیا میں اور اس پاکستان میں ہمارا کوئی مداوا نہیں۔
کوئٹہ کی اس خون جما دینے والی سردی میں شہداء کے لواحقین پچھلے پچاس 60 گھنٹوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔۔
اور سیاست ان کے فرعونوں کو اپنی کرسیوں کی ُ پڑی ہے۔۔۔۔
یہ لوگ اس نااہل، عجوبہ، شرابی، کبابی وزیر اعلی کی حکومت بچانے کے در پہ ہیں۔۔۔
غریب عوام کا اس پاکستان پر گویا کوئی حق نہیں ہے۔۔۔
 
یہی تو بات ہے جناب۔ دھاگہ کوئٹہ کے سانحے کے بارے میں ہے، اور لوگ شام کی بحث بیچ میں لے آئے ہیں اور شائد یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ کوئٹہ کے ہزارہ کا شام کیساتھ کوئی تعلق بنتا ہے۔ اور شام کی بحث بیچ میں لانے والے خواتین و حضرات نے ایک دفعہ بھی اس سانحہ پر افسوس کا اظہار نہیں کیا۔ ایسی فرقہ پرستی اور دین پرستی کا کیا کرنا جو انسانیت کو ہی بھلا دے۔ (یہ بات میں اپنے سمیت سب کے لئے کر رہا ہوں)
آپ مراسلات پڑھے بغیر جواب لکھیں گے تو ایسا ہی ہو گا ۔
حوصلہ پیدا کریں خود میں کہ کوئٹہ اور شام کا درد بیک وقت محسوس کر سکیں ۔ ظلم کو ظلم کہنا ہی درست رویہ ہے ۔ ورنہ یہی ہو گا کہ آپ اس بات پر روئیں گے کہ فلاں ہلاک اور فلاں شہید۔
مزید کل ہی میں نے اس موضوع پر دو دھاگوں میں افسوس کا اظہار کیا ۔ اور یہ دھاگا شروع کیا ۔ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قتلِ-انساں-ہے-کہ-نہیں-تھمتا.58637/
شام کی بحث اس لیے آگئی تھی کہ حسینی کے خیال میں وہ مظلوم لوگ ہزارہ نہیں ، شیعہ ہونے کی وجہ سے مارے گئے ، اور وہ مذہبی بنیاد پر قتل کی مذمت کر رہے تھے ، اسی لیے عرض کیا تھا کہ پھر شام میں بھی یہی ہو رہا ہے ۔
کیا بشار مذہبی بنیاد پر نہیں مار رہا ؟
آپ بشار کی حمایت مذہبی بنیاد پر نہیں کر رہے؟
کیا وہاں ایک زمانے سے ایک مذہبی اقلیت سنی اکثریت کو ہر طرح سے دبا کر حکومت نہیں کر رہی ؟
حوصلہ پیدا کریں خود میں کہ کوئٹہ اور شام کا درد بیک وقت محسوس کر سکیں ۔ ظلم کو ظلم کہنا ہی درست رویہ ہے ۔ ورنہ یہی ہو گا کہ آپ اس بات پر روئیں گے کہ فلاں ہلاک اور فلاں شہید۔
آئندہ میرے موقف کو مسخ کر کے پیش کرنے سے گریز فرمائیں ۔
 
حسینی

محفلین
اور یہ چیف جسٹس جو اپنے آپ کو عدل کا چیمپین سمجھتا ہے۔۔۔۔ تمام معاملات کو ایک آنکھ سے کیوں دیکھتا ہے؟؟
اس کو ملالہ تو نظر آتی ہے۔۔۔۔ جس کے سر سے گولی چھو کر گزری ہے۔۔ اور وہ زندہ ہے۔
اس کو سموسوں اور پکوڑوں کے ریٹ پر سوموٹو ایکشن لینا تو آتا ہے۔
اس کو وحیدہ شاہ کا تھپڑ تو نظر آتا ہے۔۔۔۔
لیکن اس کے اپنے صوبے ہونے والی یہ قتل وغارت نظر نہیں آتی؟؟۔۔۔۔۔ کیا اندھا ہے؟؟
یہاں تو بات تھپڑ کی نہیں۔۔۔۔ زخموں کی نہیں۔۔۔۔ روز گرتی لاشوں کی ہے۔۔۔
ان کے بے چارے لواحقین کی ہے۔۔۔
 
