کوئی آسان سی ترکیب

فرحت کیانی

لائبریرین
میں بھی کچھ ٹپس دے دوں۔
پہلے تو کچھ شاپنگ کریں۔
سپر سٹور سے فرائی پیاز کے پیکٹس مل جائیں گے۔ وہ لا کر رکھ لیں۔
ادرک اور لہسن کا پیسٹ بھی مل جائے گا۔ وہ بھی لے آئیں۔
ٹماٹر بھی اگر کاٹنا نہ چاہیں تو ٹماٹو پیوری لا کر رکھ دیں۔
اب اگر لمبا کام نہیں کرنا تو ایک پیکٹ گوشت کا نکالیں۔ برتن میں ڈالیں۔ اسی میں دو دو چمچ لہسن اور ادرک ڈال دیں۔ نمک، سرخ مرچ، آدھی چمچ خشک دھنیہ اور تھوڑا سا آئل بھی ڈالیں۔ اگر دہی ہے تو آدھا کپ دہی شامل کریں ورنہ آدھی پیالی پانی ڈالیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پھر محفل پر لاگ ان ہو جائیں لیکن دوسروں کے دھاگوں کا حشر نشر کرنے کے دوران سالن کو بھی دھیان میں رکھیں ورنہ اس کا حشر نشر ہو جائے گا۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد دیکھتے رہیں کہ پانی خشک ہو گیا یا نہیں۔ جب پانی خشک ہو جائے گا تب تک گوشت بھی گل چکا ہو گا۔ اب اس میں فرائی پیاز شامل کر کے وقفے وقفے سے چمچہ ہلائیں تا کہ سالن ساتھ نہ لگ جائے۔ تھوڑی دیر میں سالن آئل چھوڑنا شروع کر دے گا۔ چلیں جی آپ کا سالن تیار ہے۔ اوپر ہرے دھنیے کی گارنشنگ کریں اور نوش فرمائیں۔
نوٹ: ٹماٹر پیوری آپ بالکل شروع میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اور اگر گریوی تِھک (thick) بنانی ہو تو سالن اتارنے سے دو تین منٹ پہلے ڈالیں۔ یہ ٹپ مجھے ایک بنگالی کک نے دی تھی۔
اگر دہی ڈالا ہے تو ٹماٹر نہ بھی ڈالیں تو کوئی حرج نہیں یا بہت کم ڈالیں۔
اگر فرائی پیاز نہیں ہیں یا پیاز کاٹ سکتے ہیں تو کٹی ہوئی پیاز بھی بالکل شروع میں ہی ڈالنی ہے۔
سبزی کے لئے اگلی قسط کا انتظار فرمائیے۔
اور اگر اور کچھ نہیں بنانا تو پاسٹا بنائیں، صحت کی صحت اور کام بھی کم۔
 
ہاں جی۔ نالائق لوگوں سے ایسے ہی پیچھا چھڑایا جاتا ہے۔ اب کوئی میرے جیسا ان پڑھ بھی نہ ہو۔
آپ ان پڑھ بس اس حد تک ہو سکتی ہیں کہ محفل کے سارے یا بیشتر پیغامات نہیں پڑھتی ہوں گی ورنہ خواجے اور ڈڈو کی داستان تو زبان زد عام ہے! :) :) :)
 
نگار ف

محفلین
کھچڑی

اجزاء:
250 گرام دانے (سوجی)، 1 گاجر، 30 گرام پھليا، 50 گرام مٹر، گھی، 1 پیاز، 1 ٹماٹر، 1 نیبو کا رس، نمک حسب ذائقہ، 5 ہری مرچ، 5 گرام ادرک، 1 ٹی سپون جيرا، 2 ٹی سپون ہلدی پاؤڈر، 1/2 کپ ہرا دھنیا، 1 ٹی سپون سرسوں کے دانے، 10 گرام چنے کی دال.
طریقہ:
ایک پین میں تیل گرم کریں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں سرسوں کے دانےاور چنے کی دال ڈال کر فرائی کریں.
جب دال براؤن ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ادرک، جيرا اور کری پتہ ڈال دیں. اب اس میں پیاز، ہری مرچ ڈال دیں جب پیاز اور ہری مرچ براؤن ہو جائے تو اس میں ٹماٹر بھی ڈال دیں.
اب اس میں کٹی ہوئی سبزی ڈال کرفرائی کریں دانے بھی ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں. نمک اور 2 کپ گرم پانی ڈال کر ڈھکن لگا کر پكنے دیں.
3 منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر چلائے، گھی، نیبو کا رس اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر گرماگرم کھچڑی تیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نگار ف

