نین بھائی آپ قیمہ اور چنے کی دال بنائیں۔
اشیاء
قیمہ آدھ کلو
دال چنا ۲۵۰ گرام
درمیانے حجم کی دو عدد پیاز
درمیانے حجم کا ایک عدد ٹماٹر
دہی ۱۰۰ گرام
تھوڑی سی ادرک
۶ جوئے لہسن کے
نمک / مرچ / ہلدی / کری پوڈر / دھنیہ پوڈر / حسب ذائقہ
پکانے والا تیل
ترکیب :
قیمہ اور دال الگ الگ دھو کر رکھ لیں۔
دال میں پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں ۔
پیاز کاٹ کر دیگچی میں ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں، ساتھ میں تیل اور آدھ کپ پانی ڈال دیں۔
پانی میں پیاز گل جائے گی اور تیل میں براؤن ہو جائے گی۔
اتنے میں ٹماٹر کاٹ کر رکھ لیں۔
پیاز براؤن ہو جائے تو ٹماٹر ادرک لہسن اور سب مصالحے ڈال کر بھون لیں۔ دہی بھی ساتھ ہی ڈال دیں۔
جب ٹماٹر گل جائیں تو قیمہ ڈال کر بھون لیں۔
اس کے بعد دال کی دیگچی اس میں اُلٹ دیں۔
پانچ سے دس منٹ تک پکنے دیں۔
اس کے بعد تندور سے روٹی منگوا کر مزے اڑائیں۔
ویسے اس کے ساتھ اُبلے ہوئے سفید چاول بھی مزہ دیں گے۔
-------------------------------------------------------------------
ایک پنتھ دو کاج
اگر قیمہ بنانے والی مشین ہے تو اسی سالن میں سے آدھا سالن لیکر قیمہ بنانے والی مشین سے گزاریں۔
اس کے بعد اس کی کباب کی طرح ٹکیاں بنا لیں۔
فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کر لیں۔
ایک انڈا توڑ کر پھینٹ لیں۔
کباب کی ٹکیا کو انڈے میں ڈبو کر فرائی کر لیں۔ باقی کی ٹکیوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کریں۔
شامی کباب تیار ہیں۔ کیچپ اور چائے کے ساتھ مزے کریں۔