حسینی

محفلین
کوئٹہ کے علاوہ کراچی کے مختلف مقامات، لاہور کے مختلف مقامات، فیض آباد اسلام آباد، سکردو، اور دوسرے چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنے جاری۔
عوام کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم۔
اگر پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے تو ایوان صدر، بلاول ہاوس، گورنر ہاوس وغیرہ کا گھیراو کیا جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی دنیا ٹی وی پر پٹی چل رہی تھی کہ بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
 
میرا تو خیال ہے کہ ان کا گھیراؤ کیا جائے۔
 
سید ذیشان

محفلین
آپ مراسلات پڑھے بغیر جواب لکھیں گے تو ایسا ہی ہو گا ۔

مزید کل ہی میں نے اس موضوع پر دو دھاگوں میں افسوس کا اظہار کیا ۔ اور یہ دھاگا شروع کیا ۔ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قتلِ-انساں-ہے-کہ-نہیں-تھمتا.58637/
شام کی بحث اس لیے آگئی تھی کہ حسینی کے خیال میں وہ مظلوم لوگ ہزارہ نہیں ، شیعہ ہونے کی وجہ سے مارے گئے ، اور وہ مذہبی بنیاد پر قتل کی مذمت کر رہے تھے ، اسی لیے عرض کیا تھا کہ پھر شام میں بھی یہی ہو رہا ہے ۔

آئندہ میرے موقف کو مسخ کر کے پیش کرنے سے گریز فرمائیں ۔

بڑی مبہم اور جنرل سی باتیں ہیں یہ سب اور وہ بھی کسی کے جواب میں لکھی گئی ہیں۔ میں نے آپ کا نام نہیں لیا تھا اس لئے اس کو پرسنل لینے کی ضرورت نہیں ہے :)
 
حسینی

محفلین
ابھی دنیا ٹی وی پر پٹی چل رہی تھی کہ بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نہیں جی ابھی تک اعلان نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔ ظاہرا شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ ہے۔۔۔ تاکہ ان ظالم دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جناب میں نے اعلان کی بات نہیں کی۔ ابھی صرف فیصلہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے قانونی مشیروں سے مشاورت کر لی ہے۔
وزیر اعظم دوسری سیاسی جماعتوں کو گورنر راج سے قبل اعتماد میں لے رہے ہیں۔
 
حسینی

محفلین
کوئٹہ کی صورت حال پر وزیر اعظم راجہ رینٹل کی اتحادیوں سے مشاورت جاری۔
کوئی غیر آئینی طریقہ قبول نہیں کرینگے، اتحادی جماعتوں کا موقف:::::::::: کیا سو سے زائد بے گناہوں کا قتل آئینی ہے؟؟؟
 
حسینی

محفلین
سانحہ علمدار روڈ کے ایک اور شہید کی شناخت ہوگئی۔ شہید اسحاق علی کی صرف ایک ٹانگ ملی ہے جس کے ذریعے ان کے بھائی نے ان کی شناخت کر لی۔

شہید اسحاق علی کے بھائی نے صرف ایک ٹانگ پر مشتمل میت کو غسل و کفن کے بعد دھرنے میں باقی جنازوں کے ساتھ رکھ دیا ہے جس کے بعد جنازوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
جو افراد جان سے چلے گئے، ان کے خاندان والوں سے دلی ہمدردی ہے :(
چند ماہ ہیں، دیکھیئے گا کہ معاملات کیسے سدھرتے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا پیارا پاکستان اپنے دشمنوں کو کس طرح منہ توڑ جواب دیتا ہے
 
