کون کس کو مس کررہا ہے 15

گل بانو

محفلین
ہم اپنی بیٹی کی شادی میں مصروف تھے جو 9 جنوری کو سب کی دعاؤں کے سبب بخیر و خوبی سر انجام پاگئی الحمداللہ :) اب ہم گاہے بگاہے یہاں آتے رہیں گے انشاءاللہ
 
فاتح

لائبریرین
اچھاااااااااا نئی بات بتائی یہ تو :)
آپا! ہم کہاں کے نواب ہیں۔۔۔ مزدوری ہی کرتے ہیں۔ :)
ہم اپنی بیٹی کی شادی میں مصروف تھے جو 9 جنوری کو سب کی دعاؤں کے سبب بخیر و خوبی سر انجام پاگئی الحمداللہ :) اب ہم گاہے بگاہے یہاں آتے رہیں گے انشاءاللہ
بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ بیٹی کو ہماری جانب سے بھی بہت سی نیک تمنائیں اور پیار
 
ہم اپنی بیٹی کی شادی میں مصروف تھے جو 9 جنوری کو سب کی دعاؤں کے سبب بخیر و خوبی سر انجام پاگئی الحمداللہ :) اب ہم گاہے بگاہے یہاں آتے رہیں گے انشاءاللہ
ایک بہت اہم ذمہ داری سے فراغت مبارک ہو
اللہ کریم بیٹی کو ڈھیروں خوشیوں سے نوازے ۔ ان دونوں کے بیچ محبت یوں پروان چڑھے کہ دونوں خاندانوں پر محیط ہو جائے۔
آمین۔
 
ام اریبہ

محفلین
وہ جو رضائے الہی سے مجھ سے بچھڑ گئے اور منوں مٹی کی چادر تلے سو گئے ۔میری پیاری امیً۔۔میرے پیارے اباجی۔۔۔
میں یاد کا آنگن کھولوں تو
کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
میں گزرے دنوں کو سوچوں تو
کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
اب جانے کس نگری میں
سوئے پڑے ہیں مدت سے
میں رات گئے تک جاگوں تو
کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
کچھ باتیں تھیں پھولوں جیسی
کچھ خوشبو جیسے لہجے تھے
میں شہرچمن میں ٹہلو ں تو
کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں
وہ پل بھر کی ناراضگیاں
اور مان بھی جانا پل بھر میں
میں خود سے جب بھی روٹھوں تو
کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں:crying3:
 
شمشاد

اللہ تعالٰی کا نظام ہی ایسا ہے۔ اب آپ کی دعائیں ہی ان کی خدمت ہے۔ سو دعائیں کریں۔
 
اللھم اغفر لھا و ارحمھا و لاتعذبھا و اجعل الجنۃ مثویھا

1391497_372286902914774_1565599735_n.jpg
 
ام اریبہ

محفلین
اللہ تعالٰی کا نظام ہی ایسا ہے۔ اب آپ کی دعائیں ہی ان کی خدمت ہے۔ سو دعائیں کریں۔
اللہ پاک ان کی قبرو ں کو پرسکون بنائے۔۔۔ان پہ رحم فرمائے۔۔۔آمین

رَبِّ اغْفِرْ لِيَّ وَلِوَالِدَيَّ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِيْ صَغِيْرَا
 
Top