محفلین
کھچڑی

اجزاء:
250 گرام دانے (سوجی)، 1 گاجر، 30 گرام پھليا، 50 گرام مٹر، گھی، 1 پیاز، 1 ٹماٹر، 1 نیبو کا رس، نمک حسب ذائقہ، 5 ہری مرچ، 5 گرام ادرک، 1 ٹی سپون جيرا، 2 ٹی سپون ہلدی پاؤڈر، 1/2 کپ ہرا دھنیا، 1 ٹی سپون سرسوں کے دانے، 10 گرام چنے کی دال.
طریقہ:
ایک پین میں تیل گرم کریں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں سرسوں کے دانےاور چنے کی دال ڈال کر فرائی کریں.
جب دال براؤن ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ادرک، جيرا اور کری پتہ ڈال دیں. اب اس میں پیاز، ہری مرچ ڈال دیں جب پیاز اور ہری مرچ براؤن ہو جائے تو اس میں ٹماٹر بھی ڈال دیں.
اب اس میں کٹی ہوئی سبزی ڈال کر پھراي لوڈ، اتارنا. دانے بھی ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں. نمک اور 2 کپ گرم پانی ڈال کر ڈھکن لگا کر پكنے دیں.
3 منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر چلائے، گھی، نیبو کا رس اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر گرماگرم کھچڑی تیار۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یہ 5 افراد کیلئے ہے دعوت بھی دے سکتے ہیں :smile2:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں بھی کچھ ٹپس دے دوں۔
پہلے تو کچھ شاپنگ کریں۔
سپر سٹور سے فرائی پیاز کے پیکٹس مل جائیں گے۔ وہ لا کر رکھ لیں۔
ادرک اور لہسن کا پیسٹ بھی مل جائے گا۔ وہ بھی لے آئیں۔
ٹماٹر بھی اگر کاٹنا نہ چاہیں تو ٹماٹو پیوری لا کر رکھ دیں۔
اب اگر لمبا کام نہیں کرنا تو ایک پیکٹ گوشت کا نکالیں۔ برتن میں ڈالیں۔ اسی میں دو دو چمچ لہسن اور ادرک ڈال دیں۔ نمک، سرخ مرچ، آدھی چمچ خشک دھنیہ اور تھوڑا سا آئل بھی ڈالیں۔ اگر دہی ہے تو آدھا کپ دہی شامل کریں ورنہ آدھی پیالی پانی ڈالیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پھر محفل پر لاگ ان ہو جائیں لیکن دوسروں کے دھاگوں کا حشر نشر کرنے کے دوران سالن کو بھی دھیان میں رکھیں ورنہ اس کا حشر نشر ہو جائے گا۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد دیکھتے رہیں کہ پانی خشک ہو گیا یا نہیں۔ جب پانی خشک ہو جائے گا تب تک گوشت بھی گل چکا ہو گا۔ اب اس میں فرائی پیاز شامل کر کے وقفے وقفے سے چمچہ ہلائیں تا کہ سالن ساتھ نہ لگ جائے۔ تھوڑی دیر میں سالن آئل چھوڑنا شروع کر دے گا۔ چلیں جی آپ کا سالن تیار ہے۔ اوپر ہرے دھنیے کی گارنشنگ کریں اور نوش فرمائیں۔
نوٹ: ٹماٹر پیوری آپ بالکل شروع میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اور اگر گریوی تِھک (thick) بنانی ہو تو سالن اتارنے سے دو تین منٹ پہلے ڈالیں۔ یہ ٹپ مجھے ایک بنگالی کک نے دی تھی۔
اگر دہی ڈالا ہے تو ٹماٹر نہ بھی ڈالیں تو کوئی حرج نہیں یا بہت کم ڈالیں۔
اگر فرائی پیاز نہیں ہیں یا پیاز کاٹ سکتے ہیں تو کٹی ہوئی پیاز بھی بالکل شروع میں ہی ڈالنی ہے۔
سبزی کے لئے اگلی قسط کا انتظار فرمائیے۔
اور اگر اور کچھ نہیں بنانا تو پاسٹا بنائیں، صحت کی صحت اور کام بھی کم۔
میں کسی دھاگے کا حشر نشر نہیں کرتا۔ عدلیہ عدلیہ سوموٹو ایکشن لیا جائے پلیزززززز
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے افراد کی بات کی ہے اگر آپ تو ماوراءالفرد میں سے ہیں کھا لیجئے نہیں بچے گا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نہیں تو اجزا کو پانچ پہ تقسیم کیجئے
مجھے مشکل اردو نہیں آتی۔ لہذا پہلی لائن نظرانداز کر کے سیدھا دوسری لائن پر :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں کسی دھاگے کا حشر نشر نہیں کرتا۔ عدلیہ عدلیہ سوموٹو ایکشن لیا جائے پلیزززززز
عدلیہ اس وقت میڈیا کو اپنی کاروائی کور کرنے سے روکنے میں مصروف ہے۔ اس لئے کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ بے فکر رہیں :angel:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تو اور کیا۔ اور ایک تو آپ کو اتنی آسان ترکیب بتائی۔ اس کی تعریف کرنے کے بجائے آپ نے عدلیہ کو پکارنا شروع کر دیا۔ بہت غلط بات۔ میں ابھی آپ کی سپریم کورٹ کو بتاتی ہوں کہ آپ کو کیا کیا مشورے مل رہے ہیں یہاں کھانے کا مسئلہ حل کرنے کے لئے۔
 
ترکیب کے تو ہم قدردان ہیں۔ اور ہماری ریٹنگ اس بات کی غمازی کر رہی ہے۔ عدلیہ کو تو لگے گئے الزامات کے لیئے بلایا جا رہا تھا۔ :)
 
یہ تو ہے۔ :) چلیں ٹھیک ہے۔ اب بنا کر بتائیے گا کہ کیسی لگی ترکیب۔ ویسے گھریلو عدلیہ کا نام آتے ہی کتنا فرق پڑ جاتا ہے ناں۔ (y)
 
Top