ایسا ہی ہوتا ہے، جب ہم ان کے ساتھ ہوتے ہیں تو یہ سوچ بھی نہیں آتی کہ کوئی دن ایسا بھی آئے گا جب ماما بابا ساتھ نہیں ہوں گے۔ ان کے بغیر زندگی گزارنے کا سوچا بھی نہیں ہوتا اور پھر جب وہ چلے جاتے ہیں تو سمجھ آتی کہ ایسا بھی ہوتا ہے۔
میں نے بھی اپنے بابا اور ماما کے ساتھ ایک بھرپور وقت گزارا، شرارتیں کیں، بہت تنگ کیا انہیں، بالکل دوستوں کی طرح لیکن اب وہ دونوں نہیں ہیں تو بہت یاد آتی ان کی۔ لیکن اس سے میں نے ایک بات سیکھی ہے کہ اب میں طلحہ کے ساتھ ٹائم گزارتی، شرارتیں، کھیلنا، اس کے ساتھ بیکنگ کرنا، وہ سب کام جو میں نے اپنے ماما بابا کے ساتھ کیے، اب میں اپنے بیٹے کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں تاکہ کل جب میں نہ ہوں تو اس کے پاس بھی میری بہت ساری یادیں ہوں