حسینی

محفلین
کربلائے کوئٹہ:
کوئی بہن بھائی کی لاش سے لپٹی ہے۔۔۔
کوئی ماں بیٹے کی لاش کے ساتھ باتیں کر رہی ہے۔۔۔۔
کوئی بھائی بھائی کی لاش کی حفاظت کر رہا ہے۔۔۔۔
کوئی ُ بیٹا باپ کی لاش سے لپٹ کر رو رہا ہے۔۔۔
اور اس حالت کو تقریبا 60 گھنٹے گزر گئے۔۔۔ حکومتی اور اتحادی اپنا اقتدا ربچانے کی فکر میں۔
 
حسینی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
جو افراد جان سے چلے گئے، ان کے خاندان والوں سے دلی ہمدردی ہے :(
چند ماہ ہیں، دیکھیئے گا کہ معاملات کیسے سدھرتے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا پیارا پاکستان اپنے دشمنوں کو کس طرح منہ توڑ جواب دیتا ہے

اللہ آپ کی زبان میں اور مٹھاس پیدا کرے۔۔۔۔۔ لیکن مجھے تو ایسا نہیں لگتا۔۔۔
حالات ہمارے تصور سے بھی زیادہ خراب ہیں۔۔۔ اگر کوئی نیک اور مخلص حکومت آبھی گئی، جس کی بھی کوئی امید نہیں، تو بہت عرصہ لگے گا ان حالات کو سدھارنے میں۔
اس ملک میں نہ گیس ہے، نہ پیٹرول ہے، نہ بجلی ہے، نہ امن ہے، نہ اور کچھ۔
ہاں البتہ دہشت گردی ہے، مہنگائی ہے، غربت ہے، لوٹ مار ہے، کفر کے فتوے ہیں، قتل وغارت ہے، رشوت ہے، ڈاکہ چوری ہے۔۔ کیا بتاوں بہت لمبی لسٹ بن جائے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ آپ کی زبان میں اور مٹھاس پیدا کرے۔۔۔ ۔۔ لیکن مجھے تو ایسا نہیں لگتا۔۔۔
حالات ہمارے تصور سے بھی زیادہ خراب ہیں۔۔۔ اگر کوئی نیک اور مخلص حکومت آبھی گئی، جس کی بھی کوئی امید نہیں، تو بہت عرصہ لگے گا ان حالات کو سدھارنے میں۔
اس ملک میں نہ گیس ہے، نہ پیٹرول ہے، نہ بجلی ہے، نہ امن ہے، نہ اور کچھ۔
ہاں البتہ دہشت گردی ہے، مہنگائی ہے، غربت ہے، لوٹ مار ہے، کفر کے فتوے ہیں، قتل وغارت ہے، رشوت ہے، ڈاکہ چوری ہے۔۔ کیا بتاوں بہت لمبی لسٹ بن جائے گی۔
آپ کے تحمل کا شکریہ۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جا سکتیں۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ ان دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی سرغنوں اور سارے سلسلے کو بمع ٹریننگ کیمپس تک کے گھیرا جا چکا ہے۔ ہلاکتیں بہت ہوں گی لیکن ایک بھی بے گناہ نہیں ہوگا ان مرنے والوں میں۔ اس سے زیادہ کچھ کہنے کی اجازت نہیں ہے
 
آپکی اس بات پر یقین کرنے کو جی چاہتا ہے، چاہے یہ wishful thinkingہی کیوں نہ ہو ۔۔۔
 
حسینی

محفلین
آپ کے تحمل کا شکریہ۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جا سکتیں۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ ان دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی سرغنوں اور سارے سلسلے کو بمع ٹریننگ کیمپس تک کے گھیرا جا چکا ہے۔ ہلاکتیں بہت ہوں گی لیکن ایک بھی بے گناہ نہیں ہوگا ان مرنے والوں میں۔ اس سے زیادہ کچھ کہنے کی اجازت نہیں ہے

