کون ؟

لو جی اب ان کی بھی خیر نہیں۔۔۔
بھائی لبید کی پروفائل تو دیکھیں۔۔۔
سیدھے سبھاؤ موت کی گولی کی بات کرتے ہیں ۔۔۔
وہ بھی ڈریکٹ سینے میں!!!
:terror::terror::terror:
کیا بات ہے ۔۔۔۔جی آپ بھی ہیں لسٹ میں۔۔۔ تو تیار رہیں ۔۔۔توپ کا ایک گولہ آپکی طرف بھی آرہا ہے ۔۔۔
 
قبلہ آپ کی مہمان نوازی کے تو ہم پہلے ہی قائل ہیں۔ لاہور آنے پر آپ سے ملاقات میری اولین ترجیحات میں پہلے ہی شامل ہے۔ ان شاء اللہ:)
نام پسند کرنے کا شکریہ، یہ نام انہی کو پسند آسکتا ہے جو خود بھی اس کے اندر موجود معنویت کا حامل ہو۔:)
سپاس گزار
 
زیک

مسافر
حسیب احمد حسیب ان کی علمیت اور مدلل انداز گفتگو کی وجہ سے۔
ادب دوست ان کے انداز تحریر نے مجھے اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
راحیل فاروق گو کہ ان کی شاعری کی وجہ سے ایک عرصہ سے ان سے محبت تھی تاہم کچھ لوگوں کی طرف سے ان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش نے ان سے محبت کو عقیدت میں بدل دیا ہے۔
:)

محفل میں آئے مہینہ بھی نہیں ہوا نہ ہی تعارف کرایا مگر ملنے کی فہرست مرتب کر لی
 
ٹرومین

محفلین
محفل میں آئے مہینہ بھی نہیں ہوا نہ ہی تعارف کرایا مگر ملنے کی فہرست مرتب کر لی
اردو محفل کا بہت عرصے سے خاموش قاری تھا، ایک لڑی میں کچھ اراکین کی جانب سے ایک معزز رکن پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش نے رکنیت اختیار کرنے پر مجبور کیا کہ کچھ حقائق میرے علم میں بھی تھے۔:)
تاہم قبل اس کے کہ کوئی پوسٹ ارسال کرنے کے قابل ہوتا، وہ لڑی ہی حذف کردی گئی۔:)
نتیجتاً اب پھر زیاہ تر خاموشی اختیار کیے رہتا ہوں۔:)
جہاں تک محفل کے دوستوں سے ملنے کی فہرست مرتب کرنے کی بات ہے تو جیساکہ شروع میں عرض کیا کہ اردو محفل کا کافی عرصے سے خاموش قاری رہاہوں اور تقریباً تمام افراد کو ان کی پوسٹس کی بدولت قریب قریب جانتا بھی ہوں لیکن رکنیت حال ہی میں حاصل کی ہے، اسی بناء پر خواہش کا اظہار کیا تھا۔:)
 
زیک

مسافر
ایک لڑی میں کچھ اراکین کی جانب سے ایک معزز رکن پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش نے رکنیت اختیار کرنے پر مجبور کیا کہ کچھ حقائق میرے علم میں بھی تھے۔
ہم سمجھتے تھے کہ ایسی لڑیوں سے لوگ محفل چھوڑتے ہیں مگر اب معلوم ہوا کہ کچھ اس وجہ سے جوائن بھی کرتے ہیں
 
زیک

مسافر
اردو محفل کا بہت عرصے سے خاموش قاری تھا، ایک لڑی میں کچھ اراکین کی جانب سے ایک معزز رکن پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش نے رکنیت اختیار کرنے پر مجبور کیا کہ کچھ حقائق میرے علم میں بھی تھے۔:)
یعنی فیسبک چیٹ میں آپ بھی موجود تھے؟
 
شزہ مغل

محفلین
ہم سمجھتے تھے کہ ایسی لڑیوں سے لوگ محفل چھوڑتے ہیں مگر اب معلوم ہوا کہ کچھ اس وجہ سے جوائن بھی کرتے ہیں
السلام علیکم تمام اہلیان محفل
۔
۔
زیک بھیا لوگ لڑیوں کی وجہ سے محفل نہیں چھوڑتے بلکہ نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے محفل چھوڑتے ہیں۔
ذاتی رائے
 
Top