کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
شمشاد;769928 نے کہا:
اللہ خیر کرے، محمود بھائی اپنے ہونے کا جواز کیونکر کھو چکے ہیں؟

پتہ نہیں شمشاد بھائی بس۔۔ جب کوئی رشتہ سرطان کی طرح اندر جڑیں مضبوط کر کے اپنے جڑیں سمیٹ لے تو طفیلیے وجود اپنا جواز کھو دیتے ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
مغل بھیا مجھے زیادہ سمجھ تو نہیں آتی مشکل اردو کی لیکن آئی فیل آپ پریشان ہو یا کوئی چیز آپ کو پریشان کیے جا رہی ہے۔۔ آئی ول پرے فور یو ان شاءاللہ
بابا کہا کرتے تھے کہ دعا سے امپاسبل کو پاسبل کیا جا سکتا ہے۔۔ میں دعا کروں گی آپ کو جو کچھ پریشان کر رہا ہے اس کو اللہ آپ کے لیے بہتر بنا دے آمین
 

مغزل

محفلین
مغل بھیا مجھے زیادہ سمجھ تو نہیں آتی مشکل اردو کی لیکن آئی فیل آپ پریشان ہو یا کوئی چیز آپ کو پریشان کیے جا رہی ہے۔۔ آئی ول پرے فور یو ان شاءاللہ
بابا کہا کرتے تھے کہ دعا سے امپاسبل کو پاسبل کیا جا سکتا ہے۔۔ میں دعا کروں گی آپ کو جو کچھ پریشان کر رہا ہے اس کو اللہ آپ کے لیے بہتر بنا دے آمین
شکریہ مقدس بہن ۔ جزاک اللہ۔
آپ جسے مشکل اردو کہتی ہیں اس سے کہیں زیادہ تو لائبریروں میں بھری پڑی ہے گڑیا۔
جی آپ کے بابا جان بالکل صحیح کہتے تھے، مالک و مولیٰ انہیں اپنے کرم میں رکھے ۔آ مین
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے کہیں مصروف ہوں گی اسی لیے نہیں آ رہیں، یا پھر یہ ہو سکتا ہے کہ کسی نے ان سے ادھار مانگ لیا ہو۔
 

میم نون

محفلین
نوید بھائی کی یاد یہاں کھنچ لائی ہے
السلامُ علیکم احمد بھائی، اس ناچیز کو یاد کرنے کے لئیے بہت شکریہ۔
آپ سنائیں کیسے ہیں، لاہور میں تو آجکل کافی سیاسی سرگرمیاں چل رہی ہیں، کیا آپ بھی انکا شکار ہوئے ہیں؟
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم خرم بھائی کیسے ہیں۔

میں غائب نہیں ہوں بس "اغواء" کر لیا گیا ہوں، کبھی کبھی چوری چھپے حاضری دینے چلا آتا ہوں ;)
 

شمشاد

لائبریرین
زینب کو مکھی بنا کر دیوار سے چپکایا تھا، بعد میں میں دوبارہ زینب بنانے کا منتر بھول گیا اور وہ بھی اتنی دیر میں اُڑ کر نجانے کہاں چلی گئی۔
 

مغزل

محفلین
میں اپنے آپ کو مِس اور مًس کر رہا ہوں ٹوٹ پھوٹ زیادہ نہیں ہوئی ۔۔
محفل کے سبھی دوستوں کا ممنون ہوں کہ دعاؤں میں نہ صرف یاد رکھا بلکہ تشویش میں مبتلا ہوکر رابط بھی کیا۔۔
میں نفسِ مضمون کے مطابق لڑی میں شریک ہوتا ہوں ، نیاز مند
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top