اللہ کرے ایسا ہی ہو۔۔۔۔۔۔۔ یہ سارے دہشت گرد جہنم رسید ہو جائیں۔
اور سارے ادیان کے لوگ، تمام فرقوں، قوموں، زبانوں، علاقو ں، صوبوں کے لوگ آپس میں امن، محبت، بھائی چارے، الفت، ہمدردی۔۔۔ کے ساتھ رہیں۔
ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹیں۔۔۔ کبھی ایک دوسرے کو دکھ یا نقصان نہ پہنچائیں۔
 
حسینی

محفلین
آپ کے تحمل کا شکریہ۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جا سکتیں۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ ان دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی سرغنوں اور سارے سلسلے کو بمع ٹریننگ کیمپس تک کے گھیرا جا چکا ہے۔

برائے مہربانی۔۔۔۔۔ کیا صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ یہ گھیراو کیا کس نے ہے؟؟؟ ُ پلیز!!
 
نایاب

لائبریرین
آپ کے تحمل کا شکریہ۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جا سکتیں۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ ان دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی سرغنوں اور سارے سلسلے کو بمع ٹریننگ کیمپس تک کے گھیرا جا چکا ہے۔ ہلاکتیں بہت ہوں گی لیکن ایک بھی بے گناہ نہیں ہوگا ان مرنے والوں میں۔ اس سے زیادہ کچھ کہنے کی اجازت نہیں ہے

دہشت گردوں نے نا صرف قومی اثاثوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ پولیس ، رینجرز، ایف سی اور فوج کے جوانوں کو شہید کیا اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عام شہریوں کے خون سے بھی جی بھر کے ہاتھ رنگے اور ابھی تک رنگ رہے ہیں۔دہشت گردی اب پاکستان کا سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے جس کا حل پاکستانی کے اندرونی حالات کے ساتھ پاکستان کے باہر کے حالات سے بھی جڑا ہوا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے سب سے پہلے پاکستان کو اپنی خارجی اور عسکری پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ پرانے فرسودہ تصورات سے چھٹکارا پانا ہو گا اور نئے زمینی حقائق کو پہنچاننا اور تسلیم کرنا ہوگا۔ اگر کسی ملک ،قوم یا تنظیم سے پاکستان کی سلامتی یا پاکستان کے قومی اثاثوں کو خطرات لاحق ہیں تو قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جاتا؟ دہشت گرد تنظیموں کی ساخت، افرادی قوت واسلحے اور رسد کی فراہمی ، مالی ذرائع اور مقامی سیاسی اور غیر ملکی حمایت سمیت کسی معاملے میں اب تک حکمرانوں نے قوم کو اعتماد میں نہیں لیا۔ بلوچستان کی صورتحال سمیت ان تمام معاملات پر اب تک پر اسرار پردے پڑے ہوئے ہیں۔ جب تک قوم کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا قوم کیسے متحد ہو گی؟ اگر دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں تو جاتے کہاں ہیں؟ کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ سزا کیوں نہیں پاتے؟ اگر چھوڑ دیئے جاتے ہیں تو ملک یا ملک سے باہر ان کا حمایتی کون ہے؟ کون ان کی مدد کرتا ہے؟ گلیوں محلوں میں ان کے حمایتی کون ہیں؟ اور کیوں ہیں؟ ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے؟ پاکستان کے شہریوں کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے تو معاملات ان سے چھپائے کیوں جاتے ہیں؟ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اب تک کوئی قومی ایجنڈہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے بارے میں مختلف پالیسیاں کیوں رکھتی ہیں؟ جبکہ دہشت گرد سب کے ہی دشمن ہیں، سب کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگر دہشت گردی کے ڈانڈے باہر جا کر ملتے ہیں تو پاکستانیوں کا پوشیدہ دشمن کون ہے؟ قوم کو آگاہ کیوں نہیں کیا جاتا؟۔ یاد رکھئے!۔۔۔ یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔۔ جسے ہر صورت جیتنا ہے۔۔۔ شکست کوئی آپشن نہیں ہے۔۔۔ !!!

جنگ بلاگ پر اک مہربان کی تحریر سے اقتباس ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top