کون ؟

فاتح

لائبریرین
دعا کیجیے ایک عدد ویزے کا انتظام اللہ کردے جلد ...... پھر آپ کے پاس تو آنا ہی ہے:);):)
دعاؤں سے امریکا کے ویزے لگنے ہوتے تو آج ایک ایک گلی میں چھ چھ مسجدیں نہ ہوتیں کیونکہ سارے مولوی تو امریکا بیٹھے ہوتے ۔۔۔ :wave:
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
میں ابھی نو وارد ہوں محفل میں ،،، بہت سوں سے ابھی تعرف باقی ہے ، لیکن جن لوگوں کو جانا اُن میں ،،

نام = وجہ

فاتح بھائی = اِس محفل میں جب اپنی آمد ہوئی تو سب سے پہلے اُن کی ایک تحریر پڑھنے کو مِلی ، کسی کو کُچھ بتلا رہے تھے غالِب چچا کے موضوع پر ، ساری بابت اور مراسلہ تو ہم بھول گئے مگر اندازِ بیاں دِل نشیں ہو گیا بس سب سے پہلے اُنہی سے مِلنا چاہوں گا :)

محترم مزمل شیخ بسمل = وجہ بس اِتنی کہ اُن سے مِل کے وہ راز اُگلوا سکوں جِس کی وجہ سے وہ عروض کے شاہ سوار بن گئے :)
( جب بھی اُن کا کوئی حوالہ پڑھا بس زُباں سے یہی نِکلا ،، کمال ہے یار !! )


محترم سید ذیشان = پِچھلے دِنوں میرا سامنا ww.aruuz.com سے ہوا اور معلوم ہوا کہ اِس کارِ خیر کے پیچھے محترم کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، پس وہی ہاتھ چومنے تھے :)

نایاب بھائی = محفِل کے ڈھانچے سے مکمل آگاہی نا ہونے کے نتیجے باقائدہ تعرف لِکھنے میں خاصی تاخیر ہو گئی ، خیر یہ کام ۲ دِن قبل انجام پایا اور اُس تعرف میں برادر نے بہت بھلے انداز خیر مقدم کیا ، پس انجان دیار میں کِسی کے ایسے مانوس سلوک سے بہت خوشی ہوئی ! :)
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
میں جن سے ملنا چاہوں گی ان کی لسٹ کم ہی ہے ۔۔۔۔

موقع ملا تو زیک بھائی سے ملوں گی کہ امکان سے پرے ہے ۔۔۔وجہ یہ ہے کہ ان کے متفرق انواع کے شوق ان کی حاضر جوابی اور برداشت کی صلاحیت اچھی لگتی ہے ۔۔۔ شروع میں ان سے ڈر لگتا تھا اب نہیں لگتا
دوسرے شزہ مغل سے ملنا چاہوں گی کبھی ملاقات ہوئی تو باعث فخر ہوگا---شزہ مغل -----------ہم سے ملا کرو-----
تیسری خواہش انتہا ہے کہ محترم نایاب سے ملوں ۔۔۔۔۔۔ ان کی خوبیاں اتنی زیادہ ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کون سی خوبی کہوں
فاتح بھائی اور حمیرا عدنان اور جاسمن بہنا سے ---------قسمت میں لکھا ہوا اگر
باقی سوچ رہی ہوں کس سے ملا جائے تو شاید کوئی نام سوجتا نہیں ہے ۔
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
ہماری لسٹ تو بہت لمبی ہے بھئی اور یہ لسٹ پیورلی انسانیت اور قابلیت سے جڑی ہے
فاتح ، سعود بھائی ، قیصرانی سے مل چکی
زیک سے ملتے ملتے رہ گئی ، زیک کی ذہانت اور سائکیزم پسند ہے
محمد یعقوب آسی اردو ادب اور شاعری پر اپنی گرفت کی وجہ سے
نیرنگ خیال اپنی نیرنگیوں کی بدولت
فلک شیر چیمہ صاحب دلچسپ الجھی ہوئی شخصیت ہیں ابھی میرے لیے اسی الجھن کو سلجھانے کی خواہش لیے ملاقات
حسان خان اپنی کلچرل اور لسانی قابلیت کی وجہ سے
اور ایک بہت ادبی شخصیت جن کی بہت عزت ہے میری نظر میں محمد وارث
جیہ کی غالب شناسی کی قائل ہوں
مقدس سے بہت آسانی سے مل سکتی ہوں مگر شائد ہماری شخصیات اور ترجیحات بہت مختلف ہیں اس لئے دونوں طرف سے کبھی ایسی خواہش پیدا نہیں ہوئی
مدیحہ گیلانی سے ملاقات کا اشتیاق تھا ایک زمانے میں
فرحت کیانی آئی وڈ لو ٹو سی ہر
باباجی سے ملاقات ادھار ہے
عثمان کی فریکوینسی کافی حد تک خود سے ملتی جلتی لگتی ہے
ظفری مسٹیریس شخصیت ہیں مگر خوش ذوق
سید ذیشان میچیور اور بیلینسڈ پرسنالٹی
مہوش علی خاصی ذہین خاتون ہیں بڑی ہمت سے جواب دیتی ہیں جنونی مجمعے کو ان کی بہادری اپیل کرتی ہے

بس یہی لسٹ ہے میری اور ان میں سے اکثریت سے شائد کبھی گفتگو بھی نہ رہی ہو :)
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
خواہش تو بہت سو سے ملنے کی ہے لیکن ذاتی طور پر نہیں کسی ادبی محفل میں۔۔
سعود سر سے مکمل اعتماد سے مل سکتی ہوں سو ان سے ملنے کی خواہش ہے :)
حسان خان صاحب ، محمد وارث سر ، فاتح سر، نین بھیا، نایاب بھیا، عبدالقیوم چوہدری صاحب، نعمان رفیق مرزا بھیا، مہ جبین بہنا ان سب سے کسی ادبی محفل میں ملاقات رہے تو کیا خوب ہو :)
 

ہادیہ

محفلین
میں نایاب بھیا سے ان کی خلوص اورشفقت کی وجہ سے:)
چوہدری صاحب سے (قابلیت لکھنا ضروری ہے کیا:p)
سر نیرنگ خیال سے ۔ان کی اچھی اچھی تحریروں کی وجہ سے
سر [URL='http://www.urduweb.org/mehfil/members/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82%DB%8C.12202/']محمد تابش صدیقی [/URL]کے اچھے اخلاق کی وجہ سے:)
بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top